image
Tuesday, Apr 30 2024 | Time 00:30 Hrs(IST)
Regional

علی حسین عاصم بہاری پر تحریرکردہ اُردو کتاب کے انگریزی ورژن کا اجراء

علی حسین عاصم بہاری پر تحریرکردہ اُردو کتاب کے انگریزی ورژن کا اجراء

بھوپال،16اپریل(یو این آئی)یہاں ایک پروقار تقریب میں آئی پی ایس (ریٹائرڈ) ڈی جی پی چھتیس گڑھ محمد وزیر انصاری کی علی حسین عاصم بہاری پر تحریرکردہ اُردو کتاب کے انگریزی ورژن کا اجراءعمل میں آیا یہ تقریب اقلیت، ایس سی، ایس ٹی ، او بی سی کے زیراہتمام منعقد کی گئی ، جس میں تمام مقررین نے دونوں بلندپایہ رہنماﺅں کو یاد کرتے ہوئے ان کے خیالات کو عوام تک پہنچانے کی اپیل کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بھنتے شاکیہ پتر ساگر تھیرو نے کہا کہ بابا صاحب کے دئےے ہوئے آئین کو بچانا اس وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ اسی سے ہماری تہذیب و ثقافت محفوظ رہے گی، ہم سب محفوظ رہےں گے اور ملک محفوظ رہے گا۔ انہوںنے کہا کہ دونوں ہی عظیم رہنماﺅں نے ذات پات کو ختم کرنے کی بات کہی لےکن آزادی کے 77 سال بعد بھی یہ ختم نہیں ہوئی ہے، آج ہمیں عہد کرنا چاہئے کہ ہم ان کی اس مہم کو ضرور آگے بڑھائیں گے اور سماج سے ذات پات کو ختم کریں گے۔ذاتی مردم شماری کی بھی بات کہی گئی،اور اس ملک میں تمام مذاہب کے لوگوں کی شراکت کی بات کہی جو آج جمہوری نظام میں آبادی کے تناسب سے نہیں ہو پار ہا ہے۔
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے اے ایم یو اولڈ بوائش ایسو سی ایشن کے صدر اعظم علی خان نے کہا کہ آج مسلمانوں کے بیچ بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راﺅ امبیڈکر اور بابائے قوم علی حسین عاصم بہاری جیسی شخصیت کی سخت ضرورت ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راﺅ امبیڈکرکی شخصیت سے تو سبھی لوگ واقف ہےں لےکن بابائے قوم علی حسین عاصم بہاری کی شخصیت سے بہت سے لوگ ناواقف ہےں ہمیں ان کی شخصیت کو متعارف کرانے کی ضرورت ہے، نیز ان پر پی ایچ ڈی بھی ہونا چاہئے اور ان دونوں شخصیات کے نام سے تعلیمی ادارے اور لائبریری بھی کھلنی چاہئے۔
پروگرام میں دیگر مقررین نے بھی اپنے خطاب میں دونوں عظیم رہنماﺅں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ان کی زندگی سے لوگوں کو واقف کرانے کی بات کہی۔یہ بھی کہا گیا کہ آئین کی دفعہ 341 (1950 کے صدارتی آرڈر) کو ختم کرنے کےلئے ملکی سطح پر پر تحریک اور مومنٹ چلائی جانا چاہئے اور جو بھی لیڈر یا پارٹی اسے ختم نہ کرنے کی بات کہے تو ان کا بائیکاٹ بھی ہم سب کو کرنا چاہئے۔ آئندہ انتخابات میں آئین کو بچاتے ہوئے ہمیں یہ فکر کرنا ہے کہ منووادی پونجی وادی عناصر ایوان (پارلیمنٹ) میں نہ جائیں چاہے ان کا تعلق کسی بھی پارٹی سے ہو، نیز جھوٹے مکار اور کم پڑھے لوگ بھی پارلیمنٹ میں نہ جانے پائیںاس کی فکر کرنا ہے۔نیز جو جرائم پیشہ لوگ ہیں جن کے خلاف مقدمات درج ہےں ایسے لوگ بھی ہرگز ایوان میں نہ جانے پائیں۔
پروگرام میں خاص طور پر بھنتے شاکیہ پتر ساگر،منتظم جی پی مہرا، ایڈوکیٹ حاجی محمد ہارون،آئی پی ایس ایم ڈبلیو انصاری، اے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے صدر اعظم علی خان،بھوپال میئر مالتی رائے ، اےم اےل اے بھگوان داس سبنانی، راہل کوٹھاری، سبھاجیت یادو آئی اے ایس کے علاوہ مہمان خصوصی کے طور پر تھک تھوئی تھونگ اور دیگر کئی معززین موجودتھے۔تمام لوگوں نے ان دونوں عظیم رہنماﺅں کے تعلیمی مشن کو آگے بڑھانے کی بات کہی۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راﺅ امبیڈکر اور بابائے قوم علی حسین عاصم بہاری کا یوم پیدائش مو ¿رخہ14 اور 15 اپریل کو پورے ملک میں بڑی دھوم دھام کے ساتھ منایا گیا۔ اپنی ساری زندگی غریبوں، مظلوموںکو انصاف دلانے،ذات پات،اُونچ نیچ اور آپسی بھیدبھاﺅکو ختم کرنے کے لیے وقف کرنے والے یہ دونوں عظیم رہنما، دیش رتن تقریباًہم عصر ہیں اور ان کی حیات وخدمات کی بات کریںتو دونوں رہنماﺅں میں بڑی حد تک یکسانیت پائی جاتی ہے۔دونوں کی زندگی پیدائش سے لے کر وفات تک یکساں رہی ہے۔
یو این آئی۔ ایف اے۔م الف

خاص خبریں
مودی نے راہل کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کانگریس پر وسولی گینگ چلانے کا الزام لگایا

مودی نے راہل کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کانگریس پر وسولی گینگ چلانے کا الزام لگایا

باگل کوٹ (کرناٹک)، 29 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو یہاں ایک ریلی میں کانگریس کے ممتاز لیڈر راہل گاندھی پر درپردہ حملہ کرتے ہوئے پارٹی پر 'بھتہ خوری ریکیٹ' چلانے کا الزام لگایا مسٹر مودی نے ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بالواسطہ طور پر مسٹر گاندھی کی حالیہ چھٹیوں کی سرگرمیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ چھٹیاں لیتے رہتے ہیں وہ ہندوستان کی ترقی میں حصہ نہیں ڈال سکتے انہوں نے 2047 تک ہندوستان کو تبدیل کرنے کے اپنے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے ترقیاتی اقدامات کو آگے بڑھانے میں لگن اور دور اندیشی کی اہمیت پر زور دیا۔

...مزید دیکھیں
منگل سوترا اور مسلم لیگ کی باتیں کرنے سے عیاں ہو رہا ہے کہ بھاجپا کے لیڈران گھبرائے ہوئے ہیں :عمر عبداللہ

منگل سوترا اور مسلم لیگ کی باتیں کرنے سے عیاں ہو رہا ہے کہ بھاجپا کے لیڈران گھبرائے ہوئے ہیں :عمر عبداللہ

سری نگر،29اپریل(یو این آئی)جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے پیر کے روز کہاکہ بھاجپا موجودہ حالات سے گھبرا ئے ہوئے ہیں یہی وجہ ہے کہ منگل سوترا اور مسلم لیگ کی باتیں ہو رہی ہیں انہوں نے کہاکہ لوک سبھا انتخابات میں انڈیا الائنس کی جیت یقینی ہے ان باتوں کا اظہار عمر عبداللہ نے چرار شریف میں آستانہ عالیہ پر حاضری دینے کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا عمر عبداللہ کہا کہ میں یہاں کسی سیاسی یا الیکشن پروگرام کے سلسلے میں نہیں بلکہ صرف حاضری دینا آیا ہوں ۔

...مزید دیکھیں
ہیمنت سورین کی عرضی پر سپریم کورٹ نے ای ڈی کو نوٹس جاری کیا

ہیمنت سورین کی عرضی پر سپریم کورٹ نے ای ڈی کو نوٹس جاری کیا

نئی دہلی، 29 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی درخواست پر جمعہ کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا ہے مسٹر سورین مبینہ زمین گھوٹالہ اور منی لانڈرنگ کے الزام میں تقریباً تین ماہ سے عدالتی حراست میں جیل میں بند ہیں یہ حکم جاری کرتے ہوئے جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتہ کی بنچ نے اس معاملے اگلی سماعت کے لئے اگلے ہفتے لسٹ کرنے کی ہدایت دی۔

...مزید دیکھیں
کجریوال کو اپنی نہیں بلکہ دو کروڑ دہلی والوں کی فکر ہے:  آپ

کجریوال کو اپنی نہیں بلکہ دو کروڑ دہلی والوں کی فکر ہے: آپ

نئی دہلی، 29 اپریل ( یو این آئی ) عام آدمی پارٹی (آپ) نے کہا ہے کہ جیل میں بھی وزیر اعلی اروند کیجریوال کو اپنی نہیں بلکہ دہلی کے دو کروڑ عوام کی فکر ہے آپ کے لیڈر اور دہلی کابینہ کی وزیر آتشی سنگھ نے پیر کو تہاڑ جیل میں مسٹر کیجریوال کے ساتھ اپنی ملاقات کا اشتراک کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں بھی انہیں اپنی نہیں بلکہ دو کروڑ دہلی والوں کی فکر ہے  انہوں نے کہا کہ جیل کے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ نے دہلی کے سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں کی تعلیم اور محلہ کلینک کے بارے میں تفصیلات معلوم کیں ۔

...مزید دیکھیں
راجناتھ سنگھ نے لکھنؤ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

راجناتھ سنگھ نے لکھنؤ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

لکھنؤ:29اپریل(یواین آئی) وزیر دفاع و مقامی ایم پی راجناتھ سنگھ نے پیر کو بی جے پی ہیڈکوارٹر سے روڈ شو نکالنےکے بعدلکھنؤ پارلیمانی حلقے سے پرچہ نامزدگی داخل کیا راجناتھ نے کلکٹریٹ دفتر پہنچ کر اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی، نائب وزیر اعلی برجیش پاٹھک، بی جے پی ترجمان سدھانشو ترویدی و پارٹی کے دیگر سینئر رہنماؤں کی موجودگی میں پرچہ نامزدگی داخل کیا پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے پہلے وزیر دفاع نے مندر میں ماتھا ٹیکا ۔

...مزید دیکھیں
دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں بغیر محرم  کے حج پر جانے والی خواتین کے لیے خصوصی کیمپ کا انعقاد

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں بغیر محرم کے حج پر جانے والی خواتین کے لیے خصوصی کیمپ کا انعقاد

نئی دہلی ، 29 /اپریل (یو این آئی ) مقدس سفر حج 2024 پر جانے والے عازمین کو دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی طرف سے علاقہ وار دی جانے والی حج سے متعلق تربیت کے سلسلے میں دہلی سے بغیر محرم کے حج کے مقدس سفر حج پر جانے والی 34 خواتین کو تربیت فراہم کرنے کے لیے29/اپریل2024کو دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر حج منزل میں ایک خصوصی تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں کی خصوصی پہل پر اس تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
کلپنا سورین نے گنڈیا اسمبلی ضمنی انتخاب کے لیے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا

کلپنا سورین نے گنڈیا اسمبلی ضمنی انتخاب کے لیے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا

رانچی، 29 اپریل (یو این آئی) جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی اہلیہ اور جھارکھنڈ مکتی مورچہ کی امیدوار کلپنا سورین نے گانڈیا اسمبلی ضمنی انتخاب کے لیے آج اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا وہ انڈیا الائنس کی مشترکہ امیدوار ہیں جھارکھنڈ کی وزیر اعلیٰ چمپئی سورین کلپنا سورین کی نامزدگی کے وقت موجود تھے اس کے علاوہ کابینی وزیر بسنت سورین، وزیر متھلیش ٹھاکر، کانگریس لیڈر اور جھارکھنڈ کے وزیر عالمگیر عالم اور بنا گپتا بھی نامزدگی کے وقت موجود تھے۔

...مزید دیکھیں

کیڑے مار دوا بنانے والی فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی

28 Apr 2024 | 6:20 PM

الور، 27 اپریل (یو این آئی) راجستھان کے ضلع کھیرتھل تیجاراکے بھیواڑی صنعتی علاقے میں کیڑے مار دوا بنانے والی فیکٹری میں اتوار کی صبح اچانک آگ لگ گئی۔

...مزید دیکھیں
image