image
Wednesday, Feb 28 2024 | Time 17:20 Hrs(IST)
Regional

مودی کی قیادت میں ہورہا ہے نئے ہندوستان کا درشن:یوگی

مودی کی قیادت میں ہورہا ہے نئے ہندوستان کا درشن:یوگی

گورکھپور:09دسمبر(یواین آئی) اترپردیش کےو زیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ گذشتہ ساڑھے نو سالوں میں ملک نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں چوطرفہ ترقی کر نئی اونچائیوں کو حاصل کیا ہے اور ان کی قیادت میں نئے ہندوستان کا درشن ہورہا ہے۔
گورکھپور کے جھارکھنڈی میں ترقی یافتہ ہندوستان عزم یاترا کے تحت منعقد پروگرام میں مودی کا ورچولی خطاب سننے سے قبل موجود جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے یوگی نے ہفتہ کو کہا کہ نیا ہندوستان عالمی سطح پر 142 کروڑ ہندوستانیوں کے افتخار کو بڑھاتا ہے۔ بڑے بڑے پروجکٹ تو آگے بڑھ رہے ہیں اور سب کا ساتھ سب کا وکاس کے منتر کے مطابق اسکیمات کا فائدہ بلا تفریق کے سب تک پہنچ رہا ہے۔
پروگرام میں وزیر اعلی نے شہری علاقے میں وزیر اعظم رہائش اسکیم کے تحت بننے والے 1100 مکانات کی علاماتی بھومی پوجن میں بھی شریک ہوئے اور مفادعامہ اسکیمات کے مستفیدین کی بھی تہینت کی۔
اس موقع پر یوگی نے ترقی یافتہ ہندوستان عزم یاترا کا ذکر کیا اور کہا کہ گذشتہ ساڑھے نو سالوں کے اندر ملک میں 10کروڑ سے زیادہ غریبوں کو بیت الخلاء بنائے گئے ہیں جس میں سے 4 کروڑ بیت الخلاء اترپردیش کے لوگوں کے بنے ہین۔ ملک میں 4کروڑ غریبوں کے مکان بنوائے گئے ہیں جن میں سے 55لاکھ یوپی میں بنے ہیں۔ ملک میں 50کروڑ لوگوں کو آیوشمان اسکیم سے پانچ لاکھ روپئے تک کے مفت علاج کی سہولیت کا فائدہ مل رہا ہے ۔ یوپی میں اس اسکیم سے10 کروڑ لوگ مستفید ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مودی کی پہل پر کورونا بحران سے ملک میں 80کروڑ اور اترپردیش میں 15 کروڑ لوگوں کو مفت اناج کی سہولیت مل رہی ہے اور حکومت کی یہ اسکیمات سب کو آگے بڑھنے کے لئے تحریک دے رہی ہیں۔
یوگی نے کہا کہ ترقی یافتہ ہندوستان کے عزم یاترا کا افتتاح 15نومبر کو مودی نے جھارکھنڈ کے ایک دور گاؤں سے کیا ہے۔ اور آئندہ 26جنوری تک یہ یاترا ملک کے ہر گاؤں تک پہنچے گی۔اس سفر کے دوران سرکاری اسکیم سے مستفید ہونے والے مستفیدین اپنے الفاظ میں میری کہانی کے ذریعے دوسرے لوگوں کو متاثر کررہے ہیں۔
انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ کوئی بھی مستحق شخص حکومت کی اسکیمات کے فائدے سے محروم نہیں رہے گا۔ پروگرام میں کچھ مستفیدین سے وزیر اعلی نے اپنےتجربات شیئر کئے اور اسکیمات کا فائدہ دینے کے لئے حکومت کے تئیں شکریہ کا اظہار کیا۔
وزیر اعلی نے جائے پروگرام پر لگے نمائش میں مختلف محکموں کے اسٹالوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے ننہے منے بچوں کا دلار کر ان کو کھانا کھلایا اور تحفہ دیا۔ وہ کچھ دیر تک بچوں کے ساتھ کھیلتے رہے اور ساتھ ہی حاملہ خواتین کی گودبھرائی کی رسم پوری کی۔
یواین آئی۔ولی

خاص خبریں
نوجوان جس بھی شعبے میں کام کریں، انہیں ایک خوشحال اور ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کے لیے کام کرنا چاہیے: صدر جمہوریہ

نوجوان جس بھی شعبے میں کام کریں، انہیں ایک خوشحال اور ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کے لیے کام کرنا چاہیے: صدر جمہوریہ

رانچی، 28 فروری (یو این آئی) صدر دروپدی مرمو نے جھارکھنڈ سنٹرل یونیورسٹی (سی یو جے) کے طلباء سے اپیل کی کہ وہ ملک کی خوشحالی اور ترقی میں اہم کردار ادا کریں صدر جمہوریہ نے آج جھارکھنڈ سنٹرل یونیورسٹی چیری مناتو (رانچی) کے کیمپس میں منعقدہ تیسرے کانووکیشن تقریب میں کہا کہ ہمارے ملک کے نوجوان اس ملک کا سب سے بڑا قدرتی وسائل ہیں 55 فیصد سے زائد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، 2030 تک ہم دنیا کی تیسری بڑی معیشت بننے جا رہے ہیں 2047 تک ایک تعلیم یافتہ، خوشحال ہندوستان بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
وزیر اعظم   نریندر مودی 1393.69 کروڑ روپے کے  سی آئی  ایل   کے پہلے میل کنیکٹیویٹی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی 1393.69 کروڑ روپے کے سی آئی ایل کے پہلے میل کنیکٹیویٹی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے

نئی دہلی، 28 فروری (یو این آئی) ماحول دوست طریقے سے کوئلے کی سپلائی اور معیار کو بڑھانے کے عزم کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی نے کول انڈیا لمیٹڈ ( سی آئی ایل ) کی ذیلی کمپنی، ناردرن کول فیلڈز لمیٹڈ ( این سی ایل ) کے دو اہم فرسٹ میل کنیکٹیویٹی پروجیکٹس ( ایف ایم سی ) کا عملی طور پر افتتاح کیا وزارت کوئلہ کے تحت 29 فروری کو باقاعدہ افتتاح کریں گے1393.69 کروڑ روپے کی مالیت کے یہ پروجیکٹ ناردرن کول فیلڈز لمیٹڈ کے ذریعہ چلائے جارہے ہیں  یہ کاربن کے اخراج کو کم کرنے میں مدد دینے والے تیز رفتار، موثر میکانائزڈ کوئلہ نکالنے کی جانب قابل ذکر قدم ہے۔

...مزید دیکھیں
ملک کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے حکومت پابند عہد: وزیر داخلہ

ملک کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے حکومت پابند عہد: وزیر داخلہ

نئی دہلی، 28 فروری (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بدھ کے روز کہا کہ ملک کو منشیات سے پاک بنانے لیے حکومت پابند عہد ہے نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے مشترکہ آپریشن میں تین ہزار کلو منشیات کی ضبطی پر سوشل میڈیا پر شائع پوسٹ میں مسٹر امت شاہ نے کہا کہ 'وزیراعظم نریندر مودی کے منشیات سے پاک ہندوستان کے خواب کو آگے بڑھاتے ہوئے ہماری ایجنسیوں نے آج بڑی مقدار میں منشیات ضبط کی ہیں ملک اور بیرون ملک سے لائی گئی منشیات کی سب سے بڑی ضبطی کرنے میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

...مزید دیکھیں
کوئی بھی ذاتی مفاد قوم اور وطن کی محبت سے بڑا نہیں ہوتا : ڈاکٹر فاروق عبداللہ

کوئی بھی ذاتی مفاد قوم اور وطن کی محبت سے بڑا نہیں ہوتا : ڈاکٹر فاروق عبداللہ

سری نگر،28فروری(یو این آئی)پارٹی سے وابستہ لیڈران، عہدیداران اور کارکنان کو آنے والے چیلنجوں کیلئے کمربستہ رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہاکہ ہمیں ہر حال میں مستعد، پُرعزم اور ثابت قدم رہنے کی ضرورت ہے اور کسی بھی صورت میں دشمن کے مذموم ارادوں کو کامیاب نہیں ہونے دینا ہے سری نگر میں پارٹی لیڈرا ن اورعہدیداران کے ساتھ ملاقات کے دوران نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہاکہ جموں وکشمیر کے عوام ایک مشکل ترین اور نازک دور سے گزر رہے ہیں، ایک غیر جمہوری نظام میں لوگوں کے احساسات، جذبات اور اُمنگوں کو روندا جارہاہے۔

...مزید دیکھیں
ممبئی: جھگی بستی میں  آگ لگنے سے سات افراد جھلس گئے

ممبئی: جھگی بستی میں آگ لگنے سے سات افراد جھلس گئے

ممبئی، 28 فروری (یو این آئی) ممبئی کے قریب بھیندر میں ایک جھگی بستی میں بدھ کی علی الصبح زبردست آگ لگ گئی، جس میں سات افراد جھلس گئے سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آگ لگنے کا واقعہ بدھ کے روز بھایندر ایسٹ کے آزاد نگر جھگی بستی میں پیش آیا اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 20 گاڑیاں اور واٹر ٹینکرز موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں اس معاملے میں مزید معلومات کا انتظار ہے۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان اور جرمنی نے دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا

ہندوستان اور جرمنی نے دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا

نئی دہلی، 28 فروری (یو این آئی) دفاع کے سکریٹری گریدھر ارمانے نے گزشتہ روز برلن میں جرمن کے وزیر دفاع بینیڈکٹ کے ساتھ ہندوستان-جرمنی اعلیٰ دفاعی کمیٹی کی میٹنگ کی مشترکہ صدارت کی دونوں فریقوں نے ہندوستان اور جرمنی کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کے ایک اہم ستون کے طور پر دفاعی تعاون کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے کئی دو طرفہ سیکورٹی اور دفاعی امور پر تبادلہ خیال کیا انہوں نے علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور بحر ہند میں جرمنی کے ساتھ ممکنہ مشترکہ مشقوں اور ممکنہ دفاعی صنعتی منصوبوں اور تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
ہیمپ، ایڈمز بنگلہ دیش کے بیٹنگ اور باؤلنگ کوچ ہوں گے

ہیمپ، ایڈمز بنگلہ دیش کے بیٹنگ اور باؤلنگ کوچ ہوں گے

ڈھاکہ، 28 فروری (یو این آئی) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ڈیوڈ ہیمپ اور آندرے ایڈمز کو دو سال کے معاہدے پر بالترتیب بنگلہ دیش کا نیا بیٹنگ اور بولنگ کوچ مقرر کیا ہے  وہ آئندہ ماہ سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز سے اپنی خدمات کا آغاز کریں گے کاؤنٹی کرکٹ لیجنڈ ہیمپ نے برمودا کے لیے 24 ون ڈے کھیلے اور گزشتہ سال نیوزی لینڈ کے دورے کے دوران ٹیم کے بیٹنگ کوچ تھے سینئر ٹیم میں اس پروموشن سے قبل وہ مئی 2023 میں ہائی پرفارمنس ہیڈ کوچ کے طور پر بی سی بی میں شامل ہوئے تھے۔

...مزید دیکھیں
ہیمپ، ایڈمز بنگلہ دیش کے بیٹنگ اور باؤلنگ کوچ ہوں گے

ہیمپ، ایڈمز بنگلہ دیش کے بیٹنگ اور باؤلنگ کوچ ہوں گے

28 Feb 2024 | 4:41 PM

ڈھاکہ، 28 فروری (یو این آئی) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ڈیوڈ ہیمپ اور آندرے ایڈمز کو دو سال کے معاہدے پر بالترتیب بنگلہ دیش کا نیا بیٹنگ اور بولنگ کوچ مقرر کیا ہے  وہ آئندہ ماہ سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز سے اپنی خدمات کا آغاز کریں گے کاؤنٹی کرکٹ لیجنڈ ہیمپ نے برمودا کے لیے 24 ون ڈے کھیلے اور گزشتہ سال نیوزی لینڈ کے دورے کے دوران ٹیم کے بیٹنگ کوچ تھے سینئر ٹیم میں اس پروموشن سے قبل وہ مئی 2023 میں ہائی پرفارمنس ہیڈ کوچ کے طور پر بی سی بی میں شامل ہوئے تھے۔ وہ 2020 سے 2022 تک پاکستان ویمن ٹیم کے ہیڈ کوچ بھی رہے۔

لودھا کمیشن کی سفارشات پر عمل نہ کرنے پرکارروائی ہوگی

26 Feb 2024 | 7:01 PM

شملہ، 26 فروری (یو این آئی) ہماچل پردیش حکومت نے پیر کو کہا کہ ان کھیلوں کی انجمنوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی جو کسی بھی کھیل سے وابستہ نہیں ہیں اور لودھا پینل کی سفارشات کی خلاف ورزی کر رہی ہیں۔

...مزید دیکھیں
image