InternationalPosted at: May 28 2023 12:42PM یوکرین میں دھماکوں سے گودام کو نقصان پہنچا
کیف، 28 مئی (یو این آئی) یوکرین کے دارالحکومت کیف میں سلسلہ وار دھماکوں میں ایک گودام میں آگ لگ گئی جبکہ دوسرے کو نقصان پہنچا۔
کیف کے میئر وٹالی کلِٹسکو نے اتوار کے روز ایک ٹیلیگرام میں کہا کہ ہولوسوفسکی ضلع میں 700 مربع میٹر کی آگ پر قابو پایا جا رہا ہے۔ مجموعی طور پر 1000 مربع میٹر عمارت کے ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے اور تین منزلہ عمارت کی چھت میں آگ لگ گئی ہے۔
ملک کی ڈیجیٹل تبدیلی کی وزارت کے فضائی حملے کے اعداد و شمار کے مطابق یوکرین کے بیشتر حصوں میں رات بھر فضائی حملے کے سائرن بجتے رہے۔ یوکرائنی میڈیا کا کہنا ہے کہ کیف کے ساتھ ساتھ زائٹومیر، چرکاسی اور سومی کے علاقوں میں رات بھر دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
یوکرائنی میڈیا نے آج صبح بتایا کہ زیتومیر میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
یواین آئی۔ ظ ا