InternationalPosted at: May 28 2023 12:53PM روس کے شہر بیلگوروڈ میں گولہ باری، ایک ہلاک، تین زخمی
ماسکو، 28 مئی (یو این آئی) روس کے بیلگوروڈ علاقے کے شیبکینو ضلع میں یوکرین کی مسلح افواج کی گولہ باری میں ایک شخص ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔
علاقائی گورنر ویاچسلاو گلادکوف نے ٹیلی گرام پوسٹ میں کہا کہ "ایک شخص کی موت ہو گئی۔" وہ شہر میں ایک کمپنی میں سیکیورٹی گارڈ تھا اور حملے کے وقت باہر تھا۔ زخمیوں میں دو نابالغ اور ایک بالغ شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ کئی گولے دو بڑے اداروں کے احاطے سے ٹکرا گئے اور ان میں سے ایک میں آگ لگ گئی، جس سے پاور ٹرانسمیشن لائن کو نقصان پہنچا۔ ہنگامی خدمات کے اہلکار علاقے کا معائنہ کر رہے ہیں۔
یواین آئی۔ ظ ا