image
Saturday, Apr 20 2024 | Time 19:03 Hrs(IST)
International

امریکہ کے بعد جرمنی نے راہل گاندھی کے معاملے پر تبصرہ کیا۔

امریکہ کے بعد جرمنی نے راہل گاندھی کے معاملے پر تبصرہ کیا۔

نئی دہلی، 30 مارچ (یو این آئی) امریکہ کے بعد اب جرمنی نے بھی کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو عدالت سے سزا سنائے جانے کے بعد ان کی لوک سبھا کی رکینت ختم کئے جانے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے اس معاملے کا نوٹس لیا ہے اور اس معاملے میں وہ عدالتی معیار اور جمہوری اصولوں پر عمل کرنے کی توقع کرتا ہے۔
جرمن وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا “ہم نے ہندوستانی اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کی پارلیمنٹ کی رکنیت ختم کئے جانے کے واقعے کا نوٹس لیا ہے۔ ہماری اطلاع کے مطابق مسٹر گاندھی اس فیصلے کے خلاف عدالت میں اپیل کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔ اس کے بعد یہ واضح ہو جائے گا کہ آیا فیصلہ برقرار رہے گا اور یا ان کی پارلیمانی رکنیت سے برخاستگی کی کوئی وجہ ہے‘‘۔
انہوں نے کہا ’’ہمیں امید ہے کہ عدالتی آزادی کے اصول اور بنیادی جمہوری اصول راہل گاندھی کے خلاف کارروائی پر یکساں طور پر نافذالعمل ہوگا۔ ‘‘
اس سے دو دن پہلے ہندوستانی امور سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے واشنگٹن میں ایک میڈیا بریفنگ میں راہل گاندھی سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا "قانون کی حکمرانی اور عدالتی آزادی کا احترام کسی بھی جمہوریت کی بنیاد ہے۔ ہم مسٹر گاندھی کے معاملے کو دیکھ رہے ہیں اور جمہوری اقدار اور آزادی اظہار کے لیے اپنی مشترکہ وابستگی پر حکومت ہند کے ساتھ رابطے میں ہیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ "ہندوستانی شراکت داروں کے ساتھ اپنے رشتوں میں، ہم انسانی حقوق کے تحفظ اور دونوں جمہوریتوں کو مضبوط کرنے کی کنجی کے طور پر جمہوری اصولوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کا عمل جاری رکھا ہے۔
دریں اثنا، کانگریس کے سینئر رہنما دگ وجے سنگھ نے جرمنی کی وزارت خارجہ کے ساتھ ساتھ ڈی ڈبلیو نیوز کے چیف انٹرنیشنل ایڈیٹر رچرڈ واکر کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے " اس بات کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ راہل گاندھی کو ہراساں کر کے ہندوستان میں جمہوریت سے سمجھوتہ کیا جا رہا ہے۔"
یو این آئی ۔ ع خ
ا

خاص خبریں
عوام نے پہلے مرحلے میں انڈیا گروپ کو مسترد کر دیا: مودی

عوام نے پہلے مرحلے میں انڈیا گروپ کو مسترد کر دیا: مودی

ناندیڑ، 20 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ انڈیا گروپ اپنے بدعنوان لوگوں کو بچانے کے لیے متحد ہوا ہے لیکن عوام نے انہیں انتخابات کے پہلے مرحلے میں ہی مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
مودی کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں: راہل گاندھی

مودی کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں: راہل گاندھی

نئی دہلی، 20 اپریل (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی جس طرح بدعنوان لیڈروں کی حوصلہ افزائی کرکے بدعنوانی کو فروغ دے رہے ہیں، اس سے لگتا ہے کہ وہ خود کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
ہندوستانی معیشت میں گجرات کا حصہ 8.3 فیصد : سیتا رمن

ہندوستانی معیشت میں گجرات کا حصہ 8.3 فیصد : سیتا رمن

احمد آباد، 20 اپریل (یو این آئی) مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے ہفتہ کو کہا کہ گجرات قومی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) میں 8.3 فیصد سے زیادہ کا حصہ ڈال رہا ہے جبکہ اس کی آبادی پانچ فیصد ہے۔

...مزید دیکھیں
کانگریس نے بی جے پی پر تریپورہ میں اس کے پولنگ ایجنٹس پر حملہ کرنے کا الزام لگایا

کانگریس نے بی جے پی پر تریپورہ میں اس کے پولنگ ایجنٹس پر حملہ کرنے کا الزام لگایا

اگرتلہ، 20 اپریل (یو این آئی) تریپورہ میں لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے بعد کانگریس نے ہفتہ کو الزام لگایا کہ حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنوں نے جمعہ کو شہر کے ابھویا نگر، بدرگھاٹ اور نندن نگر علاقوں سمیت کئی مقامات پر اپوزیشن کے حامیوں کے کئی گھروں پر حملے کیے ۔

...مزید دیکھیں
میں بی جے پی کی بی ٹیم کا لیڈر ہوں تو کیا، راہل کے تبصرے پر دیوے گوڑا کا واضح ردعمل

میں بی جے پی کی بی ٹیم کا لیڈر ہوں تو کیا، راہل کے تبصرے پر دیوے گوڑا کا واضح ردعمل

کولار، 20 اپریل (یو این آئی) جنتا دل (سیکولر) کے سپریمو اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے جے ڈی (ایس) کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی بی ٹیم قرار دینے کے بیان پر اپنا واضح ردعمل ظاہر کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
نتیش کمار نے سرکاری مدارس میں اصلاحات اور مدارس کے اساتذہ کی تنخواہ میں باعزت اضافہ کرکے مسلمانوں کے مسیحا ہونے کا ثبوت پیش کردیا: سلیم پرویز

نتیش کمار نے سرکاری مدارس میں اصلاحات اور مدارس کے اساتذہ کی تنخواہ میں باعزت اضافہ کرکے مسلمانوں کے مسیحا ہونے کا ثبوت پیش کردیا: سلیم پرویز

نئی دہلی/ کشن گنج، 20اپریل (یو این آئی) بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کو مسلمانوں کا مسیحا قرار دیتے ہوئے بہار مدرسہ بورڈ کے سا بق چیرمین اور جنتا دل متحدہ (جے ڈی یو) کے لیڈر سلیم پرویز نے کہاکہ مسٹر نتیش کمار نے سرکاری مدارس میں اصلاحات اور مدارس کے اساتذہ کی تنخواہ میں باعزت اضافہ کرکے مسلمانوں کے مسیحا ہونے کا ثبوت پیش کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
راہل کل مدھیہ پردیش کے ستنا میں انتخابی مہم میں شامل ہوں گے

راہل کل مدھیہ پردیش کے ستنا میں انتخابی مہم میں شامل ہوں گے

بھوپال، 20 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کل مدھیہ پردیش کے ستنا میں انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔

...مزید دیکھیں

سنگھم اگین کا نیا پوسٹر جاری

20 Apr 2024 | 11:41 AM

ممبئی، 20 اپریل (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کی آنے والی فلم سنگھم اگین کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image