image
Saturday, Dec 9 2023 | Time 23:31 Hrs(IST)
Regional

راہل کی پیدل یاترا بورگاؤں سے شروع، پرینکا بھی شریک

راہل کی پیدل یاترا بورگاؤں سے شروع، پرینکا بھی شریک

کھنڈوا، 24 نومبر (یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا آج صبح مدھیہ پردیش کے کھنڈوا ضلع کے بورگاؤں سے شروع ہوئی جس میں پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی ا نے بھی پہلی بار شرکت کی ریاست میں یاترا کے دوسرے دن سخت حفاظتی انتظامات، سینئر لیڈروں اور پارٹی کارکنوں کی موجودگی میں مسٹر گاندھی نے مقررہ وقت کے مطابق صبح بورگاؤں سے پیدل یاترا کا آغاز کیا۔ پرینکا گاندھی ، جو کل یاترا میں شامل ہونے آئی تھیں، نے بھی قدم سےقدم ملائے۔ محترمہ گاندھی جمعہ اور ہفتہ کو بھی یاترا کے ساتھ جائیں گی۔ ریاستی کانگریس صدر کمل ناتھ، یاترا کوآرڈینیٹر ڈگ وجے سنگھ، سینئر لیڈر جے رام رمیش، سابق مرکزی وزراء ارون یادو، جیتو پٹواری اور درجنوں سینئر کانگریس لیڈر اور عہدیدار بھی یاترا کے ساتھ چل رہے ہیں۔
مسٹر گاندھی کی پیدل یاترا دن کے تقریباً دس بجے یا اس کے بعد دلہر پھاٹا پہنچے گی۔ صبح کے آرام کا پروگرام یہیں ہے۔ اس کے بعد آج ہی یاترا قبائلی قبیلہ تانتیا بھیل کی جائے پیدائش بڑودہ اہیر پہنچے گی۔ وہاں قبائلی اجلاس بھی ہوگا۔
اس کے بعد مسٹر گاندھی پندھانا میں گوردوارہ صاحب پہنچیں گے۔ پیدل یاترا دوپہر 3.30 بجے دوبارہ شروع ہوگی اور آج کا وقفہ دیر شام چھیگاؤں مکھن میں دیا جائے گا۔ یاترا کا رات کا آرام روشیا کھیرڈا نامی جگہ پر ہوگا۔ جمعہ کو یہاں سے یاترا دوبارہ شروع ہوگی۔
اس سے پہلے، مسٹر گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا بدھ کو مہاراشٹر کی سرحد سے مدھیہ پردیش کے برہان پور ضلع میں داخل ہوئی تھی۔ یہ یاترا صبح بودرلی سے شروع ہوئی اور مختلف پڑاؤ کے بعد شام کو کھنڈوا ضلع کے بورگاؤں پہنچی تھی۔
کھنڈوا کے ساتھ ساتھ، یاترا کھرگون، اندور، اجین، اگرمالوا اضلاع سے گزر کر 4 دسمبر کو راجستھان کی سرحد میں داخل ہوگی۔ اس دوران مسٹر گاندھی 26 نومبر کو ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی جائے پیدائش مہو (اندور) پہنچیں گے اور ایک میٹنگ کریں گے۔ وہ اجین میں ایک جلسہ عام بھی کریں گے۔
یو این آئی۔ این یو۔

خاص خبریں
راجستھان اسمبلی انتخابات کے نتائج پر کانگریس کی جائزہ میٹنگ

راجستھان اسمبلی انتخابات کے نتائج پر کانگریس کی جائزہ میٹنگ

نئی دہلی، 9 دسمبر (یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈروں نے راجستھان اسمبلی انتخابات میں پارٹی کے نتائج کا جائزہ لینے کے لئے ہفتہ کو ایک میٹنگ کی۔

...مزید دیکھیں
آئی ایس آئی ایس کے ایجنٹوں پر این آئی اے  کی بڑی کارروائی، کرناٹک اور مہاراشٹر میں چھاپے

آئی ایس آئی ایس کے ایجنٹوں پر این آئی اے کی بڑی کارروائی، کرناٹک اور مہاراشٹر میں چھاپے

نئی دہلی/ممبئی، 09 دسمبر (یو این آئی) ہندوستان میں تشدد اور توڑپھوڑکے ذریعے دہشت پیدا کرنے کے بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس آئی ایس) کے خطرناک منصوبوں کو ناکام کرنے کے لئے اس کے نیٹ ورک کے خلاف ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے ہفتہ کو مہاراشٹرا اور کرناٹک میں بڑے پیمانے پر چھاپے ماری کی ہے۔

...مزید دیکھیں
دویانگ لوگوں کو ہمدردی نہیں چاہیے: دھنکھڑ

دویانگ لوگوں کو ہمدردی نہیں چاہیے: دھنکھڑ

نئی دہلی، 9 دسمبر (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے ہفتہ کو کہا کہ معذور افراد کو ہمدردی کی چیز نہیں بلکہ انہیں ان کے علم، قابلیت، جھکاؤ اورمہارت کے لئے پہچان کا مستحق سمجھنا چاہیے۔

...مزید دیکھیں
آخر دھیرج ساہو کس کے اے ٹی ایم ہیں: بی جے پی

آخر دھیرج ساہو کس کے اے ٹی ایم ہیں: بی جے پی

نئی دہلی، 9 دسمبر (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ہفتہ کو کانگریس کو بدعنوانی کا اے ٹی ایم قرار دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس لیڈروں کے یہاں بڑے کام کرنے کے بجائے بڑے نوٹ بھرنے اوراسے ساہوکاری قرار دینے کی روایت جاری ہے۔

...مزید دیکھیں
بی ایس پی سے نکالنے کا فیصلہ افسوسناک: کنور دانش

بی ایس پی سے نکالنے کا فیصلہ افسوسناک: کنور دانش

نئی دہلی، 9 دسمبر (یواین آئی) اتر پردیش کے امروہہ سے لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ کنور دانش نے کہا کہ انہوں نے پوری محنت اور لگن سے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کو مضبوط کرنے کی کوشش کی، لیکن انہیں پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ افسوسناک ہے۔

...مزید دیکھیں
پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا کے تحت 3.59 کروڑ مستفیدین

پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا کے تحت 3.59 کروڑ مستفیدین

نئی دہلی، 9 دسمبر (یو این آئی) پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا (پی ایم ایم وی آئی) کے تحت 3.59 کروڑ سے زیادہ مستفیدین کا اندراج کیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
مودی کی قیادت میں ہورہا ہے نئے ہندوستان کا درشن:یوگی

مودی کی قیادت میں ہورہا ہے نئے ہندوستان کا درشن:یوگی

گورکھپور:09دسمبر(یواین آئی) اترپردیش کےو زیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ گذشتہ ساڑھے نو سالوں میں ملک نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں چوطرفہ ترقی کر نئی اونچائیوں کو حاصل کیا ہے اور ان کی قیادت میں نئے ہندوستان کا درشن ہورہا ہے۔

...مزید دیکھیں
image