image
Saturday, Feb 4 2023 | Time 16:47 Hrs(IST)
National

این ایچ آر سی نے میگھالیہ میں فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیا

نئی دہلی، 29 نومبر (یو این آئی) قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) نے منگل کو میگھالیہ کے مغربی جینتیا ہلز ضلع کے موکروہ گاؤں میں فائرنگ کے حالیہ واقعہ کا نوٹس لیا۔
آج یہاں جاری ایک بیان میں کمیشن نے کہا کہ مرکزی داخلہ سکریٹری اور آسام کے چیف سکریٹری سے کہا گیا ہے کہ وہ پڑوسی ریاستوں کے درمیان سرحدی متنازعہ علاقوں میں اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لیے اقدامات تجویز کریں۔
کمیشن نے کہاکہ "یہ واقعہ دو ریاستوں - آسام اور میگھالیہ کے درمیان سرحدی تنازعہ کی وجہ سے پیش آیا ہے، جو ایک بڑا مسئلہ ہے اور طویل عرصے سے زیر التوا ہے۔ پہلی نظر میں ایسا لگتا ہے کہ اگر یہ تنازعہ طے پا جاتا تو اس طرح کے واقعہ کو ٹالا جا سکتا تھا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاستوں کے درمیان کوئی بھی تنازعہ ہو، ایسے حالات میں پولیس کو تحمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
گزشتہ ہفتے گاؤں والوں اور آسام پولیس کے درمیان پرتشدد جھڑپوں میں میگھالیہ کے پانچ شہری اور آسام کے ایک فارسٹ گارڈ کی موت ہو گئی تھی اور دو شہری شدید زخمی ہو گئے تھے۔
یواین آئی۔ ظا

خاص خبریں
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے کسی مریض کی موت نہیں ہوئی

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے کسی مریض کی موت نہیں ہوئی

نئی دہلی، 04 فروری (یو این آئی) ملک میں راحت کی خبر یہ ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا انفیکشن سے کسی بھی مریض کی موت نہیں ہوئی ہے، جس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 5,30,745 اور اموات کی شرح 1.19 فیصد پر برقرار ہے۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی نے مہاراشٹر کے ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا

بی جے پی نے مہاراشٹر کے ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا

ممبئی، 04 فروری (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ہفتہ کو مہاراشٹرا قانون ساز اسمبلی کی دو نشستوں کے ضمنی انتخابات کے لئے امیدواروں کا اعلان کیا۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی نے پردھان کو کرناٹک کا الیکشن انچارج بنایا

بی جے پی نے پردھان کو کرناٹک کا الیکشن انچارج بنایا

نئی دہلی، 04 فروری (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نےتعلیم اور ہنرمندی کی ترقی اور انترپرینیورشپ کے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان کو کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لیے انتخابی انچارج مقرر کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
کانگریس نے اتراکھنڈ کے لیے تادیبی کمیٹی تشکیل دی

کانگریس نے اتراکھنڈ کے لیے تادیبی کمیٹی تشکیل دی

نئی دہلی، 04 فروری (یو این آئی) کانگریس نے اتراکھنڈ کے سینئر لیڈر نوپربھات کی قیادت میں ریاست کے لئے ایک تادیبی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

...مزید دیکھیں
منی پور کے اکھرول ضلع میں زلزلے کے جھٹکے

منی پور کے اکھرول ضلع میں زلزلے کے جھٹکے

امپھال، 04 فروری (یو این آئی) منی پور کے اکھرول ضلع میں ہفتہ کی صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

...مزید دیکھیں
امپھال میں بم دھماکہ

امپھال میں بم دھماکہ

امپھال، 04 فروری (یو این آئی) منی پور کے امپھال میں سنیچر کی صبح کاگزی بنگ میں ہفتہ کی صبح ایک بم دھماکہ ہوا۔

...مزید دیکھیں
امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری

امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری

اسلام آباد، 04 فروری (یو این آئی) پاکستانی روپے میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں گراوٹ جاری ہے اور پاکستانی روپئے ڈالر کے مقابلے گرکر 276.58 روپے پر آگیا ہے۔

...مزید دیکھیں
ارمیلا ماتونڈکر: فلمی دنیا سے سیاست تک

ارمیلا ماتونڈکر: فلمی دنیا سے سیاست تک

04 Feb 2023 | 1:25 PM

ممبئی، 4 فروری (یو این آئی) بالی وڈ کی مشہور اداکارہ اور سیاست دان اُرمِیلا ماتونڈکر نے ہندی فلموں کے علاوہ، تیلگو، تمل، ملیالم اور مراٹھی سنیما میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا کر اپنی ایک مخصوص شناخت قائم کی۔

image