SportsPosted at: May 28 2023 6:24PM میرے حامیوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے: ساکشی
نئی دہلی، 28 مئی (یو این آئی) اولمپک میڈلسٹ پہلوان ساکشی ملک نے اتوار کو بین الاقوامی ایتھلیٹ برادری کی توجہ اپنے مظاہرے کی طرف مبذول کراتے ہوئے کہا کہ جہاں ایک طرف ہندوستان کے وزیر اعظم نو تعمیر شدہ پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح کر رہے ہیں، وہیں دوسری طرف ان کے (ساکشی) ) حامیوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے ساکشی نے ٹویٹ کیا، "میرے بین الاقوامی بھائیو، ہمارے وزیر اعظم پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کر رہے ہیں، لیکن دوسری طرف ہمارے ساتھ کھڑے ہونے پر ہمارے حامیوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔
لوگوں کو گرفتار کر کے ہم خود کو جمہوریت کی ماں کیسے کہہ سکتے ہیں؟ ہندوستان کی بیٹیاں تکلیف میں ہیں۔
دریں اثنا، ونیش پھوگاٹ نے ساکشی کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا، ’’جنتر منتر پر جمہوریت کا کھلے عام قتل کیا جا رہا ہے۔