SportsPosted at: May 28 2023 3:16PM پہلوان گرفتار، پولیس نے احتجاجی مقام سے خیمے اکھاڑپھینکےنئی دہلی، 28 مئی (یو این آئی) دہلی پولیس نے اتوار کوپارلیمنٹ کی نئی عمارت کے قریب ’ مہیلا مہاپنچایت ‘ منعقد کرنے کے لئے جارہے بجرنگ پونیا، ساکشی ملک اور ونیش پھوگاٹ سمیت دیگر احتجاج کرنے والے پہلوانوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ جب وزیر اعظم نریندر مودی پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح کر رہے تھے، تقریباً دو کلومیٹر کے فاصلے پر واقع پہلوان ونیش پھوگاٹ اور سنگیتا پھوگاٹ نے پارلیمنٹ کی طرف جانے کے لیے پولیس سیکورٹی کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کی۔ دونوں فریقین میں ہاتھا پائی کے بعد پولیس نے پہلوانوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔