image
Wednesday, Apr 24 2024 | Time 14:22 Hrs(IST)
Sports

گھریلو میدان پر کھیلنا فائدہ مند ہوگا: سولنکی

احمد آباد، 27 مئی (یو این آئی) گجرات ٹائٹنز کے ڈائریکٹر کرکٹ وکرم سولنکی نے چنئی سپر کنگز کے خلاف ہونے والے آئی پی ایل فائنل سے قبل ہفتہ کو کہا کہ اپنے ہوم گراؤنڈ نریندر مودی اسٹیڈیم میں زیادہ میچ کھیلنے کا تجربہ خطابی مقابلے میں ان کی ٹیم کے لیے فائدہ مند ہوگا۔

سولنکی نے میچ سے قبل نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہم فائنل میں بہتر پوزیشن میں ہوں گے کیونکہ ہم نے یہاں زیادہ میچ کھیلے ہیں اور مشکل حالات میں جیت چکے ہیں۔

دفاعی چیمپئن گجرات اتوار کو ہونے والے فائنل میں چنئی کے مدمقابل ہوگی، جو ریکارڈ 10ویں مرتبہ آئی پی ایل کا فائنل کھیل رہی ہے۔
image