SportsPosted at: May 27 2023 8:29PM چتکارا اور ایس آر ایم یونیورسٹی نے ٹی ٹی میں ٹائٹل جیتےلکھنؤ، 27 مئی (یو این آئی) چتکارا یونیورسٹی چنڈی گڑھ کے لڑکوں اور ایس آر ایم یونیورسٹی، چنئی کی لڑکیوں نے ہفتہ کو کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز-2022 کے ٹیبل ٹینس مقابلوں میں ٹائٹل جیتے۔بی بی ڈی یوپی بیڈمنٹن اکیڈمی کے ہال میں کھیلے گئے فائنل مقابلوں میں مینز کیٹگری کے فائنل میں چتکارا یونیورسٹی نے چنڈی گڑھ یونیورسٹی کو 3-0 سے شکست دی۔ دوسری جانب خواتین زمرے کے فائنل میں ایس آر ایم یونیورسٹی نے ایڈمز یونیورسٹی کولکاتہ کے خلاف 3-0 سے خطابی جیت درج کی۔