image
Friday, Apr 26 2024 | Time 01:53 Hrs(IST)
Sports

سری کانت، سندھو اسپین ماسٹرز کے کوارٹر فائنل میں

میڈرڈ، 30 مارچ (یو این آئی) ٹاپ ہندوستانی شٹلرس پی وی سندھو اور کدامبی سری کانت نے جمعرات کوا سپین ماسٹرز کے دوسرے مرحلے میں اپنے اپنے میچ جیت کر سپر 300 ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

پانچویں سیڈ کدامبی نے ہم وطن سائی پرنیت کو 36 منٹ تک جاری رہنے والے مردوں کے سنگلز مقابلے میں 21-15، 21-12 سے شکست دے کر ٹاپ ایٹ میں جگہ بنالی۔
دونوں کھلاڑی 10ویں بار ایک دوسرے سے مل رہے تھے اور پرنیت کے خلاف کدامبی کی یہ پانچویں جیت تھی۔
image