SportsPosted at: Nov 29 2022 11:25PM ایکواڈور کو شکست دے کر سپر 16 میں سینیگالدوحہ، 29 نومبر (یو این آئی) اسماعیلہ سار اور کپتان کالیڈو کولیبالی کے گول کی بدولت سینیگال نے منگل کو فیفا ورلڈ کپ 2022 کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں ایکواڈور کو 2-1 سے شکست دے کر سپر 16 مرحلے میں داخل ہو گیا۔خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ اے کے میچ میں اسماعیلہ نے 44ویں منٹ میں پنالٹی پر گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جبکہ 70ویں منٹ میں کالیڈو نے گول کر کے سینیگال کی فتح پر مہر ثبت کی۔ موئسس کوسیڈو نے 67 ویں منٹ میں ایکواڈور کا واحد گول کیا۔