RegionalPosted at: Mar 30 2023 8:52PM عقیدت مند مندر کے احاطے میں باوڑی میں گر گئے، گیارہ کی موت

اندور، 30 مارچ (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے اندور کے پٹیل نگر میں واقع ایک قدیم مندر کے احاطے میں بنے باوڑی میں بہت سے عقیدت مند گر گئے۔ اس حادثے میں گیارہ عقیدت مندوں کی موت ہو گئی اور تقریباً اتنی ہی تعداد میں عقیدت مند زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقامی پٹیل نگر میں واقع بیلیشور مہادیو مندر کے احاطے میں رام نوامی تہوار کے موقع پر عقیدت مندوں کی بڑی بھیڑ جمع تھی۔ دوپہر کے وقت، مندر کے احاطے میں واقع پرای باوڑی چھت اچانک گر گئی۔ جس کی وجہ سے مندر کے احاطے میں آنے والے عقیدت مند اس کی زد میں آ گئے۔ اس حادثے میں گیارہ عقیدت مندوں کی موت ہو گئی ہے اور اتنے ہی عقیدت مند زخمی ہوئے ہیں، جنہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ باوڑی کی گہرائی 30 فٹ سے زیادہ ہے۔ حالانکہ اس میں پانی کی مقدار نسبتاً کم ہے۔ واقعے کے بعد باوڑی میں سیڑھیاں اور رسیاں ڈال کر راحت اور بچاؤ کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے۔ راحت اور بچاؤ کا کام مسلسل جاری ہے۔
وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ یہ واقعہ افسوسناک ہے۔ متعدد کوششوں کے بعد بھی گیارہ شہریوں کو بچایا نہیں جا سکا۔ واقعے کی تحقیقات کی ہدایات دے دی گئی ہیں۔ حکومت متاثرین کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے۔ مسٹر چوہان نے کہا کہ واقعہ میں مرنے والوں کے لواحقین کو پانچ لاکھ روپے کی امدادی رقم دی جائے گی۔ زخمیوں کے مفت علاج کے ساتھ ساتھ فی زخمی کو 50 ہزار کی رقم فراہم کی جائے گی۔
یو این آئی۔ ع ا۔