
نئی دہلی، 4 اکتوبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پرسماعت کرتے ہوئے بدھ کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) سے کہا کہ وہ جمعرات تک بتائے کہ جس سیاسی جماعت کو دہلی شراب پالیسی گھوٹالے میں فائدہ اٹھانے والا بتایا جا رہا ہے، اسے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون (پی ایم ایل اے) کے تحت ملزم کیوں نہیں بنایا گیا؟
جسٹس سنجیو کھنہ اور ایس وی این بھٹی کی بنچ نے ای ڈی اور سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کی نمائندگی کرنے والے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایس وی راجو سے پوچھا کہ سارا معاملہ یہ ہے کہ پیسہ ایک سیاسی پارٹی کو گیا اور وہ سیاسی پارٹی ابھی بھی ملزم نہیں ہے۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 4 ستمبر (یو این آئی) مرکزی کابینہ نے انڈمان نکوبار جزائر، دادرا نگر حویلی اور دمن دیو اور لکش دیپ کرایہ داری ضابطہ 2023 کو نافذ کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 4 اکتوبر (یو این آئی) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بدھ کو دہلی ایکسائز پالیسی معاملے میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے رہنما اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا آپ کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ پارٹی لیڈر کے گھر پر ای ڈی کا چھاپہ ایک ہارے ہوئے آدمی کی آخری کوشش ہے۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 04 اکتوبر (یو این آئی) مرکزی کابینہ نے تلنگانہ میں سمکا سرکا سنٹرل ٹرائبل یونیورسٹی کے قیام کے لیے سنٹرل یونیورسٹیز ایکٹ 2009 میں ترمیم کی تجویز کو منظوری دے دی ہے وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں بدھ کو یہاں منعقدہ مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں اس سلسلے میں ایک تجویز کو منظوری دی گئی اس سے سمکا سرکا سنٹرل ٹرائبل یونیورسٹی کے قیام کی راہ ہموار ہوگئی۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 4 اکتوبر (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ منی پور میں تشدد کی وجہ سے پانچ مہینوں میں حالات مزید خراب ہو گئے ہیں اور وزیر اعظم نریندر مودی اس صورتحال پر خاموش ہیں اور ریاست کے لوگوں کو ان کے حال پر چھوڑ کران کے ساتھ انصاف نہیں کیاجارہا ہے کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ جے رام رمیش نے بدھ کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا، 'پانچ ماہ قبل 3 مئی کی شام کو منی پور میں نام نہاد ڈبل انجن حکومت کی تقسیم کی سیاست کی وجہ سے تشدد پھوٹ پڑا تھا۔
...مزید دیکھیں 
رائے گڑھ 4 اکتوبر ( یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ایک بار پھر وزیر اعظم نریندر مودی کو جھوٹ کا ماسٹر قرار دیتے ہوئے انہیں مشورہ دیا کہ وہ انتخابی ریاستوں کی ایک ریلی چھوڑ کر چھ ماہ سے زیادہ عرصے سے تشدد سے لڑ رہے منی پور کا دورہ کرنے کی صلاح دی ۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 04 اکتوبر (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ سنجے سنگھ کی گرفتاری مکمل طور پر غیر قانونی ہے اور اس سے وزیر اعظم نریندر مودی کی بوکھلاہٹ کا پتہ چلتا ہے۔
...مزید دیکھیں