image
Wednesday, Apr 24 2024 | Time 20:18 Hrs(IST)
Regional

قوموں کی ترقی اورتہذیب وتمدن کا انحصار تعلیم پر ،مسلمانوں کو ترقی کیلئے اس پر توجہ دینے کی ضرورت۔ مولانا فضل الرحیم مجددی

قوموں کی ترقی اورتہذیب وتمدن کا انحصار تعلیم پر ،مسلمانوں کو ترقی کیلئے اس پر توجہ دینے کی ضرورت۔ مولانا فضل الرحیم مجددی

جے پور، 29نومبر (یو این آئی) تمام شعبہ حیات میں تعلیم کو ترقی کا زینہ قرار دیتے ہوئے امیرجامعة الہدایہ جے پور ، چیئرمین امام ربانی گروپ آف اسکول اورسکریٹری آل انڈیامسلم پرسنل لا بورڈ مولانامحمد فضل الرحیم مجددی نے کہا کہ بچوں کی تعلیم وتربیت پروالدین توجہ دیں کیونکہ کسی قوم کی ترقی کا پیمانہ تعلیم ہے اورزندگی کے تمام میدانوں میں وہی قومیں ترقی کررہی ہیں جو تعلیم پر توجہ دیتی ہیں۔
کریسنٹ پبلک اسکول جے پور کے سالانہ تعلیمی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے مسلمانوں کی تعلیمی پسماندگی کو افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ مسلمانوں کو تمام قوموں کا معلم بنناچاہئے تھا آج علم کے میدان میں سب سے زیادہ پچھڑگئے ہیں جبکہ قرآن کریم کی پہلی وحی حصول علم سے متعلق ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کی نمائندگی تمام سرکاری ونیم سرکاری محکموں میں کم ہوتی جارہی ہے لیکن جیلوں میں مسلمانوں کی نمائندگی ان کی آبادی سے کہیں زیادہ ہے۔ انہوں نے ایک تحقیقی رپورٹ کے حوالے سے کہاکہ ممبئی سنٹرل جیل اورتھانہ جیل میں مسلمانوں تقریباً 52% ہیں جب کہ مسلمانوں کی آبادی گیارہ فیصد ہے۔
انہوں نے کہاکہ مسلمانان ہند جب تک ترقی کی دوڑ میں شامل نہیں ہوں گے تویہ ملک بھی ترقی نہیں کرے گا جتناہندوستان کا مسلمان ترقی کرے گا اتناہی ہندوستان ترقی کرے گا۔مسلمانوں کی تعلیمی پسماندگی اس حد تک پہنچ چکی ہے کہ ہم دلت سے بھی پچھڑ گئے ہیں، ہمارے بچے جو گریجویشن تک پہنچ جاتے ہیں وہ صرف 3.6 فیصد ہیں، جب کہ سکنڈری میں 10.96 فیصد اورسینئر میں4.53 فیصد تک رسائی ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب قوم اقلیت میں ہوتی ہے توان کو اکثریت کے مقابلے میں زیادہ ناانصافیوں کا سامنا پڑتاہے اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ جتنے بھی جمہوری سسٹم ہیںچاہے عدالتی طاقت ہو، انتظامی پاور ہو ،سول سرونٹ ہو جتنے بھی پاورسینٹر س ہیں ان میں آبادی کے اعتبار سے مسلمانوں کی نمائندگی نہیں ہے، جب تک آبادی کے اعتبارسے نمائندگی نہ ہوگی اس وقت تک اقلیتوں کوناانصافیوں کا سامنا کرناپڑے گا۔انہوں نے کہا کہ میں سول سروسیز میں مسلمانوں کی نمائندگی بڑھانے اورطویل المیعاد حل کے طورپر کریسنٹ اکیڈمی قائم کیا اس ادارہ سے دوسو آئی ایس ، آئی پی ایس کو چنگ لے کر اعلیٰ سروسوں میں جاچکے ہیں،میں نے یہ عزم کیا کہ اس ادارہ میں نہ صرف مسلمانوں کو کوچنگ دی جائے بلکہ دیگر برادران وطن کے ایسے اچھے طلبہ کو منتخب کرکے تیاری کرائی جائے جو جمہوری ذہن کے ہوںاور اسی کے ساتھ ساتھ ان کے ذہن صاف ستھرے بنیں اورسول سروس میں آئیں۔
مولانا مجددی نے راجستھان کے تناظرمیں ایک تحقیقی رپورٹ کے حوالہ سے راجستھان میں مسلم آفیسرس کی کم ہوتی تعداد پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ راجستھان کے مسلمان کی ترجیح تعلیم نہیں ہے جبکہ ان کے پاس جو اہرات اورکارپیٹ وغیرہ کا کاروبار ہے، اوروہ متمول اورخود کفیل ہیں وہ اپنے اولاد کو سول سروسیز ،میڈیکل اورپروفیشنل کو رسیزمیں داخلہ دلاسکتے ہیں اوراپنی اولاد اورملت کے نونہالوں کے لیے ان کے پاس سرمانہ کی کمی نہیں ہے لیکن تعلیم کی طرف ان کی توجہ نہیںہے۔
مہمان خصوصی جیوتی کھنڈیل وال سابق میئر جے پور میونسپل کارپوریشن نے کہایہی بچے ہندوستان کے مستقبل ہیں، بچوں کی کارکردگی دیکھ کر بہت خوشی ہوئی جس طرح بچوں نے پرفام کیا ہم نہیں کرسکتے، بچوں کو صحیح رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے اگران کی صحیح رہنمائی کریں تووہ بہت آگے نکل سکتے ہیں، بچے اپنے والدین اوراساتذہ کی عزت اورقدر کریں، ان کی ڈانٹ میں بھی بھلائی ہوتی ہے،بچے اپنے ٹیچر پراعتماد وبھروسہ کرتے ہیں اورآدرکرتے ہیں ،ٹیچر کو بھی ان کی صحیح تعلیم وتربیت کی فکرکرنی چاہئے۔
مہمان خصوصی سندیپ چوہان آئی جی پی جے پورنے کہاکہ تعلیم سے ہی ترقی ملتی ہے جو آگے بڑھنا چاہتاہے کہ اس کوتعلیم میں آگے آناہوگا، میں نے اسلام کو پڑھاہے ،پیغمبر صاحب کی سیرت کومیںنے پڑھا ہے ،انسانی یادداشت میں پیغمبر صاحب جیسا ریفارمرنہیں گذرا۔
کریسنٹ پبلک اسکول کی پرنسپل اوروائس چیئرپرسن امام ربانی گروپ آف اسکول محترمہ ثمرہ سلطانہ نے استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم تعلیم پرتوجہ دیں ،خصوصیت سے لڑکیوں کی تعلیم پرزیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے، اسلامی تاریخ میں خواتین نے زندگی کے مختلف شعبوں میں کارہائے نمایاں انجام دیں،تعلیم کے میدان میں بھی تاریخی وانقلابی خدمات انجام دیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
مودی نے امیروں کا 16 لاکھ کروڑ کا قرض معاف کر کے غریبوں کا حق  مارا: راہل

مودی نے امیروں کا 16 لاکھ کروڑ کا قرض معاف کر کے غریبوں کا حق مارا: راہل

نئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر راست تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صنعت کاروں کے 16 لاکھ کروڑ روپے کے قرضے معاف کر کے غریبوں کا حق چھینا ہے آج یہاں جاری ایک بیان میں مسٹر گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم نے اپنے ارب پتی دوستوں کے 1,60,00,00,00,00,000 روپے یعنی 16 لاکھ کروڑ روپے کا قرض معاف کیا ہے  انہوں نے کہا کہ اتنی رقم کا قرض معاف کر کے مسٹڑر مودی نے ملک کے کروڑوں غریبوں کا حق چھیننے کا کام کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے ای وی ایم-وی وی پیٹ پر طلب کی وضاحت

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے ای وی ایم-وی وی پیٹ پر طلب کی وضاحت

نئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے بدھ کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کے ساتھ ووٹر ویریفائی ایبل پیپر آڈٹ (وی وی پیٹ) پرچیوں کی گنتی کو 100 فیصد تک بڑھانے کی درخواست پر الیکشن کمیشن سے کئی وضاحتیں دینے کے ساتھ ہی یہ بھی بتانے کو کہا کہ کیا مائیکرو کنٹرولر ایک بار پروگرام کرنے کے قابل ہے؟ جسٹس سنجیو کھنہ اور ایس وی این بھٹی کی بنچ نے الیکشن کمیشن سے آج دوپہر دو بجے سے پہلے ای وی ایم-وی وی پی اے ٹی سے متعلق کئی حقائق کو واضح کرنے کو کہا۔

...مزید دیکھیں
ہم آفات اور آب و ہوا کی لچک کے اغراض ومقاصدپر مضبوطی سے پرعزم ہیں

ہم آفات اور آب و ہوا کی لچک کے اغراض ومقاصدپر مضبوطی سے پرعزم ہیں":ڈاکٹر پی کے مشرا

نئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر پی کے مشرا نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں ڈیزاسٹر ریزیلینٹ انفرااسٹرکچر (آئی سی ڈی آر آئی)سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کیا  ڈاکٹر مشرا نے،سی ڈی آر آئی میں اس کے آغاز سے ہی اپنی شمولیت کی عکاسی کرتے ہوئے آئی سی ڈی آر آئی کے ایک اعلیٰ عالمی فورم میں تبدیل ہونے کا مشاہدہ کیا اوراپنے اطمینان کا اظہار کیا ڈیزاسٹر ریزیلینٹ انفراسٹرکچر پر بات چیت کو وسعت دینے کے لیے آئی سی ڈی آر آئی کی تعریف کرتے ہوئے ڈاکٹر مشرا نے اس تبادلہ خیال کو زمینی سطح پر نافذ کرنے نیز ٹھوس اقدامات کرنے کی اہمیت پر زور دیا، جس سے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں ایک مثالی تبدیلی آئے گی۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا الیکشن ہمارے وجود کی جنگ ہے: محبوبہ مفتی

لوک سبھا الیکشن ہمارے وجود کی جنگ ہے: محبوبہ مفتی

سری نگر، 24 اپریل (یو این آئی) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ لوک سبھا الیکشن جموں وکشمیر کے لوگوں کے وجود اور شناخت کی جنگ ہے انہوں نے کہا: 'ہمارا وجود ہی مٹ جائے گا اگر ہم پارلیمنٹ میں سوچ سمجھ کر اپنی آواز نہیں بھیجیں گے پی ڈی پی صدر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں ایک ریلی کے حاشیئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

...مزید دیکھیں
میں آزاد تھا، آزاد ہوں اور آزاد رہوں گا: غلام نبی آزاد

میں آزاد تھا، آزاد ہوں اور آزاد رہوں گا: غلام نبی آزاد

سری نگر، 24 اپریل (یو این آئی) ڈیموکریٹک پروگرسیو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) کے چیئرمین غلام نبی آزاد کا کہنا ہے کہ وہ کبھی بھی بی جے پی کے وزیر رہے ہیں نہ ہی کبھی اس کے رکن رہے ہیں انہوں نے کہا: میں آزاد تھا، آزاد ہوں اور آزاد رہوں گا' موصوف چیئرمین نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ایک ریلی کے حاشیئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

...مزید دیکھیں

مولانا عبدالعلیم فاروقی کے سانحہ ارتحال سے علمی و ملّی دُنیا میں جو خلا پیدا ہواہے اس کا پُر ہونا مشکل: مولانا ارشد مدنی

نئی دہلی، 24اپریل (یو این آئی) مولانا عبد العلیم فاروقی نائب صدر جمعیۃ علماء ہند کے سانحہ ارتحال پر جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اُن کے چلے جانے سے علمی و ملّی دُنیا میں جو خلا پیدا ہوگیا ہے اس کا پُر ہونا مشکل نظر آتا ہے مولانا مدنی نے جو اِن دنوں رابطہ عالم اسلامی کی سپریم کونسل کے ایک اہم اجلاس میں شرکت کے لیے سعودیہ عربیہ کے دارالحکومت ریاض میں ہیں، اپنے ایک تعزیتی بیان میں کہا کہ یہ میرے لیے بہت دُکھ کی گھڑی ہے۔

...مزید دیکھیں
فورٹیس اسپتال نے اے آئی  سے چلنے والا اینڈ ٹو اینڈ مینٹل ہیلتھ سلوشن لانچ کیا

فورٹیس اسپتال نے اے آئی سے چلنے والا اینڈ ٹو اینڈ مینٹل ہیلتھ سلوشن لانچ کیا

نئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئی) نجی شعبے کی صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والی اسپتال چین فورٹیس ہیلتھ کیئر نے یونائیٹڈ وی کیئر کے ساتھ مل کر بدھ کے روز مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے چلنے والا اینڈ ٹو اینڈ مینٹل ہیلتھ سلوشن اڈیو مائنڈفلنیس کے آغاز کا اعلان کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کنسلٹنٹ  سائیکاٹرسٹ، فورٹیس ہیلتھ کیئر اور چیئرمین، فورٹس نیشنل مینٹل ہیلتھ پروگرام ڈاکٹر سمیر پاریکھ نے کہا "فورٹیس ہیلتھ پروگرام کے تحت ہم فورٹیس گروپ کی ایک کمپنی اڈیو مائنڈ فلنیس شروع کر رہے ہیں، جو کہ حقیقی معنوں میں فورٹیس کی ایک اہم کمپنی ہے۔

...مزید دیکھیں

اے بی وی پی نے جی پی اے ٹی کے لیے فیس میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا

24 Apr 2024 | 8:14 PM

نئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئی) اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) نے نیشنل بورڈ آف میڈیکل سائنسز ایگزامینیشن (این بی ای ایم ایس) کے ذریعہ گریجویٹ فارمیسی اپٹیٹیوڈ ٹیسٹ (جی پی اے ٹی) کے لئے آن لائن درخواست کی فیس میں اضافہ پر اپنا اعتراض ظاہر کیا ہے اور این بی ای ایم ایس کے صدر سے فیس میں اضافہ کو کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

نیولی کلاں میں کسانوں نے 'بی جے پی حکومت کے خاتمے' کے نعرے لگائے

24 Apr 2024 | 8:09 PM

حصار، 24 اپریل (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار رنجیت سنگھ کے پروگرام کے دوران، جو بدھ کو ہریانہ کے حصار کے نیولی کلاں گاؤں پہنچے، لوگوں نے مردہ باد بی جے پی حکومت، کسان اتحاد زندہ باد کے نعرے لگائے۔

جمہوریت کو زندہ رکھنے کے لیے ووٹنگ ضروری ہے: بیروا

22 Apr 2024 | 7:19 PM

دھرم شالہ، 22 ​​اپریل (یو این آئی) ہماچل پردیش کے کانگڑا کے ضلع الیکشن افسر اور ڈپٹی کمشنر ہیمراج بیروا نے ڈپٹی کمشنر کے آڈیٹوریم میں کانگڑا ضلع میں ووٹر بیداری کے لیے رسمی طور پر تھیم سانگ 'یہ قیمتی ہے ووٹ میرا اسے کریں گے استعمال'گیت پیر کو آفس میں لانچ کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
image