image
Monday, Apr 15 2024 | Time 17:39 Hrs(IST)
National

سہیوگ اربن تھرفٹ اینڈ کریڈٹ کوآپریٹیو سوسائٹی لمٹیڈ کا افتتاح 3 مارچ کو،سماج میں معاشی طور پرکمزور طبقہ کو خود روزگار اور خود کفیل بنانا: شمس الضحی

سہیوگ اربن تھرفٹ اینڈ کریڈٹ کوآپریٹیو سوسائٹی لمٹیڈ کا افتتاح  3 مارچ کو،سماج میں معاشی طور پرکمزور طبقہ کو خود روزگار اور خود کفیل بنانا: شمس الضحی

نئی دہلی، 29 فروری (یواین آئی) سماج میں معاشی طور پرکمزور طبقہ کو خود روزگار اور خود کفیل بنانے کے لئے سہیوگ اربن تھرفٹ اینڈ کریڈٹ کوآپریٹیو سوسائٹی لمٹیڈکو قائم کیا گیا ہے جس کا افتتاح 3 مارچ کو ہوگا سہیوگ کے چیئرمین مسٹر شمس الضحٰی نے سہیوگ اربن تھرفٹ اینڈ کریڈٹ کوآپریٹیو سوسائٹی لمٹیڈ کے بارے میں بتاتے ہوئے یہ اطلاع دی انہوں نے کہا کہ یہ خالص بلاسودی سوسائٹی ہے قرض لینے والوں سے کسی طرح کا کوئی سود نہیں لیا جائے گا البتہ آپریشنل اخراجات کے لئے معمولی رقم لی جائے گی اس سے چھوٹے موٹے کاروبار کرنے والوں کو فائدہ پہنچے گا۔ جیسے ای رکشا چلانے والوں کو فائدہ ہوگا اور کچھ عرصہ کے بعد وہ ای رکشا کا مالک بن جائے گا۔
مسٹر شمس الضحٰی اپنے وژن کے بارے میں بتایا کہ 'روزانہ ہم کم آمدنی والے طبقے کے لوگوں کی جدوجہد دیکھ رہے تھے جو چھوٹے کاروباری جیسے سبزی فروش، پھل فروش، کریانہ کی دکان چلانے والے، پلمبر، الیکٹریشن وغیرہ جیسے لوگ ہیں۔ ہمارے آس پاس میں وہ اپنی گھریلو ضرورت یا اپنی کاروباری ضرورت کے لیے مالی رسائی کے لیے جدوجہد کرتے ہیں۔ بلکہ وہ اپنی چھوٹی سی بچتوں کو محفوظ رکھنے کے لیے بھی جدوجہد کرتے ہیں۔ لہٰذا، ہم نے فیصلہ کیا کہ قانونی دائرہ کار میں رہتے ہوئے ایک ادارہ بنایا جائے، جہاں یہ ادارہ خود عوام ہی بنائیں گے اور یہ عوام کی مشکلات میں آسانی فراہم کرنے کے لیے ان کی خدمت کرے گا۔‘‘
انہوں نے بتایا کہ سہیوگ ایک کریڈٹ کوآپریٹو سوسائٹی ہے، اس لیے آس پاس کے کسی بھی رہائشی کو پہلے پانچ سو (500) روپے کا شیئر سبسکرائب کرکے کوآپریٹو کا ممبر بننا ہوگا۔ اس کے بعد وہ اپنی آمدنی کی نوعیت کی بنیاد پر ایک ڈپازٹ اکاؤنٹ کھول سکتا ہے۔
سہیوگ ہندوستان میں کام کرنے والی بلا سودی کوآپریٹو کریڈٹ سوسائٹیوں کی سہولت اور فروغ کے لیے ایک قومی سطح کی تنظیم سہولت مائیکرو فنانس سوسائٹی سے وابستہ ہے۔ اس وقت 57 کوآپریٹیو جن کی 111 شاخیں ہیں اور 300,000 رکنیتیں سہولت سے وابستہ ہیں۔ یہ 13 ریاستوں میں کوآپریٹو کا ایک متنوع نیٹ ورک ہے جو مستحقین کو ضرورت پر مبنی مالی خدمات فراہم کرنے کے تجربے سے بھرپور ہے۔
واضح رہے ابوالفضل میں رہنے والے سماجی طور پر فعال شہریوں کے ایک گروپ نے دہلی ریاست کے کوآپریٹو سوسائٹیز ایکٹ کے تحت کوآپریٹو کریڈٹ سوسائٹی رجسٹر کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس کوآپریٹو کو ’سہیوگ اربن تھرفٹ اینڈ کریڈٹ کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ‘ کے نام سے رجسٹر کیا گیا ہے۔اس کا دفتر ڈی-258 نزد گاڈز گریس اسکول، ابوالفضل انکلیو جامعہ نگر نئی دہلی میں قائم ہے۔ 3 مارچ کو سماج کے ایک بڑے حصے تک اپنا پیغام پہنچانے کے لیے سہیوگ کی ایک لانچنگ تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
کیجریوال کی درخواست پر ای ڈی کو  سپریم کا  نوٹس، اگلی سماعت 29  اپریل  کو

کیجریوال کی درخواست پر ای ڈی کو سپریم کا نوٹس، اگلی سماعت 29 اپریل کو

نئی دہلی، 15 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے پیر کو وزیر اعلی اروند کیجریوال کی درخواست پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی ) نوٹس بھیج کر اس سے جواب طلب کیا گیا ہے اس درخواست میں دہلی ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے ، جس میں مبینہ طور پر دہلی ایکسائز پالیسی گھوٹالے سے متعلق منی لانڈرنگ کے کیس میں وزیراعلی کی گرفتاری کے عمل کو برقرار رکھا گیا ہے جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتہ کی بنچ نے متعلقہ فریقوں کے دلائل سننے کے بعد مرکزی تفتیشی ایجنسی کو نوٹس جاری کیا۔

...مزید دیکھیں
بی آر ایس لیڈر کویتا 23 اپریل تک عدالتی حراست میں

بی آر ایس لیڈر کویتا 23 اپریل تک عدالتی حراست میں

نئی دہلی، 15 اپریل (یو این آئی) دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے مبینہ ایکسائز پالیسی 2021-2022 گھپلے کے معاملے میں بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) قانون ساز کونسل رکن کے کویتا کی سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کی تین دن کی تحویل کی مدت پوری ہونے کے بعد انہیں پیر کو 23 اپریل تک عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے راؤس ایونیو میں واقع کاویری باویجہ کی خصوصی عدالت نے محترمہ کویتا کو 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیجنے کی سی بی آئی کی درخواست پر غور کرنے کے بعد یہ حکم جاری کیا۔

...مزید دیکھیں
انڈیا گروپ کھجوراہو لوک سبھا سیٹ پر کرے گا  آل انڈیا فارورڈ بلاک کی حمایت

انڈیا گروپ کھجوراہو لوک سبھا سیٹ پر کرے گا آل انڈیا فارورڈ بلاک کی حمایت

نئی دہلی، 15 اپریل (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ مدھیہ پردیش کی کھجوراہو لوک سبھا سیٹ پر آل انڈیا فارورڈ بلاک کے امیدوار آر بی پرجاپتی انڈیا گروپ کے امیدوار ہوں گے کانگریس کے میڈیا انچارج جے رام رمیش نے پیر کو یہاں کہا کہ آل انڈیا فارورڈ بلاک کے امیدوار آر بی پرجاپتی کھجوراہو لوک سبھا سیٹ پر انڈیا گروپ کے مشترکہ امیدوار ہوں گے مسٹر رمیش نے کہا کہ کانگریس نے انڈیا گروپ کے دیگر رکن آل انڈیا فارورڈ بلاک کے امیدوار کو اپنی حمایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
21  سابق ججوں نے چیف جسٹس چندر چوڑ کو خط لکھا

21 سابق ججوں نے چیف جسٹس چندر چوڑ کو خط لکھا

نئی دہلی، 15 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے تقریباً 21 سابق ججوں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندر چوڑ کو لکھے گئے خط میں 'عدلیہ پر دباؤ ڈالنے اور اسے کمزور کرنے' کی مبینہ کوششوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے سابق ججوں نے خط میں چیف جسٹس چندرچوڑ کی قیادت والی عدلیہ پر زور دیا ہے کہ وہ اس طرح کے دباؤ کے خلاف مضبوط ہو اور اس بات کو یقینی بنائے کہ ہمارے قانونی نظام کی حرمت اور خودمختاری کو محفوظ رکھا جائے۔

...مزید دیکھیں
انتخابی رقم اور لالچ کے خلاف چوکسی، ریکارڈ 4650 کروڑ روپے ضبط

انتخابی رقم اور لالچ کے خلاف چوکسی، ریکارڈ 4650 کروڑ روپے ضبط

نئی دہلی، 15 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا اور چار اسمبلی انتخابات کو پیسے اور لالچ سے پاک رکھنے کے لیے الیکشن کمیشن کی چوکسی کے ساتھ ملک بھر میں پولس اور قانون نافذ کرنے والی دیگر ایجنسیوں نے اب تک کل 4650 کروڑ روپے ضبط کیے ہیں، جن میں نقدی، شراب، منشیات اور دیگر اشیاء کی ضبطی شامل ہیں کمیشن کی طرف سے پیر کو جاری کردہ ریلیز کے مطابق لوک سبھا انتخابات کی 75 سالہ تاریخ میں یہ سب سے بڑی ضبطی ہے۔

...مزید دیکھیں
کانگریس اگر سیکولرزم پر عمل کرتی تو فرقہ پرست طاقتیں نہ ہوتی  سرگرم :ڈاکٹر ایوب سرجن

کانگریس اگر سیکولرزم پر عمل کرتی تو فرقہ پرست طاقتیں نہ ہوتی سرگرم :ڈاکٹر ایوب سرجن

پرتاپ گڑھ،15اپریل (یواین آئی ) ملک کی آزادی کے بعد سے ہی فرقہ پرست طاقتیں سرگرم ہوگئی ،جن کی سرپرستی کانگریس کر رہی تھی کانگریس نے ہی فرقہ پرست طاقتوں کو خوش کرنے کے لئے بابری مسجد میں مورتی رکھوائی اور مسجد میں تالا لگوایا،اور راجیو گاندھی نے رام مندر کی سنگ بنیاد ڈال کر بابری مسجد کے انہدام کی راہ ہموار کی ،جس کو بی جے پی نے صرف بھنایا ہے بی جے پی نے کچھ نیا الگ سے نہیں کیا بلکہ کانگریس کی خفیہ پالیسی پر چل کر آج وہ زیر اقتدار ہے،کانگریس نے جو گناہ کیا ،اسی کا نتیجہ ہے کہ آج فرقہ پرست طاقتیں سرگرم ہیں۔

...مزید دیکھیں
بھارت سر حد پار دشمن پر حملہ کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے: راج ناتھ سنگھ

بھارت سر حد پار دشمن پر حملہ کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے: راج ناتھ سنگھ

جموں، 15 اپریل (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا کہنا ہے کہ بی جے پی نے دفعہ 370 کو ہٹانے اور ایودھیا میں رام مندر تعمیر کرنے کے اپنے وعدے کو پورا کیا۔

...مزید دیکھیں

حسرت ٹائٹل گیت لکھنے کے ماہر تھے

15 Apr 2024 | 10:27 AM

ممبئی، 15اپریل (یو این آئی) ہندی فلموں میں جب بھی ٹائٹل گیتوں کا ذکر ہوتا ہے، نغمہ نگار حسرت جے پوری کا نام سب سے پہلے لیا جاتا ہے۔ ویسے تو حسرت جے پوری نے ہر طرح کے گیت لکھے لیکن فلموں کے ٹائٹل گیت لکھنے میں انہیں مہارت حاصل تھی۔

...مزید دیکھیں
image