NationalPosted at: Mar 30 2023 8:28PM قومی دارالحکومت میں کووڈ کے بڑھتے ہوئے معاملات پر ہنگامی میٹنگ
نئی دہلی، 30 مارچ (یو این آئی) دہلی حکومت نے قومی دارالحکومت میں کووڈ-19 کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے جمعرات کو ایک ہنگامی میٹنگ کی۔
دہلی کے وزیر صحت سوربھ بھاردواج نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ قومی دارالحکومت میں کووڈ کو لے کر کوئی گھبراہٹ کی صورتحال نہیں ہے، لیکن ہم دہلی اور دیگر ریاستوں میں بھی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ "ہم نے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ایک ہنگامی میٹنگ کی۔ ہم نے تمام اسپتالوں کو کووڈ-19 سے نمٹنے کے لیے الرٹ پر رکھا ہے، لیکن گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔
مسٹر بھاردواج نے کہا کہ حال ہی میں کووڈ کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایک موک ڈرل کی گئی تھی۔ وزیراعلیٰ جمعہ کو محکمہ صحت کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چوکس ہیں۔ اگر ہمیں اس صورت میں مزید علامات ملتی ہیں تو ہم تیاریوں کو مزید بڑھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور موجودہ صورتحال کے مطابق اس پر رہنما اصول جاری کرے گی۔ حکومت کورونا ٹیسٹوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ساتھ اس کے بڑھتے ہوئے کیسز کو دیکھتے ہوئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔
یواین آئی۔الف الف