NationalPosted at: Mar 30 2023 12:37PM مرمو نے راجستھان دیوس پر لوگوں کو مبارکباد دی
نئی دہلی، 30 مارچ (یو این آئی) صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے جمعرات کے روز راجستھان دیوس پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی۔
محترمہ مرمو نے اپنے ٹوئٹ میں کہا، ’’راجستھان دیوس پر ریاست کے لوگوں کو مبارکباد اور میری نیک تمنائیں‘‘۔
انہوں نے مزید کہا، "ثقافت، مہمان نوازی، بہادری اور سیاحتی مقامات،راجستھان کی پہچان ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ ان خصوصیات کے دم پر ریاست کے لوگ روشن مستقبل کی تعمیر کریں گے اور ملک کی ترقی میں اپنا تعاون دیں گے۔
یواین آئی۔ م س