NationalPosted at: Mar 30 2023 10:52AM کھڑگے، راہل-پرینکا نے رام نومی پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی
نئی دہلی، 30 مارچ (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا نے رام نومی پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی اور سب کی خوشحالی کی آرزو کی۔
مسٹر راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا، "رام نومی پر تمام ہم وطنوں کو بہت بہت مبارکباد۔ امید ہے کہ یہ مبارک تہوار آپ سبھی کی زندگی میں کامیابی اور خوشحالی لائے۔
مسٹر کھڑگے نے، ’’رام نومی کے موقع پر تمام ہم وطنوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ یہ تہوار ہماری زندگیوں میں تحمل، قربانی، وقار اور خدمت کے عظیم نظریات کا اظہار کرے گا۔
محترمہ پرینکا گاندھی نے کہا، “ہوگی جے، ہوگی جے، ہے پرشوتم نوین۔ کہہ مہاشکتی رام کے ودن میں ہوئی لین ۔ رام نومی کے پرمسرت تہوار پر تمام ہم وطنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔
یواین آئی۔ م س