image
Friday, Mar 29 2024 | Time 10:49 Hrs(IST)
National

جماعت اسلامی ہند نے سالانہ بجٹ کو کچھ مثبت اور کچھ منفی قرار دیا

نئی دہلی،4 فروری (یواین آئی) جماعت اسلامی ہند کےنائب صدر انجنیئر سلیم نے وزیرخزانہ کے ذریعہ پیش کردہ حالیہ بجٹ 2023-24 کو اقتصادی ترقی اور مالیاتی استحکام (آمدنی واخراجات کے درمیان منفی فرق کو ختم کرنے) پر توجہ مرکوز کرنے کا سہرا دیا جاسکتا ہے۔ لیکن ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس بجٹ میں غریبوں اور دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگوں اور اقلیتوں کو نظرانداز کردیا گیا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ہند کے ہیڈکوارٹر میں ماہانہ پریس میٹ میں آج کیا۔
انہوں نے کہا کہ سات لاکھ روپے سالانہ تک کی آمدنی والوں کو کوئی انکم ٹیکس ادا نہیں کرنا پڑے گا جبکہ اس سے پہلے پانچ لاکھ سے زیادہ کمانے والے ٹیکس کے دائرے میں تھے۔ اس تبدیلی سے ملازم پیشہ طبقے کو فائدہ ملے گا۔ اس کے ساتھ ہی نائب امیر نے کہا کہ یہ بجٹ معاشرے کے ایک طبقے کو فائدہ پہنچانے والا ہے جبکہ غریبوں اور دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگوں اوراقلیتوں کو اس بجٹ میں نظرانداز کردیا گیا ہے۔
پریس میٹ کے دوران میڈیا کے سوالوں کے جواب میں انجنیئر سلیم نےکہا کہ گزشتہ چند دنوں میں جس طرح ہندوستان کے کارپوریٹ گورننس کی بدحالی سامنے آئی ہے اس پر جماعت اسلامی ہند نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک غیر ملکی تحقیقی فورم کی جانب سے محض ایک تجزیاتی رپورٹ شائع کردینے کی وجہ سے ایک بہت بڑے کاروباری گھرانے کو اچانک مارکیٹ ویلیو میں 100 ڈالر سے زیادہ کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ رپوریٹ ہاؤس کی ملکیت والی دس فرموں میں سرمایہ کاروں کو دس لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان ہوچکا ہے۔
پریس میٹ کے دوران نائب امیر نے ججوں کی تقرری اور گورنرز اور ریاستی حکومتوں میں مرکز اور ریاستوں کے درمیان تناؤ کی رپورٹوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔
یواین آئی۔ ظ ا

خاص خبریں
رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت، ریسکیو آپریشن جاری

رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت، ریسکیو آپریشن جاری

جموں، 29 مارچ (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں قومی شاہراہ پر بیٹری چشمہ علاقے کے نزدیک ایک دلدوز سڑک حادثے میں 10 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ بچائو آپریشن وسیع پیمانے پر جاری ہے۔

...مزید دیکھیں
جنوبی  افریقہ میں سڑک حادثے میں 45 افراد ہلاک

جنوبی افریقہ میں سڑک حادثے میں 45 افراد ہلاک

جوہانسبرگ، 29 مارچ (یو این آئی) جنوبی افریقہ کے شمال مشرقی صوبے لمپوپو میں گزشتہ روز ایک سڑک حادثے میں بس میں سوار کل 45 لوگوں کی موت ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
شام کے شہر حلب میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

شام کے شہر حلب میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

دمشق، 29 مارچ (یو این آئی) شام کے شمالی حلب شہر میں جمعہ کی علی الصبح سلسلہ وار دھماکے ہوئے۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی  توسیع

کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی توسیع

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی کی عدالت نے دہلی شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں پھنسے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی حراست میں جمعرات کو یکم اپریل تک کی توسیع کر دی ہے۔

...مزید دیکھیں
ضرورت پڑنے پر حکومت اگنی ویر اسکیم کو بہتر بنانے کے لیے تیار : راجناتھ

ضرورت پڑنے پر حکومت اگنی ویر اسکیم کو بہتر بنانے کے لیے تیار : راجناتھ

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ اگر حکومت کو مسلح افواج میں اگنی ویروں کی بھرتی سے متعلق اگنی پتھ اسکیم میں کسی قسم کی کمی نظر آتی ہے تو وہ ضرورت پڑنے پر اسے بہتر کرنے کے لیے تیار ہے۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا    کے دوسرے مرحلے کی  88  سیٹوں کے  انتخابات کے لئے  کا نوٹیفکیشن جاری

لوک سبھا کے دوسرے مرحلے کی 88 سیٹوں کے انتخابات کے لئے کا نوٹیفکیشن جاری

نئی دہلی، 28 مارچ ( یو این آئی ) الیکشن کمیشن نے جمعرات کو لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

...مزید دیکھیں
سی پی ڈبلیو ڈی  کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرز کی  صدر  جمہوریہ سے ملاقات

سی پی ڈبلیو ڈی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرز کی صدر جمہوریہ سے ملاقات

نئی دہلی، 28 مارچ (یو اینن آئی) سینٹرل پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (سی پی ڈبلیو ڈی) (2022 اور 2023 بیچ) کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئروں کے ایک گروپ نے آج راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔

...مزید دیکھیں

راجستھان رائلز نے دہلی کیپٹلس کو 12 رنز سے ہرا یا

28 Mar 2024 | 11:53 PM

جے پور، 28 مارچ (یو این آئی) ریان پراگ کی 45 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 84 رنز کی دھماکہ خیز اننگز کے بعد راجستھان رائلز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے نویں میچ میں جمعرات کو گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت دہلی کیپٹلس کو 12 رنز سے شکست دے دی۔

کنگنا کے تئیں کانگریس کے نازیبا ریمارکس پر بی جے پی کارکنوں کا مظاہرہ

27 Mar 2024 | 5:10 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش کی منڈی پارلیمانی سیٹ سے فلم اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار کنگنا رناوت کے خلاف کانگریس لیڈر سپریا شرینیت کے سوشل میڈیا ہینڈل سے کیے گئے نازیبا ریمارکس کے سلسلے میں بدھ کو بی جے پی نے منڈی ضلع ہیڈکوارٹر میں کانگریس کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا اور شہر میں احتجاجی ریلی نکالی۔

...مزید دیکھیں

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image