image
Thursday, Mar 28 2024 | Time 16:08 Hrs(IST)
National

’آپ‘ کی جیت کے بعد کارپوریشن میں عوام حکومت چلائےں گے :کیجریوال

’آپ‘ کی جیت کے بعد کارپوریشن میں عوام حکومت چلائےں گے :کیجریوال

نئی دہلی،29نومبر(یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ ان کی پارٹی کے الیکشن جیتنے کے بعدیہاں کے عوام کارپوریشن کی حکومت چلائیں گے۔
مسٹر کیجریوال نے پریس کانفرنس میں کہا کہ عام آدمی پارٹی دہلی میونسپل کارپوریشن میں تاریخی جیت کے طرف بڑھ رہی ہے۔آپ پارٹی نے دہلی اسمبلی الیکشن میں 70میں سے67سیٹ کا ریکاڈ بنایا تھا۔ کارپوریشن انتخاب میں عام آدمی پارٹی اپنا ہی ریکاڈ توڑنے جا رہی ہے۔انھوں نے لوگوں کو گارنٹی دےتے ہوئے کہا کہ عام آدمی پارٹی ایم سی ڈی میں حکومت بنانے کے بعدایک اسکیم الانچ کرے گی ، جس کا نام ’جنتا چلائے گی ایم سی ڈی ‘ہوگا۔ اب عوام فیصلہ کریں گے اور حکومت کام کریں گے ۔ عام آدمی پارٹی کی حکومت بننے کے بعددہلی کے آر ڈبلیو اے کو منی کونسل کا درجہ دیا جائے گا۔ جےسے کونسل کا ایک وارڈکا لیڈر ہوتا ہے،پانی نالی گلی وغیرہ اپنی مسئلے بتائے گا اور آر ڈبلیو اے کے پاس وہ سارے کام کروانے کے اختیارات ہوںگے۔
انھوں نے کہاکہ آر ڈبلیو اے کو اپنا دفتر چلانے اورعوام کے چھوٹے چھوٹے کام کروانے کے لئے فنڈ مہیا کرایا جائے گا۔ایم سی ڈی میں ’آپ ‘ کی حکومت بننے کے بعدایک طرح سے حقیقی طور پرآر ڈبلیو اے کو بااختیار بنایا جائے گا۔اس کا مقصد عوام کو دہلی کا مالک بنانا ہے ۔ دہلی کے لوگوں کے ہاتھوں میں حکومت دی جائے گی اور عوام اپنی آر ڈبلیو اے کے ذریعے اپنے کام کرا سکیں گے ۔
صحافیوں کے سوالوں کا جواب دےتے ہوئے مسٹر کےجریوال نے کہا کہ اگر آر ڈبلیو اے کو اپنا آفس چلانے کے لئے پیسے دیں گے، تو اس کے لئے ایک سسٹم بھی بنائیں گے۔لوگوں کی مانگ اور شکایتوں کی حکومت،ایم ایل اے اور کونسلر بھی دیکھ سکے گا اور اس کی پوری جواب دہی ہوگی۔دہلی کا ہر شخص انتخاب میں صرف ووٹ ڈالنے نہ جائے،بلکہ انتخاب میں سرگرمی سے حصہ لے اور اچھی اور ایماندار پارٹی کا گھر گھر جاکر تشہیر کرے۔
یو این آئی۔خ س۔ ع ا۔

خاص خبریں
کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی ہائی کورٹ نے شراب پالیسی ۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی حکومت خواتین کے خلاف مظالم کو روکنے میں ناکام: کانگریس

بی جے پی حکومت خواتین کے خلاف مظالم کو روکنے میں ناکام: کانگریس

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت کے دوران خواتین پر مظالم کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) خواتین کے خلاف جرائم کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
گرودوارہ سری نانک متہ صاحب کے کار سیوا سربراہ ترسیم سنگھ کا گولی مار کر قتل

گرودوارہ سری نانک متہ صاحب کے کار سیوا سربراہ ترسیم سنگھ کا گولی مار کر قتل

نینیتال، 28 مارچ (یو این آئی) اتراکھنڈ کے ادھم سنگھ نگر میں جمعرات کی صبح گرودوارہ سری نانک متہ صاحب کے کار سیوا سربراہ بابا ترسیم سنگھ کو نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

...مزید دیکھیں
ترسیم سنگھ قتل کیس کی تحقیقات کے لیے  ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی

ترسیم سنگھ قتل کیس کی تحقیقات کے لیے ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی

دہرادون، 28 مارچ (یو این آئی) اتراکھنڈ کے ادھم سنگھ نگر ضلع کے تحت واقع ممتاز سکھ گرودوارہ نانک متہ صاحب کے کارسیوا سربراہ کے قتل کیس کی اعلیٰ ترجیحی جانچ کی جائے گی۔

...مزید دیکھیں
چھتیس گڑھ میں دوسرے مرحلے کی تین سیٹوں پر آج سے نامزدگی شروع

چھتیس گڑھ میں دوسرے مرحلے کی تین سیٹوں پر آج سے نامزدگی شروع

رائے پور 28 مارچ (یو این آئی ) لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی چھتیس گڑھ کی تین پارلیمانی سیٹوں کے لیے آج سے نامزدگیوں کا آغاز ہو گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر افسپا ہٹانے کا وعدہ کیا ہے: عمر عبداللہ

بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر افسپا ہٹانے کا وعدہ کیا ہے: عمر عبداللہ

سری نگر، 28 مارچ (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر جموں وکشمیر میں افسپا ہٹانے کا وعدہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
تمل ناڈو کے ایروڈ سے لوک سبھا کے رکن گنیش مورتی کا انتقال

تمل ناڈو کے ایروڈ سے لوک سبھا کے رکن گنیش مورتی کا انتقال

چنئی، 28 مارچ (یو این آئی) تمل ناڈو کے ایروڈ حلقہ سے مرومالارچی دراوڑ منترا کژگم (ایم ڈی ایم کے) کے لوک سبھا رکن اے گنیش مورتی کا جمعرات کو کوئمبٹور کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔

...مزید دیکھیں

کنگنا کے تئیں کانگریس کے نازیبا ریمارکس پر بی جے پی کارکنوں کا مظاہرہ

27 Mar 2024 | 5:10 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش کی منڈی پارلیمانی سیٹ سے فلم اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار کنگنا رناوت کے خلاف کانگریس لیڈر سپریا شرینیت کے سوشل میڈیا ہینڈل سے کیے گئے نازیبا ریمارکس کے سلسلے میں بدھ کو بی جے پی نے منڈی ضلع ہیڈکوارٹر میں کانگریس کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا اور شہر میں احتجاجی ریلی نکالی۔

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image