NationalPosted at: Nov 29 2022 8:25PM کریسنٹ انٹراسکول دریا گنج میں انگریزی مباحثہ کا انعقاد
نئی دہلی، 29نومبر(یو این آئی) محض معلومات کا حق حاصل ہوناہی کافی نہیں بلکہ ضرورت اور وقت کے مطابق اس کا استعمال بھی بہت ضروری ہے ان خیالات کا اظہار کریسنٹ ایجوکیشن سوسائٹی کے کے سابق صدراورذاکر حسین کالج ایوننگ کے سابق پرنسپل اور مہمان خصوصی ریاض عمرنے کریسنٹ انٹراسکول دریاگنج کے زیر اہتمام رننگ ٹرافی برائے انگریزی مباحثے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
خیال رہے کہ آج کریسنٹ انٹراسکول دریاگنج کے زیر اہتمام رننگ ٹرافی برائے انگریزی مباحثے کا انعقادعمل میں آیا۔ اس میں 16اسکولوں کے طلبا و طالبات نے شرکت کی۔مباحثے کا موضوع ”معلومات کی بہ آسانی دستیابی انسانی زندگی کا المیہ“ تھا۔
اس مقابلے میں ہمدرد پبلک اسکول کی طالبہ ادیبہ خان نے پہلا، رابعہ گرلز پبلک اسکول کی طالبہ آمنہ خان نے دوسرا اور اینگلو عربک اسکول کی طالبہ فبیحہ خورشیدنے تیسرا انعام حاصل کیا۔حوصلہ افزائی انعام کریسنٹ اسکول، موجپور کی طالبہ ام حفصہ اورہمدرداسکول کے اسٹوڈنٹعارض عالم کے حصہ میں آیا۔
مباحثہ کی صدارت کریسنٹ ایجوکیشن سوسائٹی کے جنرل سکریٹری اخلاص احمدنے کی۔انھوں نے طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی بھی کی۔ جیوری کے فرائض ڈ اکٹر رچنا سیٹھی(راجدھانی کالج)، ڈ اکٹر انس تبریز اورڈاکٹر محمد افضل(ذاکر حسین کالج)نے انجام دیے۔
اس موقع پر کریسنٹ ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر عبدالحنان چاندنہ، اسکول کے منیجر ڈاکٹر شمیم احمد، کریسنٹ اسکول موجپور کی وائس پرنسپل محترمہ زیتون النساء کے علاوہ پروفیسر محمد نقی بھی موجود تھے۔
نظامت کے فرائض انگریزی کے استاد شاذفر خالدنے انجام دیے۔جلسہ کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا۔
یو این آئی۔ ایف اے۔م الف
p