image
Saturday, Apr 20 2024 | Time 19:16 Hrs(IST)
National

ملک میں کورونا کے 215 نئے فعال معاملے درج

ملک میں کورونا کے 215 نئے فعال معاملے درج

نئی دہلی، 29 نومبر (یو این آئی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ19) انفیکشن کے 215 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 4,46,72,068 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی، فعال کیسز کی تعداد کم ہو کر 4,982 ہو گئی ہے صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو کہا کہ آج صبح 7 بجے تک 219.91 کروڑ سے زیادہ ویکسین دی گئی ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 52,295 ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اسی عرصے میں کورونا کے 141 ایکٹو کیسز میں کمی کے بعد ان کی تعداد 4 ہزار 982 تک پہنچ گئی ہے اور سب سے زیادہ راحت کی بات یہ ہے کہ اس عرصے کے دوران اس وبا سے صرف ایک مریض کی موت ہوئی جس سے مرنے والوں کی کل تعداد 5,30,615 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وبا سے 355 افراد کی شفایابی کے بعد ان کی کل تعداد 4,41,36,471 ہو گئی ہے۔
ملک میں صحت یابی کی شرح 98.80 فیصد ہے۔ ایکٹو کیس کی شرح 0.1 فیصد ہے اور موت کی شرح 1.19 فیصد ہے۔ ملک کی تین ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کورونا کے ایکٹیو کیسز میں اضافہ ہوا ہے اور باقی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ایکٹیو کیسز میں کمی آئی ہے۔ ان ریاستوں میں جہاں ایکٹو کیسز میں اضافہ ہوا ہے، بالترتیب دو بہار، ایک ایک مدھیہ پردیش اور منی پور میں ہیں۔ اس کے علاوہ مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ میں ایک فعال معاملہ میں اضافہ ہوا ہے۔
کیرالہ میں 18 فعال کیسوں کی کمی کے ساتھ، ان کی کل تعداد کم ہو کر 1,727 ہوگئی ہے۔ کورونا وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 67 لاکھ 52 ہزار 899 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 71 ہزار 492 ہے۔
کرناٹک میں 25 ایکٹو کیسز کم ہو کر 1,600 پر آ گئے ہیں۔ اس عرصے کے دوران 66 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 40 لاکھ 29 ہزار 259 ہو گئی ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 40,303 پر مستحکم ہے۔
مہاراشٹر میں کورونا انفیکشن کے 11 ایکٹو کیسز میں کمی کی وجہ سے ان کی کل تعداد 440 پر آ گئی ہے اور اس بیماری سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 79,86,861 ہو گئی ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 1,48,406 ہے۔
تمل ناڈو میں اس عرصے کے دوران کورونا کے 24 ایکٹو کیسز کم ہو کر 244 پر آ گئے ہیں۔ اس دوران 21 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے چھٹکارا پانے والوں کی مجموعی تعداد 35 لاکھ 55 ہزار 816 ہو گئی ہے، مرنے والوں کی تعداد 38049 پر مستحکم ہے۔
بہار میں کورونا انفیکشن کے دو ایکٹیو کیسز بڑھنے کے ساتھ ہی ان کی کل تعداد 20 ہو گئی ہے۔ اس سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 8,39,021 ہوگئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 12,302 پر مستحکم ہے۔
جاری
یواین آئی۔ م س

خاص خبریں
عوام نے پہلے مرحلے میں انڈیا گروپ کو مسترد کر دیا: مودی

عوام نے پہلے مرحلے میں انڈیا گروپ کو مسترد کر دیا: مودی

ناندیڑ، 20 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ انڈیا گروپ اپنے بدعنوان لوگوں کو بچانے کے لیے متحد ہوا ہے لیکن عوام نے انہیں انتخابات کے پہلے مرحلے میں ہی مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
مودی کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں: راہل گاندھی

مودی کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں: راہل گاندھی

نئی دہلی، 20 اپریل (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی جس طرح بدعنوان لیڈروں کی حوصلہ افزائی کرکے بدعنوانی کو فروغ دے رہے ہیں، اس سے لگتا ہے کہ وہ خود کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
ہندوستانی معیشت میں گجرات کا حصہ 8.3 فیصد : سیتا رمن

ہندوستانی معیشت میں گجرات کا حصہ 8.3 فیصد : سیتا رمن

احمد آباد، 20 اپریل (یو این آئی) مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے ہفتہ کو کہا کہ گجرات قومی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) میں 8.3 فیصد سے زیادہ کا حصہ ڈال رہا ہے جبکہ اس کی آبادی پانچ فیصد ہے۔

...مزید دیکھیں
کانگریس نے بی جے پی پر تریپورہ میں اس کے پولنگ ایجنٹس پر حملہ کرنے کا الزام لگایا

کانگریس نے بی جے پی پر تریپورہ میں اس کے پولنگ ایجنٹس پر حملہ کرنے کا الزام لگایا

اگرتلہ، 20 اپریل (یو این آئی) تریپورہ میں لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے بعد کانگریس نے ہفتہ کو الزام لگایا کہ حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنوں نے جمعہ کو شہر کے ابھویا نگر، بدرگھاٹ اور نندن نگر علاقوں سمیت کئی مقامات پر اپوزیشن کے حامیوں کے کئی گھروں پر حملے کیے ۔

...مزید دیکھیں
میں بی جے پی کی بی ٹیم کا لیڈر ہوں تو کیا، راہل کے تبصرے پر دیوے گوڑا کا واضح ردعمل

میں بی جے پی کی بی ٹیم کا لیڈر ہوں تو کیا، راہل کے تبصرے پر دیوے گوڑا کا واضح ردعمل

کولار، 20 اپریل (یو این آئی) جنتا دل (سیکولر) کے سپریمو اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے جے ڈی (ایس) کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی بی ٹیم قرار دینے کے بیان پر اپنا واضح ردعمل ظاہر کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
نتیش کمار نے سرکاری مدارس میں اصلاحات اور مدارس کے اساتذہ کی تنخواہ میں باعزت اضافہ کرکے مسلمانوں کے مسیحا ہونے کا ثبوت پیش کردیا: سلیم پرویز

نتیش کمار نے سرکاری مدارس میں اصلاحات اور مدارس کے اساتذہ کی تنخواہ میں باعزت اضافہ کرکے مسلمانوں کے مسیحا ہونے کا ثبوت پیش کردیا: سلیم پرویز

نئی دہلی/ کشن گنج، 20اپریل (یو این آئی) بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کو مسلمانوں کا مسیحا قرار دیتے ہوئے بہار مدرسہ بورڈ کے سا بق چیرمین اور جنتا دل متحدہ (جے ڈی یو) کے لیڈر سلیم پرویز نے کہاکہ مسٹر نتیش کمار نے سرکاری مدارس میں اصلاحات اور مدارس کے اساتذہ کی تنخواہ میں باعزت اضافہ کرکے مسلمانوں کے مسیحا ہونے کا ثبوت پیش کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
راہل کل مدھیہ پردیش کے ستنا میں انتخابی مہم میں شامل ہوں گے

راہل کل مدھیہ پردیش کے ستنا میں انتخابی مہم میں شامل ہوں گے

بھوپال، 20 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کل مدھیہ پردیش کے ستنا میں انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔

...مزید دیکھیں

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image