image
Wednesday, Feb 28 2024 | Time 17:12 Hrs(IST)
International

راجستھان اسمبلی انتخابات کے نتائج پر کانگریس کی جائزہ میٹنگ

نئی دہلی، 9 دسمبر (یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈروں نے راجستھان اسمبلی انتخابات میں پارٹی کے نتائج کا جائزہ لینے کے لئے ہفتہ کو ایک میٹنگ کی۔

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے نئی دہلی کے آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے ہیڈکوارٹر میں ایک جائزہ میٹنگ بلائی، جس میں راہل گاندھی، اشوک گہلوت اور سچن پائلٹ سمیت کئی سینئر لیڈروں نے شرکت کی۔

میٹنگ کے بعد راجستھان کانگریس کے انچارج سکھجندر سنگھ رندھاوا نے صحافیوں کو بتایا کہ آج کانگریس کے سینئر لیڈروں نے راجستھان اسمبلی انتخابات کے نتائج پر گہرائی سے بات چیت کی۔
خاص خبریں
نوجوان جس بھی شعبے میں کام کریں، انہیں ایک خوشحال اور ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کے لیے کام کرنا چاہیے: صدر جمہوریہ

نوجوان جس بھی شعبے میں کام کریں، انہیں ایک خوشحال اور ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کے لیے کام کرنا چاہیے: صدر جمہوریہ

رانچی، 28 فروری (یو این آئی) صدر دروپدی مرمو نے جھارکھنڈ سنٹرل یونیورسٹی (سی یو جے) کے طلباء سے اپیل کی کہ وہ ملک کی خوشحالی اور ترقی میں اہم کردار ادا کریں صدر جمہوریہ نے آج جھارکھنڈ سنٹرل یونیورسٹی چیری مناتو (رانچی) کے کیمپس میں منعقدہ تیسرے کانووکیشن تقریب میں کہا کہ ہمارے ملک کے نوجوان اس ملک کا سب سے بڑا قدرتی وسائل ہیں 55 فیصد سے زائد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، 2030 تک ہم دنیا کی تیسری بڑی معیشت بننے جا رہے ہیں 2047 تک ایک تعلیم یافتہ، خوشحال ہندوستان بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
وزیر اعظم   نریندر مودی 1393.69 کروڑ روپے کے  سی آئی  ایل   کے پہلے میل کنیکٹیویٹی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی 1393.69 کروڑ روپے کے سی آئی ایل کے پہلے میل کنیکٹیویٹی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے

نئی دہلی، 28 فروری (یو این آئی) ماحول دوست طریقے سے کوئلے کی سپلائی اور معیار کو بڑھانے کے عزم کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی نے کول انڈیا لمیٹڈ ( سی آئی ایل ) کی ذیلی کمپنی، ناردرن کول فیلڈز لمیٹڈ ( این سی ایل ) کے دو اہم فرسٹ میل کنیکٹیویٹی پروجیکٹس ( ایف ایم سی ) کا عملی طور پر افتتاح کیا وزارت کوئلہ کے تحت 29 فروری کو باقاعدہ افتتاح کریں گے1393.69 کروڑ روپے کی مالیت کے یہ پروجیکٹ ناردرن کول فیلڈز لمیٹڈ کے ذریعہ چلائے جارہے ہیں  یہ کاربن کے اخراج کو کم کرنے میں مدد دینے والے تیز رفتار، موثر میکانائزڈ کوئلہ نکالنے کی جانب قابل ذکر قدم ہے۔

...مزید دیکھیں
ملک کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے حکومت پابند عہد: وزیر داخلہ

ملک کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے حکومت پابند عہد: وزیر داخلہ

نئی دہلی، 28 فروری (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بدھ کے روز کہا کہ ملک کو منشیات سے پاک بنانے لیے حکومت پابند عہد ہے نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے مشترکہ آپریشن میں تین ہزار کلو منشیات کی ضبطی پر سوشل میڈیا پر شائع پوسٹ میں مسٹر امت شاہ نے کہا کہ 'وزیراعظم نریندر مودی کے منشیات سے پاک ہندوستان کے خواب کو آگے بڑھاتے ہوئے ہماری ایجنسیوں نے آج بڑی مقدار میں منشیات ضبط کی ہیں ملک اور بیرون ملک سے لائی گئی منشیات کی سب سے بڑی ضبطی کرنے میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

...مزید دیکھیں
کوئی بھی ذاتی مفاد قوم اور وطن کی محبت سے بڑا نہیں ہوتا : ڈاکٹر فاروق عبداللہ

کوئی بھی ذاتی مفاد قوم اور وطن کی محبت سے بڑا نہیں ہوتا : ڈاکٹر فاروق عبداللہ

سری نگر،28فروری(یو این آئی)پارٹی سے وابستہ لیڈران، عہدیداران اور کارکنان کو آنے والے چیلنجوں کیلئے کمربستہ رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہاکہ ہمیں ہر حال میں مستعد، پُرعزم اور ثابت قدم رہنے کی ضرورت ہے اور کسی بھی صورت میں دشمن کے مذموم ارادوں کو کامیاب نہیں ہونے دینا ہے سری نگر میں پارٹی لیڈرا ن اورعہدیداران کے ساتھ ملاقات کے دوران نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہاکہ جموں وکشمیر کے عوام ایک مشکل ترین اور نازک دور سے گزر رہے ہیں، ایک غیر جمہوری نظام میں لوگوں کے احساسات، جذبات اور اُمنگوں کو روندا جارہاہے۔

...مزید دیکھیں
ممبئی: جھگی بستی میں  آگ لگنے سے سات افراد جھلس گئے

ممبئی: جھگی بستی میں آگ لگنے سے سات افراد جھلس گئے

ممبئی، 28 فروری (یو این آئی) ممبئی کے قریب بھیندر میں ایک جھگی بستی میں بدھ کی علی الصبح زبردست آگ لگ گئی، جس میں سات افراد جھلس گئے سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آگ لگنے کا واقعہ بدھ کے روز بھایندر ایسٹ کے آزاد نگر جھگی بستی میں پیش آیا اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 20 گاڑیاں اور واٹر ٹینکرز موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں اس معاملے میں مزید معلومات کا انتظار ہے۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان اور جرمنی نے دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا

ہندوستان اور جرمنی نے دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا

نئی دہلی، 28 فروری (یو این آئی) دفاع کے سکریٹری گریدھر ارمانے نے گزشتہ روز برلن میں جرمن کے وزیر دفاع بینیڈکٹ کے ساتھ ہندوستان-جرمنی اعلیٰ دفاعی کمیٹی کی میٹنگ کی مشترکہ صدارت کی دونوں فریقوں نے ہندوستان اور جرمنی کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کے ایک اہم ستون کے طور پر دفاعی تعاون کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے کئی دو طرفہ سیکورٹی اور دفاعی امور پر تبادلہ خیال کیا انہوں نے علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور بحر ہند میں جرمنی کے ساتھ ممکنہ مشترکہ مشقوں اور ممکنہ دفاعی صنعتی منصوبوں اور تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
ہیمپ، ایڈمز بنگلہ دیش کے بیٹنگ اور باؤلنگ کوچ ہوں گے

ہیمپ، ایڈمز بنگلہ دیش کے بیٹنگ اور باؤلنگ کوچ ہوں گے

ڈھاکہ، 28 فروری (یو این آئی) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ڈیوڈ ہیمپ اور آندرے ایڈمز کو دو سال کے معاہدے پر بالترتیب بنگلہ دیش کا نیا بیٹنگ اور بولنگ کوچ مقرر کیا ہے  وہ آئندہ ماہ سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز سے اپنی خدمات کا آغاز کریں گے کاؤنٹی کرکٹ لیجنڈ ہیمپ نے برمودا کے لیے 24 ون ڈے کھیلے اور گزشتہ سال نیوزی لینڈ کے دورے کے دوران ٹیم کے بیٹنگ کوچ تھے سینئر ٹیم میں اس پروموشن سے قبل وہ مئی 2023 میں ہائی پرفارمنس ہیڈ کوچ کے طور پر بی سی بی میں شامل ہوئے تھے۔

...مزید دیکھیں
ہیمپ، ایڈمز بنگلہ دیش کے بیٹنگ اور باؤلنگ کوچ ہوں گے

ہیمپ، ایڈمز بنگلہ دیش کے بیٹنگ اور باؤلنگ کوچ ہوں گے

28 Feb 2024 | 4:41 PM

ڈھاکہ، 28 فروری (یو این آئی) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ڈیوڈ ہیمپ اور آندرے ایڈمز کو دو سال کے معاہدے پر بالترتیب بنگلہ دیش کا نیا بیٹنگ اور بولنگ کوچ مقرر کیا ہے  وہ آئندہ ماہ سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز سے اپنی خدمات کا آغاز کریں گے کاؤنٹی کرکٹ لیجنڈ ہیمپ نے برمودا کے لیے 24 ون ڈے کھیلے اور گزشتہ سال نیوزی لینڈ کے دورے کے دوران ٹیم کے بیٹنگ کوچ تھے سینئر ٹیم میں اس پروموشن سے قبل وہ مئی 2023 میں ہائی پرفارمنس ہیڈ کوچ کے طور پر بی سی بی میں شامل ہوئے تھے۔ وہ 2020 سے 2022 تک پاکستان ویمن ٹیم کے ہیڈ کوچ بھی رہے۔

لودھا کمیشن کی سفارشات پر عمل نہ کرنے پرکارروائی ہوگی

26 Feb 2024 | 7:01 PM

شملہ، 26 فروری (یو این آئی) ہماچل پردیش حکومت نے پیر کو کہا کہ ان کھیلوں کی انجمنوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی جو کسی بھی کھیل سے وابستہ نہیں ہیں اور لودھا پینل کی سفارشات کی خلاف ورزی کر رہی ہیں۔

...مزید دیکھیں
image