image
Friday, Mar 29 2024 | Time 14:22 Hrs(IST)
International

فلپائن میں بحری جہاز میں آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد 29 ہو گئی

فلپائن میں بحری جہاز میں آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد 29 ہو گئی

منیلا، 30 مارچ (یو این آئی) جنوبی فلپائن میں بدھ کو دیر رات 200 سے زیادہ افراد کو لے جانے والے ایک جہاز میں آگ لگنے سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 29 ہو گئی ہے۔
فلپائن کے کوسٹ گارڈ (PCG) کے حکام نے جمعرات کو یہ اطلاع دی ۔ حکام نے بتایا کہ M/V لیڈی میری جوئے 3، ایک مسافر اور مال بردار جہاز زمبوانگا شہر سے جولو جا رہا تھا، جس میں مقامی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 40 منٹ پر آگ لگ گئی۔ باسیلان صوبے کے حاجی محمد قصبے میں بلوک-بلوک جزیرے کے قریب یہ حادثہ پیش آیا۔
مسلم منڈاناؤ کے بانگسامورو خود مختار علاقے میں پی سی جی کے ضلع کمانڈر کموڈور ریزارڈ مارفےنے کہا کہ جہاز میں مختلف مقامات سے 18 جلی ہوئی لاشیں ملی ہیں اور 11 لاشیں سمندر سے نکالی گئی ہیں جبکہ 230 دیگر مسافروں کو بچا لیا گیا ہے۔ ہلاک شدگان میں میں چھ بچے بھی شامل ہیں۔
مسٹر مارفے نے کہا کہ ہم ممکنہ ہلاکتوں کے اندیشے کے پیش نظر جہاز کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں کیونکہ حادثے کے نو گھنٹے بعد آگ پر قابو پایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جہاز کے مینی فیسٹ کے مطابق، جہاز میں 205 مسافر اور عملہ کے 35 افراد سوار تھے ۔ حالانکہ اس میں کوسٹ گارڈ اور سکیورٹی اہلکاروں کا نام نہیں لیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی ٹیم میں کوسٹ گارڈ کے چار اہلکار بھی شامل ہیں۔
باسیلان صوبے میں ڈیزاسٹر مٹیگیشن اینڈ مینجمنٹ آفس کے سربراہ نکسن الونزو نے ایک مقامی ریڈیو اسٹیشن کو بتایا کہ سمندر میں چھلانگ لگانے والے سات افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔
حکام آگ لگنے کی اصل وجہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں، جو مبینہ طور پر جہاز کے ایک ایئر کنڈیشنڈ کیبن میں لگی تھی۔ آگ لگنے کے وقت زیادہ تر مسافر سو رہے تھے۔
یو این آئی۔ ع خ

خاص خبریں
رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت، ریسکیو آپریشن جاری

رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت، ریسکیو آپریشن جاری

جموں، 29 مارچ (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں قومی شاہراہ پر بیٹری چشمہ علاقے کے نزدیک ایک دلدوز سڑک حادثے میں 10 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ بچائو آپریشن وسیع پیمانے پر جاری ہے۔

...مزید دیکھیں
مختار کا سکہ جرائم کی دنیا سے لے کر سیاست کی راہداریوں تک چلتا تھا

مختار کا سکہ جرائم کی دنیا سے لے کر سیاست کی راہداریوں تک چلتا تھا

مئو/غازی پور، 29 مارچ (یواین آئی) سابق رکن اسمبلی مختارانصاری کا جمعرات کو باندہ کے سرکاری اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔

...مزید دیکھیں
قومی فوجی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی ضروری ہے:  بحریہ کے سربراہ

قومی فوجی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی ضروری ہے: بحریہ کے سربراہ

نئی دہلی، 29 مارچ (یو این آئی) بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار نے قومی فوجی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلح افواج میں ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
جنوبی  افریقہ میں سڑک حادثے میں 45 افراد ہلاک

جنوبی افریقہ میں سڑک حادثے میں 45 افراد ہلاک

جوہانسبرگ، 29 مارچ (یو این آئی) جنوبی افریقہ کے شمال مشرقی صوبے لمپوپو میں گزشتہ روز ایک سڑک حادثے میں بس میں سوار کل 45 لوگوں کی موت ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
شام کے شہر حلب میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

شام کے شہر حلب میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

دمشق، 29 مارچ (یو این آئی) شام کے شمالی حلب شہر میں جمعہ کی علی الصبح سلسلہ وار دھماکے ہوئے۔

...مزید دیکھیں
کشمیر میں بارشوں کا سلسلہ جاری، شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ

کشمیر میں بارشوں کا سلسلہ جاری، شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ

سری نگر، 29 مارچ (یو این آئی) محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سری نگر میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

...مزید دیکھیں
یکم مارچ سے اب تک 348 کروڑ روپے کا غیر قانونی مواد ضبط

یکم مارچ سے اب تک 348 کروڑ روپے کا غیر قانونی مواد ضبط

جے پور، 29 مارچ (یو این آئی) راجستھان میں انفورسمنٹ ایجنسیوں نے یکم مارچ سے اب تک 348 کروڑ روپے کی منشیات، شراب، قیمتی دھاتیں اور دیگر غیر قانونی مواد ضبط کیا ہے۔

...مزید دیکھیں

نغمہ نگار نہیں گلوکار بننے کی تمنا رکھتے تھے آنند بخشی

29 Mar 2024 | 1:05 PM

30 مارچ برسی کے موقع پر جاریممبئی، 29 مارچ (یواین آئی) سدا بہار گیتوں سے سامعین کو دیوانہ بنانے والے بالي ووڈ کے مشہور نغمہ نگار آنند بخشی نے تقریبا چار دہائی تک سامعین کواپنا دیوانہ بنائے رکھا لیکن بہت کم لوگوں کو معلوم ہوگا کہ وہ نغمہ نگار نہیں بلکہ گلوکار بننا چاہتے تھے۔

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image