image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 12:24 Hrs(IST)
International

دنیا کا سب سے بڑا فعال آتش فشاں ماونا لوا تقریباً 40 سال بعد بار پھٹنا شروع

دنیا کا سب سے بڑا فعال آتش فشاں ماونا لوا تقریباً 40 سال بعد بار پھٹنا شروع

ہوائی، 29 نومبر (یواین آئی) ہوائی میں موجود دنیا کا سب سے بڑا فعال آتش فشاں ماونا لوا تقریباً 40 سال بعد بار پھٹ پڑا ہے۔لاوے کا بہاؤ زیادہ تر چوٹی کے اندر موجود ہے لیکن ارد گرد کے رہائشیوں کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور راکھ گرنے کے خطرے کے بارے میں پیشگی خبردار کیا گیا تھا۔امریکی جیالوجیکل سروس (یو ایس جی ایس) نے کہا ہے کہ صورتحال تیزی سے بدل سکتی ہے۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق آتش فشاں کے خطرے کی سطح کو بھی ’مشورہ‘ سے ’انتباہ‘ میں اپ گریڈ کیا گیا ہے جو کہ اعلی ترین درجہ بندی ہے۔ہنگامی امدادی حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال انخلا کے لیے کوئی احکامات جاری نہیں کیے گئے ہیں اور آبادی والے علاقوں کے ابھی متاثر ہونے کا امکان نہیں ہے۔موانا لوا ہوائی آتش فشانوں کے نیشنل پارک کے حدود کے اندر واقع ہے، جو امریکی ریاست کے بگ آئی لینڈ نامی جزیرے کے نصف حصے پر محیط ہے۔ آتش فشاں سطح سمندر سے 13,679 فٹ (4,169 میٹر) بلند ہے اور 2,000 مربع میل (5,179 مربع کلومیٹر) سے زیادہ کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔یہ آتش فشاں اتوار کو مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے گیارہ بجے ایک کیلڈیرا چوٹی میں پھٹا۔ کیلڈراس کھوکھلے دہانے ہوتے ہیں جو آتش فشان پھٹنے کے بعد پر چوٹی پر بنتے ہیں۔
خطے میں حالیہ زلزلوں کے ایک سلسلے کے بعد انتباہات جاری کیے گئے تھے کہ ممکن ہے کہ آتش فشاں پھٹے، اتوار کو بھی ایک درجن سے زیادہ زلزلے کے جھٹکے رپورٹ کیے گئے۔
راکھ کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کی گئی تھی جو پانی کی سپلائی کو آلودہ کر سکتی ہے، پودوں کو مار سکتی ہے اور پھیپھڑوں کو خراب کر سکتی ہے۔ یہ ایڈوائزری رات بھر آس پاس کے علاقوں کے لیے نافذ کی گئی تھی لیکن بعد میں اسے اٹھا لیا گیا۔
امریکی جیالوجیکل سروے نے کا کہنا ہے کہ ’ماضی کے واقعات کی بنیاد پر موانا لوا کے پھٹنے کے ابتدائی مراحل بہت متحرک ہو سکتے ہیں اور لاوے کے بہاؤ کا مقام اور پیش قدمی کی رفتار تیزی سے تبدیل ہو سکتی ہے۔‘اس نے مزید کہا کہ اگر لاوے کے پھٹنے کا عمل چوٹی کیلڈیرا کی دیواروں سے باہر منتقل ہوتا ہے تو لاوے کا بہاؤ تیزی سے نیچے کی طرف بڑھ سکتا ہے۔
امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق موانا لووا سنہ 1983 سے اب تک 33 بار پھٹ چکا ہے۔ اور سنہ 1984 میں آخری بار پھٹنے سے جزیرے کے سب سے زیادہ آبادی والے شہر ہیلو کے پانچ میل کے اندر لاوا بہا تھا۔
لیکن بگ آئی لینڈ کی آبادی 1980 کے بعد سے دگنی سے زیادہ ہو کر 200,000 کے قریب نفوس پر پھیل گئی ہے اور ہوائی کی شہری دفاع کی ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ رہائشیوں کو ’لاوے کی تباہی‘ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ہوائی آتش فشاں آبزرویٹری میں کام کرنے والی برطانوی آتش فشاں جیو فزیکسٹ ڈاکٹر جیسیکا جانسن کا کہنا ہے کہ ’لاوے کا یہ بہاؤ بہت کم زندگی کے لیے خطرہ بن سکتا ہے، لیکن یہ بنیادی ڈھانچے کے لیے انتہائی تباہ کن ثابت ہو سکتے ہیں۔‘انھوں نے خبردار کیا کہ لاوے کے بہاؤ سے آبادی کے ایک اور بڑے مرکز ہیلو اور کونا کو خطرہ لاحق ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ آتش فشاں گیسیں مقامی لوگوں کے لیے سانس لینے میں دشواری کا باعث بن سکتی ہیں۔
ماونا لوا دنیا کا سب سے بڑا فعال آتش فشاں ہے۔ دیگر بڑے آتش فشاں ہیں لیکن وہ سب غیر فعال ہیں مطلب یہ کہ وہ طویل عرصے سے نہیں پھٹے، یا معدوم ہو گئے، یعنی ان کا مستقبل میں نہ پھٹنا تقریباً یقینی ہے۔
یواین آئی۔ م س

خاص خبریں
جے ڈی یو لیڈر سوربھ کمار کا قتل

جے ڈی یو لیڈر سوربھ کمار کا قتل

پٹنہ، 25 اپریل (یو این آئی) بہار کی راجدھانی پٹنہ میں بدھ کی رات جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے لیڈر سوربھ کمار کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا جبکہ ان کا دوست زخمی ہو گیا۔

...مزید دیکھیں
مہاراشٹر میں ودربھ اور مراٹھواڑہ کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں پر جمعہ کو ووٹنگ

مہاراشٹر میں ودربھ اور مراٹھواڑہ کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں پر جمعہ کو ووٹنگ

ممبئی، 25 اپریل (یو این آئی) مہاراشٹر میں لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 26 اپریل کو ودربھ کی پانچ اور مراٹھواڑہ کی تین سیٹوں پر ہونے والی ووٹنگ کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

...مزید دیکھیں
مودی آج مورینا میں   لوگوں سے خطاب  کریں گے

مودی آج مورینا میں لوگوں سے خطاب کریں گے

مورینا، 25 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی آج لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی مہم کے حصہ کے طور پر مدھیہ پردیش کے مورینا میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔

...مزید دیکھیں
حزب اللہ نے غزہ تنازعہ کے بعد اسرائیل کے خلاف 1,650 فوجی آپریشن شروع کئے

حزب اللہ نے غزہ تنازعہ کے بعد اسرائیل کے خلاف 1,650 فوجی آپریشن شروع کئے

بیروت، 25 اپریل (یو این آئی) غزہ تنازعہ شروع ہونے کے بعد سے حزب اللہ نے اسرائیلی ٹھکانوں کے خلاف 1,650 فوجی آپریشن شروع کیے ہیں، جن میں 2000 سے زیادہ اسرائیلی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
عراق میں داعش کے 11 جنگجووں  کو پھانسی دی گئی

عراق میں داعش کے 11 جنگجووں کو پھانسی دی گئی

بغداد، 25 اپریل (یواین آئی/ژنہوا) عراقی حکام نے اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) گروپ کے رکن ہونے کے الزام میں 11 افراد کو پھانسی دے دی ہے۔

...مزید دیکھیں
تلنگانہ کے اضلاع ورنگل اور سوریاپیٹ میں دو علحدہ سڑک حادثات۔ 10افراد ہلاک اور دو شدید زخمی

تلنگانہ کے اضلاع ورنگل اور سوریاپیٹ میں دو علحدہ سڑک حادثات۔ 10افراد ہلاک اور دو شدید زخمی

حیدرآباد 25اپریل (یواین آئی)تلنگانہ کے اضلاع ورنگل اور سوریاپیٹ میں پیش آئے دو علحدہ سڑک حادثات میں 10افراد ہلاک اور دیگر دو شدید زخمی ہوگئے۔

...مزید دیکھیں
برازیل کی اہم شاہراہ پر سڑک حادثے میں چار افراد ہلاک

برازیل کی اہم شاہراہ پر سڑک حادثے میں چار افراد ہلاک

ساؤ پالو، 25 اپریل (ژنہوا) برازیل کی ایک اہم شاہراہ پر بدھ کے روز دو مال بردار ٹرکوں اور ایک کار کے حادثہ کا شکار ہونے سے کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئے۔

...مزید دیکھیں

آئی پی ایل کے 40ویں میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل

24 Apr 2024 | 11:57 PM

نئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں بدھ کو کھیلے گئے 40ویں میچ کے بعد ٹیموں کا پوائنٹس ٹیبل درج ذیل ہے:-ٹیم……………………………میچ…جیت…ہار…ٹائی…پوائنٹس…نیٹ رن ریٹراجستھان رائلز ........................... 8......7......1.....0.....14......0.698کولکتہ نائٹ رائیڈرز......................7......5.....2......0.....10.......1.206سن رائزرز حیدرآباد............7......5.....2......0.....10......0.914لکھنؤ سپر جائنٹس...............8......5.....3.....0.......10.......0.148.چنئی سپر کنگز ...................8......4.....4.....0.......8........0.415دہلی کیپٹلز.......................... 9......4.....5......0......8......-0.386گجرات ٹائٹنز........................9......4.....5......0......8.......-1.974ممبئی انڈینز ..........................8......3.....5.....0.......6......-0.227پنجاب کنگز............................8......2.....6......0......4.......-0.292رائل چیلنجرز بنگلور................8......1.....7......0......2.......-1.046یواین آئی۔

جمہوریت کو زندہ رکھنے کے لیے ووٹنگ ضروری ہے: بیروا

22 Apr 2024 | 7:19 PM

دھرم شالہ، 22 ​​اپریل (یو این آئی) ہماچل پردیش کے کانگڑا کے ضلع الیکشن افسر اور ڈپٹی کمشنر ہیمراج بیروا نے ڈپٹی کمشنر کے آڈیٹوریم میں کانگڑا ضلع میں ووٹر بیداری کے لیے رسمی طور پر تھیم سانگ 'یہ قیمتی ہے ووٹ میرا اسے کریں گے استعمال'گیت پیر کو آفس میں لانچ کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
image