image
Wednesday, Apr 24 2024 | Time 23:22 Hrs(IST)
Entertainment

سنجے بھوشن پٹیالہ منداکنی کے ہاتھوں آئی سی سی اے 2024 ایوارڈ سے سرفراز

23 Apr 2024 | 5:13 PM

ممبئی، 23اپریل (یو این آئی)ہندوستانی فلم اور تفریحی دنیا میں سنجے بھوشن پٹیالہ کو آج ایک اور اعزاز سے نوازا گیا۔ آئی سی سی اے (انٹرنیشنل کنٹینٹ کریٹر ایوارڈ) کی تقریب آج ہوٹل سہارا، ممبئی میں منعقد ہوئی اس تقریب میں ہندوستان اور بیرون ملک سے کئی بڑی شخصیات نے شرکت کی  اسی تقریب میں تفریحی میدان میں مختلف پہلوو¿ں سے اپنی صلاحیتوں سے لوگوں میں ایک خاص مقام بنانے والے ہنرمندوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا پروگرام جاری تھا۔ اس میں فلم پروموٹر کم سلیبرٹی منیجر سنجے بھوشن پٹیالہ کو بین الاقوامی سطح کی ہندوستانی اداکارہ منداکنی کے ہاتھوں انٹرنیشنل کنٹینٹ کریٹر ایوارڈ 2024 دیا گیا۔ منداکنی اپنے وقت کی سب سے مقبول اور خوبصورت اداکاراو¿ں میں سے ایک تھیں اور اس وقت کوئی اور اداکارہ ان کا مقابلہ نہیں کر سکتی تھی۔

see more..

قدیم کشمیر سے لے کرجدید کشمیر تک کا سفرفلم’ انیگما آف پیراڈائز‘

23 Apr 2024 | 5:11 PM

ممبئی، 23اپریل (یو این آئی)ہندوستانی سنیما میں اگر کسی فلم کی شوٹنگ زیادہ دیر تک چلتی رہے تو اکثر فلمی گلیاروں میں اس فلم کے چرچے ہونے لگتے ہیں اور لوگ اس فلم کو کامیاب فلم کہہ کر بات کرنا شروع کردیتے ہیں، اس کے لیے جو چاہیںبندشیں لگالیں، کچھ بھیکامیاب نہیں ہوتا  اکثر فلم کے بارے میں ہونے والی ان بحثوں کے ذریعے فلم کے موضوع اور اس کی تیاری کا پتہ چلتا ہے اسی طرح آج کل ہر طرف ایک ایسی فلم کا چرچا سنائی دے رہا ہے جو مکمل طور پر کشمیر پر مبنی ہے۔ اس فلم کی جڑیں کشمیر میں بہت گہری ہیں اور فلم میں 1931 سے لے کر آج تک کے کشمیر کو دکھایا گیا ہے۔ آپ فلم کو پیریڈ ڈرامہ کہہ سکتے ہیں اور اسے خالص تفریحی فلم بھی کہہ سکتے ہیں۔ اس فلم میں مصنف و ہدایت کار نے کشمیر کے ان اچھوتے پہلوو¿ں کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے جن پر آج تک کسی پروڈیوسر ڈائریکٹر نے مناسب نہیں سمجھا۔ اس میںفردوس برزمیں کشمیر کے مختلف رنگوں، رسم و رواج اور طویل سفر کا مشاہدہ کریں گے۔

see more..
image