RegionalPosted at: Mar 30 2023 8:57PM اندور کے بیلیشور مندر حادثے میں 11 ہلاک، مرنے والوں کی شناخت
اندور، 30 مارچ (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے اندور کے پٹیل نگر میں بیلیشور مندر حادثے میں گیارہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جن کی شناخت کر لی گئی ہے۔
سرکاری اطلاعات کے مطابق مرنے والوں میں لکشمی پٹیل (70) ساکن پٹیل نگر، اندراکمار ہروانی (53) ساکن سادھو واسوانی نگر، بھارتی ککریجا (58) ساکن سی۔2 سادھو واسوانی نگر، جےونتی خوب چندانی (84) ساکن اے سنیہ نگر، دکشا پٹیل (6) ساکن پٹیل نگر، مدھو بھامانی (48) ساکن سروودیا نگر، منیشا موٹوانی (48) ساکن سادھو واسوانی نگر سندھی کالونی، گنگا پٹیل (32) ساکن پٹیل نگر، کنک پٹیل (32) ساکن پٹیل نگر، پشپا پٹیل (49) پٹیل نگر اور بھومیکا خان چندانی (31) ساکن پٹیل نگر شامل ہیں۔
یواین آئی۔ ظ ا