image
Tuesday, Apr 23 2024 | Time 11:45 Hrs(IST)
National

مودی مدھیہ پردیش کی پہلی وندے بھارت ایکسپریس کا افتتاح کریں گے

مودی مدھیہ پردیش کی پہلی وندے بھارت ایکسپریس کا افتتاح کریں گے

نئی دہلی، 30 مارچ (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کو بھوپال کے رانی کملا پتی اسٹیشن سے مدھیہ پردیش کی پہلی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کا افتتاح کریں گے جو نئی دہلی تک چلے گی۔
قبل ازیں مسٹرمودی بھوپال کے کشابھاو ٹھاکرے ہال میں جوائنٹ کمانڈرز کانفرنس-2023 میں بھی شرکت کریں گے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق مسٹرمودی دہلی کے پہلے نجی ڈولیپر کے ذریعہ تیاراورآپریٹڈ ریلوے اسٹیشن رانی کملا پتی اسٹیشن پرسہ پہر سواتین بجے منعقدہ ایک پروگرام میں بھوپال-دہلی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو ہری جھنڈی دکھاکر اس کا افتتاح کریں گے۔
یہ ٹرین سنیچر کے علاوہ ہفتے میں چھ دن چلے گی۔ صبح تقریباً 5.30 بجے روانہ ہوکرسوا/ڈیڑھ بجے دہلی پہنچے گی اور واپسی میں ڈھائی یا پونے تین بجےچل کر رات میں تقریباً سوادس بجے رانی کملاپتی اسٹیشن پہنچے گی۔ راستے میں یہ ٹرین ویرانگنا لکشمی بائی جھانسی، گوالیار اور آگرہ اسٹیشنوں پر رکے گی۔ ویسٹ سنٹرل ریلوے کو اس ٹرین کے چلانے اور دیکھ بھال کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق ملک کی یہ 11ویں وندے بھارت ایکسپریس پہلی ایسی وندے بھارت ایکسپریس ہوگی جو دہلی سےآگرہ سیکشن پر 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکے گی۔ اس سے پہلے 10 وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 130 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔
وندے بھارت ایکسپریس نے ملک میں مسافروں کے سفری تجربے کی نئی تعریف کی ہے۔ یہ ملک کی 11ویں وندے بھارت ایکسپریس ہوگی۔ وندے بھارت ایکسپریس کو مقامی طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے، جو بہترین سفری سہولیات سے آراستہ ہے۔ یہ ٹرین تمام مسافروں کو تیز، آرام دہ اور آسان سفر کا تجربہ فراہم کرے گی، خطے میں سیاحت کو فروغ اور اقتصادی ترقی کو حوصلہ افزائی ملے گی۔
وندے بھارت ایکسپریس میں ڈبوں کی کل تعداد 16 ہے۔ ان میں سے 14 کوچز اے سی چیئر کارز اور دو ایگزیکٹو کلاس کوچز ہیں۔ اس میں مسافروں کے لیے 1128 سیٹیں دستیاب ہوں گی۔
تین روزہ فوجی کمانڈرز کانفرنس 30 مارچ سے یکم اپریل 2023 تک جاری رہے گی۔ کانفرنس کا تھیم 'ریڈی، ریسرجنٹ، ریلیونٹ‘ ہے۔ کانفرنس کے دوران مسلح افواج کی مشترکہ جنگی تیاریوں سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ مسلح افواج کی تیاری اور ’خود انحصاری‘ کے حصول کے لیے دفاعی ماحولیاتی نظام کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
کانفرنس میں تینوں مسلح افواج کے کمانڈرز اور وزارت دفاع کے اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔
یواین آئی۔الف الف

خاص خبریں
مودی  مدھیہ پردیش میں تین پارلیمانی حلقوں میں انتخابی مہم چلائیں گے

مودی مدھیہ پردیش میں تین پارلیمانی حلقوں میں انتخابی مہم چلائیں گے

بھوپال، 23 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابی مہم کے مقصد سے ریاست میں اپنے ایک روزہ قیام کے دوران کل تین پارلیمانی حلقوں میں مہم چلائیں گے۔

...مزید دیکھیں
نڈا آج مدھیہ پردیش میں انتخابی مہم چلائیں گے

نڈا آج مدھیہ پردیش میں انتخابی مہم چلائیں گے

بھوپال، 23 اپریل (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جگت پرکاش نڈا آج مدھیہ پردیش کے تین پارلیمانی حلقوں میں پارٹی امیدواروں کی حمایت میں مہم چلائیں گے۔

...مزید دیکھیں
قنوج : گورکھپور سے دہلی جارہی سلیپر بس آگرہ ایکسپریس وے پر ٹرک سے ٹکرائی،  4 افراد جاں بحق، 30 زخمی

قنوج : گورکھپور سے دہلی جارہی سلیپر بس آگرہ ایکسپریس وے پر ٹرک سے ٹکرائی، 4 افراد جاں بحق، 30 زخمی

قنوج، 23 اپریل (یو این آئی) اترپردیش کے قنوج ضلع کے ٹھٹھیا علاقے میں آج علی الصبح بس اور ٹرک کے درمیان زبردست ٹکرمیں چار مسافروں کی موت ہو گئی جبکہ 30 ​​دیگر زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
بارہمولہ میں 8 منشیات فروشوں کے خلاف پی ٹی آئی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمے درج:پولیس

بارہمولہ میں 8 منشیات فروشوں کے خلاف پی ٹی آئی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمے درج:پولیس

سری نگر، 23 اپریل (یو این آئی) منشیات فروشوں کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں آٹھ بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف پی ٹی آئی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمے درج کئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
ملیشیائی فوج کے دو ہیلی کاپٹر  آپس میں ٹکرائے ، 10 افراد ہلاک

ملیشیائی فوج کے دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرائے ، 10 افراد ہلاک

کوالالمپور، 23 اپریل (یو این آئی) ملائیشیا کے پیراک صوبے میں منگل کی صبح ریہرسل کے دوران فوج کے دو ہیلی کاپٹروں کے آپس میں ٹکرانے سے دس افراد ہلاک ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
ایران کے صدر ابراہیم رئیسی  کا پاکستان کا دورہ  ،کراچی میں تمام نجی و سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا پاکستان کا دورہ ،کراچی میں تمام نجی و سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند

اسلام آباد، 23 اپریل (یواین آئی )ایران کے صدر ابراہیم رئیسی آج کراچی اور لاہور کا دورہ کریں گے۔

...مزید دیکھیں
چین کے شہر گوانگ ڈونگ میں جہاز پل سے ٹکرانے کے بعد چار لاپتہ

چین کے شہر گوانگ ڈونگ میں جہاز پل سے ٹکرانے کے بعد چار لاپتہ

گوانگ ڈونگ، 23 اپریل (یو این آئی) جنوبی چین کے گوانگ ڈونگ صوبے کے فوشان شہر میں پیر کی رات ایک جہاز ایک پل سے ٹکرانے کے بعد چار افراد لاپتہ ہو گئے۔

...مزید دیکھیں

راجستھان رائلز نے ممبئی انڈینز کو نو وکٹوں سے شکست دی

23 Apr 2024 | 12:01 AM

جے پور، 22 اپریل (یو این آئی) سندیپ شرما کی 18 رن پر پانچ وکٹ کی خطرناک گیندبازی کی بعد یشسوی جیسوال ناٹ آؤٹ (104) اور سنجو سیمسن ناٹ آؤٹ (38) کی شاندار اننگز کی بدولت راجستھان رائلز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 38ویں میچ میں ممبئی انڈینز کو نو وکٹوں سے ہرادیا۔

امیتابھ بچن 'کالکی 2898 اے ڈی' میں اشوتتھاما کے کردار میں نظر آئیں گے

22 Apr 2024 | 5:03 PM

ممبئی، 22 اپریل (یو این آئی) بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن اپنی آنے والی فلم 'کالکی 2898 اے ڈی' میں اشوتتھاما کے کردار میں نظر آئیں گے۔

جمہوریت کو زندہ رکھنے کے لیے ووٹنگ ضروری ہے: بیروا

22 Apr 2024 | 7:19 PM

دھرم شالہ، 22 ​​اپریل (یو این آئی) ہماچل پردیش کے کانگڑا کے ضلع الیکشن افسر اور ڈپٹی کمشنر ہیمراج بیروا نے ڈپٹی کمشنر کے آڈیٹوریم میں کانگڑا ضلع میں ووٹر بیداری کے لیے رسمی طور پر تھیم سانگ 'یہ قیمتی ہے ووٹ میرا اسے کریں گے استعمال'گیت پیر کو آفس میں لانچ کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
image