NationalPosted at: Mar 30 2023 10:27PM وزیراعظم مودی اور اسپیکر برلا نے زیرتعمیر پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا جائزہ لیا
نئی دہلی، 30 مارچ (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی اور لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے آج پارلیمنٹ کی زیرتعمیر نئی عمارت کے تعمیراتی کام کاج کی پیش رفت کا جائزہ لیا دونوں رہنماوں نے پارلیمنٹ ہاوس کی زیرتعمیر عمارت کے تعمیراتی کام میں مصروف سینئر انجنئروں اور متعلقہ افسروں سے بات چیت کرکے یہ دریافت کیا کہ تعمیراتی کام کب تک
مکمل ہوجائے گا۔
سمجھا جاتا ہے پارلیمنٹ کا آئندہ اجلاس نئی عمارت میں ہوگا۔
یو این آئی ۔ ع خ