image
Wednesday, Feb 28 2024 | Time 18:56 Hrs(IST)
National

پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا کے تحت 3.59 کروڑ مستفیدین

پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا کے تحت 3.59 کروڑ مستفیدین

نئی دہلی، 9 دسمبر (یو این آئی) پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا (پی ایم ایم وی آئی) کے تحت 3.59 کروڑ سے زیادہ مستفیدین کا اندراج کیا گیا ہے۔
خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزارت کی طرف سے پارلیمنٹ میں پیش کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق سال 2017-18 میں اس اسکیم کے آغاز سے لے کر 2 دسمبر 2023 تک 3.21 سے زیادہ مستفیدین کو 14428.35 کروڑ روپے سے زیادہ کے زچگی کے فوائد تقسیم کیے گئے ہیں۔ اس میں مرکزی اور ریاستی دونوں کے حصے شامل ہیں۔
حکومت نے پی ایم ایم وی آئی کے لئے درخواست کے عمل کو ایک موبائیل ایپ اور ایک وقف شدہ پورٹل (پی ایم ایم وی آئی سافٹ ایم آئی ایس) کا آغاز کرکے مکمل طور پر ڈیجیٹل کر دیا ہے، جس سے درخواست کا عمل پیپر لیس ہوگیا ہے۔
آن لائن درخواست فارم سادہ اور سمجھنے میں آسان ہے، جو ایک مستقل اور سیدھے عمل کو یقینی بناتا ہے۔ آنگن واڑی ورکرز (اے ڈبلیو ڈبلیو) تسلیم شدہ سماجی صحت کارکن (آشا) موبائل ایپ یا پی ایم ایم وی وائی سافٹ ایم آئی ایس پر مستفیدین کے فارم آن لائن بھرتے ہیں۔ اس کے علاوہ فائدہ اٹھانے والے کا سیلف رجسٹریشن کا التزام کیا گیا ہے تاکہ فائدہ اٹھانے والا یا اس کی جانب سے کوئی شخص رجسٹریشن کرسکے۔
پی ایم ایم وی وائی کے تحت، مستفیدین کے آدھار کے ذریعہ ادائیگی کی رقم ہمیشہ فائدہ اٹھانے والے کے پاس جاتی ہے۔ شوہر کا آدھار دینے کی شرط کو بھی ختم کر دیا گیا ہے۔
پی ایم ایم وی وائی کے تحت یہ فوائد بچے کی پیدائش کے وقت غیر رسمی شعبے کی خواتین سمیت معاشرے کے سماجی اور معاشی طور پر محروم طبقے کی 18 سال، سات ماہ سے لے کر 55 سال کی عمر کے گروپ کی حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے دستیاب ہیں۔
پی ایم ایم وی وائی کے تحت دوسرے بچے کے لیے 6000 روپے کا زچگی فائدہ بھی فراہم کیا جاتا ہے، بشرطیکہ دوسرا بچہ لڑکی ہو تاکہ قبل از پیدائش جنس کے انتخاب کی حوصلہ شکنی کی جا سکے اور بچی کی پیدائش کو فروغ دیا جا سکے۔
یواین آئی۔الف الف

خاص خبریں
نوجوان جس بھی شعبے میں کام کریں، انہیں ایک خوشحال اور ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کے لیے کام کرنا چاہیے: صدر جمہوریہ

نوجوان جس بھی شعبے میں کام کریں، انہیں ایک خوشحال اور ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کے لیے کام کرنا چاہیے: صدر جمہوریہ

رانچی، 28 فروری (یو این آئی) صدر دروپدی مرمو نے جھارکھنڈ سنٹرل یونیورسٹی (سی یو جے) کے طلباء سے اپیل کی کہ وہ ملک کی خوشحالی اور ترقی میں اہم کردار ادا کریں صدر جمہوریہ نے آج جھارکھنڈ سنٹرل یونیورسٹی چیری مناتو (رانچی) کے کیمپس میں منعقدہ تیسرے کانووکیشن تقریب میں کہا کہ ہمارے ملک کے نوجوان اس ملک کا سب سے بڑا قدرتی وسائل ہیں 55 فیصد سے زائد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، 2030 تک ہم دنیا کی تیسری بڑی معیشت بننے جا رہے ہیں 2047 تک ایک تعلیم یافتہ، خوشحال ہندوستان بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
وزیر اعظم   نریندر مودی 1393.69 کروڑ روپے کے  سی آئی  ایل   کے پہلے میل کنیکٹیویٹی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی 1393.69 کروڑ روپے کے سی آئی ایل کے پہلے میل کنیکٹیویٹی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے

نئی دہلی، 28 فروری (یو این آئی) ماحول دوست طریقے سے کوئلے کی سپلائی اور معیار کو بڑھانے کے عزم کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی نے کول انڈیا لمیٹڈ ( سی آئی ایل ) کی ذیلی کمپنی، ناردرن کول فیلڈز لمیٹڈ ( این سی ایل ) کے دو اہم فرسٹ میل کنیکٹیویٹی پروجیکٹس ( ایف ایم سی ) کا عملی طور پر افتتاح کیا وزارت کوئلہ کے تحت 29 فروری کو باقاعدہ افتتاح کریں گے1393.69 کروڑ روپے کی مالیت کے یہ پروجیکٹ ناردرن کول فیلڈز لمیٹڈ کے ذریعہ چلائے جارہے ہیں  یہ کاربن کے اخراج کو کم کرنے میں مدد دینے والے تیز رفتار، موثر میکانائزڈ کوئلہ نکالنے کی جانب قابل ذکر قدم ہے۔

...مزید دیکھیں
ای ڈی نے کیجریوال کو آٹھویں بار سمن بھیجا

ای ڈی نے کیجریوال کو آٹھویں بار سمن بھیجا

نئی دہلی، 28 فروری (یو این آئی) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے مبینہ ایکسائز پالیسی گھوٹالہ کے سلسلے میں بدھ کو عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو آٹھویں بار سمن جاری کیا ای ڈی نے وزیراعلیٰ کو 4 مارچ کو حاضر ہونے کے لئے کہا ہے مرکزی ایجنسی نے ساتواں سمن 22 فروری کو جاری کیا تھا مسٹر کیجریوال ای ڈی کے سامنے پیش نہیں ہوئے اور اسے غیر قانونی قرار دی انہوں نے کہا کہ وہ ای ڈی کے سامنے تبھی پیش ہوں گے جب عدالت انہیں ایسا کرنے کا حکم دے گی۔

...مزید دیکھیں
گروکل نظام کی ہماری قدیم وراثت نے علم کے حصول اور بھائی چارے کے جذبے کو فروغ دیا: لوک سبھا اسپیکر

گروکل نظام کی ہماری قدیم وراثت نے علم کے حصول اور بھائی چارے کے جذبے کو فروغ دیا: لوک سبھا اسپیکر

کوٹہ، 28 فروری (یو این آئی) لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے کوٹہ میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی ( آئی آئی آئی ٹی ) کے تیسرے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ یہ تقریب پہلی بار کوٹہ کیمپس میں منعقد ہو رہی ہے، جو کہ ایک اہم بات ہے کانووکیشن کے مہمان خصوصی برلا نے فارغ التحصیل طلباء کو ان کی کامیابیوں پر مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کی خواہش کا اظہار کیا   انہوں نے آئی آئی آئی ٹی، کوٹہ کے محنتی اور ہونہار طلباء کی کوششوں اور ان کی رسمی تعلیم کی کامیاب تکمیل میں ان کے والدین اور اساتذہ کے بے پناہ تعاون کی تعریف کی۔

...مزید دیکھیں
ملک کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے حکومت پابند عہد: وزیر داخلہ

ملک کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے حکومت پابند عہد: وزیر داخلہ

نئی دہلی، 28 فروری (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بدھ کے روز کہا کہ ملک کو منشیات سے پاک بنانے لیے حکومت پابند عہد ہے نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے مشترکہ آپریشن میں تین ہزار کلو منشیات کی ضبطی پر سوشل میڈیا پر شائع پوسٹ میں مسٹر امت شاہ نے کہا کہ 'وزیراعظم نریندر مودی کے منشیات سے پاک ہندوستان کے خواب کو آگے بڑھاتے ہوئے ہماری ایجنسیوں نے آج بڑی مقدار میں منشیات ضبط کی ہیں ملک اور بیرون ملک سے لائی گئی منشیات کی سب سے بڑی ضبطی کرنے میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

...مزید دیکھیں
کوئی بھی ذاتی مفاد قوم اور وطن کی محبت سے بڑا نہیں ہوتا : ڈاکٹر فاروق عبداللہ

کوئی بھی ذاتی مفاد قوم اور وطن کی محبت سے بڑا نہیں ہوتا : ڈاکٹر فاروق عبداللہ

سری نگر،28فروری(یو این آئی)پارٹی سے وابستہ لیڈران، عہدیداران اور کارکنان کو آنے والے چیلنجوں کیلئے کمربستہ رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہاکہ ہمیں ہر حال میں مستعد، پُرعزم اور ثابت قدم رہنے کی ضرورت ہے اور کسی بھی صورت میں دشمن کے مذموم ارادوں کو کامیاب نہیں ہونے دینا ہے سری نگر میں پارٹی لیڈرا ن اورعہدیداران کے ساتھ ملاقات کے دوران نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہاکہ جموں وکشمیر کے عوام ایک مشکل ترین اور نازک دور سے گزر رہے ہیں، ایک غیر جمہوری نظام میں لوگوں کے احساسات، جذبات اور اُمنگوں کو روندا جارہاہے۔

...مزید دیکھیں
ممبئی: جھگی بستی میں  آگ لگنے سے سات افراد جھلس گئے

ممبئی: جھگی بستی میں آگ لگنے سے سات افراد جھلس گئے

ممبئی، 28 فروری (یو این آئی) ممبئی کے قریب بھیندر میں ایک جھگی بستی میں بدھ کی علی الصبح زبردست آگ لگ گئی، جس میں سات افراد جھلس گئے سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آگ لگنے کا واقعہ بدھ کے روز بھایندر ایسٹ کے آزاد نگر جھگی بستی میں پیش آیا اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 20 گاڑیاں اور واٹر ٹینکرز موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں اس معاملے میں مزید معلومات کا انتظار ہے۔

...مزید دیکھیں

لودھا کمیشن کی سفارشات پر عمل نہ کرنے پرکارروائی ہوگی

26 Feb 2024 | 7:01 PM

شملہ، 26 فروری (یو این آئی) ہماچل پردیش حکومت نے پیر کو کہا کہ ان کھیلوں کی انجمنوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی جو کسی بھی کھیل سے وابستہ نہیں ہیں اور لودھا پینل کی سفارشات کی خلاف ورزی کر رہی ہیں۔

...مزید دیکھیں
image