image
Saturday, Apr 20 2024 | Time 13:08 Hrs(IST)
International

ملائیشیاکے اپوزیشن لیڈر انور ابراہیم 10 ویں نئے وزیراعظم منتخب

ملائیشیاکے  اپوزیشن لیڈر انور ابراہیم  10 ویں نئے وزیراعظم منتخب

کوالالمپور، 24 نومبر (یو این آئی) ملائشیا میں طویل عرصہ تک اپوزیشن رہنما رہنے والے مسلم جمہوریت پسند انور ابراہیم ملک کے نئے وزیر اعظم منتخب ہوگئے جس کے بعد کافی دنوں سے جاری سیاسی تعطل ختم ہوگیا غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق سابق وزیر اعظم کا تختہ الٹنا انور ابراہیم کے لیے ایک ہنگامہ خیز سیاسی زندگی کا احاطہ کرے گا جنہوں نے نہ انور ابراہیم کو نہ صرف اقتدار سے دور رکھا بلکہ انہیں بدعنوانی جیسے الزامات کے تحت جیل بھی پہنچایا۔
ڈان کی ایک رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کے بادشاہ شاہ السلطان عبداللہ کے محل سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’حکمران گھرانے کے افراد سے مشورے کے بعد بادشاہ نے انور ابراہیم کو ملائیشیا کے 10ویں وزیر اعظم کے طور پر مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔‘
وزارت عظمیٰ پر آنے کے بعد انور ابراہیم کے حامیوں میں خوشی کی لہر چھا گئی ہے جہاں کچھ شہریوں کا کہنا ہے کہ انور ابراہیم نے منصب پر آنے کے لیے سخت محنت کی ہے اور اب امید ہے کہ وہ بہتر کارکردگی دکھائیں گے اور اپنی قابلیت ثابت کریں گے۔انور ابراہیم کے اتحاد نے انتخابات میں اکثریت سے نشستیں حاصل کیں مگر جہاں اکثریت کے لیے 112 نشستیں درکار ہوتی ہیں ان میں سے انور ابراہیم کے کثیرالسانی اتحاد نے صرف 82 نشتیں حاصل کیں جبکہ سابق وزیر اعظم کے اتحاد نے 73 نشستیں حاصل کی ہیں۔
ملائشیا کے بادشاہ نے انور ابراہیم اور سابق وزیر اعظم محی الدین یاسین کو اپنے پاس طلب کیا۔
انور ابراہیم کے لیے وزارت عظمیٰ تک پہنچنے کا سفر 25 سال کی جدوجہد کا نتیجہ ہے جس میں مشکلات اور الجھنوں کا سامنا کرنا پڑا۔ماضی کے سرگرم طالب علم 1990 کی دہائی کے آخر میں مہاثر محمد کے وزیر خزانہ اور نائب وزیر اعظم کے طور پر اقتدار کے قریب تھے لیکن دونوں کے درمیان 1997-98 کے ایشیائی مالیاتی بحران سے نمٹنے کے طریقہ کار پر تلخ کلامی ہوئی جہاں سے دونوں الگ ہوگئے۔
انور ابراہیم کو 1999 میں بدعنوانی کے الزام میں 6 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی اور پھر اس میں 9 سال سزا کا اضافہ کیا گیا تھا۔تاہم، ملائیشیا کی سپریم کورٹ نے 2004 میں ان کی سزا سے ایک کیس ختم کرکے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
انور ابراہیم نے 2018 کے انتخابات میں پھر سے مہاثر محمد کے ساتھ اتحاد کیا جس کے بعد ان کے اتحاد کو تاریخی برتری حاصل ہوئی اسی طرح مہاثر محمد دوسری مرتبا وزیر اعظم منتخب ہوئے جہاں یہ معاہدہ کیا گیا تھا کہ بعدازاں وہ وزارت عظمیٰ کا منصب انور ابراہیم کے حوالے کریں گے۔
مہاثر محمد نے معاہدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وزارت عظمیٰ کا منصب ان کے حوالے نہیں کیا جس کے بعد 22 ماہ میں ان کا اتحاد اختتام کو پہنچا۔
تسمانیہ یونیورسٹی میں ایشین اسٹڈیز کے پروفیسر جیمز چن نے بتایا کہ اس اعلان کا بین الاقوامی سطح پر خیر مقدم کیا جائے گا کیونکہ انورابراہیم دنیا بھر میں ایک مسلم جمہوریت پسند کے طور پر جانے جاتے ہیں۔پروفیسر نے کہا کہ انور ابراہیم کے لیے سب سے بڑا چیلنج عالمی وبا کورونا وائرس کے بعد سکڑتی معیشت کو بہتر بنانا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
لوک سبھا انتخابات: اودھم پور لوک سبھا سیٹ پر مجموعی طور پر 68.27  فیصد ووٹنگ ریکارڈ

لوک سبھا انتخابات: اودھم پور لوک سبھا سیٹ پر مجموعی طور پر 68.27 فیصد ووٹنگ ریکارڈ

سری نگر، 20 اپریل (یو این آئی) لوک سببھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں جموں وکشمیر کی اودھم پور لوک سبھا نشست کے لئے جمعہ کو ہونے والی پولنگ پُر امن طریقے سے اختتام پذیر ہوئی اور پانچ اضلاع پر محیط اس سیٹ پر مجموعی طور پر68.27 فیصد ووٹنگ ریکارڈ ہوئی۔

...مزید دیکھیں
عراقی فوجی اڈے پر دھماکہ

عراقی فوجی اڈے پر دھماکہ

بغداد، 20 اپریل (یو این آئی) بغداد کے جنوب میں عراقی صوبے بابل میں واقع کالسو فوجی اڈے پر دھماکہ ہوا۔

...مزید دیکھیں
امریکہ نائجر سے 1000 فوجیوں کو واپس بلائے گا

امریکہ نائجر سے 1000 فوجیوں کو واپس بلائے گا

واشنگٹن، 20 اپریل (یو این آئی) امریکہ آنے والے مہینوں میں مغربی افریقی ملک نائجر سے 1000 امریکی فوجیوں کو واپس بلا لے گا۔

...مزید دیکھیں
پاکستان کو بیلسٹک میزائل کے لوازمات فراہم کرنے والے اداروں پر امریکی پابندی عائد

پاکستان کو بیلسٹک میزائل کے لوازمات فراہم کرنے والے اداروں پر امریکی پابندی عائد

واشنگٹن، 20 اپریل (یو این آئی) امریکہ نے پاکستان کو بیلسٹک میزائل کے لوازمات فراہم کرنے کے الزام میں چین کے تین اور بیلاروس کے ایک ادارے پر پابندی عائد کی ہے۔

...مزید دیکھیں
مرکزی وزیر کشن ریڈی نے انتخابی مہم چلائی

مرکزی وزیر کشن ریڈی نے انتخابی مہم چلائی

حیدرآباد 20اپریل (یواین آئی)تلنگانہ بی جے پی کے صدر و مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے آج مشیرآباداسمبلی حلقہ میں انتخابی مہم چلائی۔

...مزید دیکھیں
شمالی کوریا نے اسٹریٹجک کروز میزائل کے 'سپر لارج وار ہیڈ' کا تجربہ کیا

شمالی کوریا نے اسٹریٹجک کروز میزائل کے 'سپر لارج وار ہیڈ' کا تجربہ کیا

پیانگ یانگ، 20 اپریل (یو این آئی) شمالی کوریا نے اسٹریٹجک کروز میزائل کے"سپر لارج وار ہیڈ" کا تجربہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
کشمیر میں بارشوں کے بیچ شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ

کشمیر میں بارشوں کے بیچ شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ

سری نگر، 20 اپریل (یو این آئی) وسیع پیمانے پر بارشوں کے بیچ محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے اور اس دوران بیشتر مقامات پر شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ ہوا ہے۔

...مزید دیکھیں

آئی پی ایل کے 34ویں میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل

19 Apr 2024 | 11:59 PM

لکھنؤ، 19 اپریل (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں جمعہ کو کھیلے گئے 34ویں میچ کے بعد ٹیموں کا پوائنٹس ٹیبل اس طرح ہے: -ٹیم………………………………میچ…جیت…ہار…ٹائی…پوائنٹس…نیٹ رن ریٹراجستھان رائلز ................................7......6......1.....0.....12......0.677کولکاتہ نائٹ رائیڈرز............ ...............6......4.....2......0......8.......1.399چنئی سپر کنگز ..................................7......4.....3.....0.......8.......0.529سن رائزرز حیدرآباد............ ................6......4.....2......0......8........0.502لکھنؤ سپر جائنٹس.................................7......4.....3.....0.......8.......0.123دہلی کیپٹلز ................................. ........7......3.....4......0......6......-0.074ممبئی انڈینز ................................. .......7......3.....4.....0.......6......-0.133گجرات ٹائٹنز ................................. ......7......3.....4......0......6.......-1.303پنجاب کنگز ................................. ........7......2.....5......0......4.......-0.251رائل چیلنجرز بنگلور..............................7......1.....6......0......2.......-1.185یواین آئی۔

سنگھم اگین کا نیا پوسٹر جاری

20 Apr 2024 | 11:41 AM

ممبئی، 20 اپریل (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کی آنے والی فلم سنگھم اگین کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image