image
Saturday, Apr 20 2024 | Time 21:43 Hrs(IST)
National

راجدھانی کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنائیں گے: کیجریوال

راجدھانی کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنائیں گے: کیجریوال

نئی دہلی، 29 نومبر (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) کے قومی کنوینر اور وزیر اعلی اروند کیجریوال نے منگل کو کہا کہ اگر راجدھانی کے لوگ ان کی پارٹی کو کارپوریشن میں موقع دیتے ہیں تو وہ اگلے پانچ سال میں دہلی کو صاف ستھرا بنا دیں گے مسٹر کیجریوال نے آج چراغ دہلی میں گھر گھر مہم کے دوران کہا کہ دو کروڑ دہلی والوں کے ساتھ مل کر وہ دہلی کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنائیں گے۔ اس بار دہلی کے لوگ آپ کو کارپوریشن میں موقع دینے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا، "جب میں دہلی میں ہر جگہ کچرا دیکھتا ہوں تو مجھے بہت تکلیف ہوتی ہے۔ وزیر اعلیٰ ہونے کے بعد بھی میں کچھ نہیں کر پا رہا، کیونکہ یہ کام کارپوریشن کا ہے۔ اگر آپ کی حکومت بنتی ہے تو ہم گھر گھر کچرا اٹھائیں گے۔ سڑکوں، گلیوں اور نالوں کی صفائی کرائیں گے۔
وزیر اعلیٰ نے چراغ دہلی میں گھر گھر مہم کے دوران نامہ نگاروں کو بتایا کہ انہوں نے سال 2013 میں پہلا الیکشن لڑا تھا، تب چراغ دہلی آئے تھے۔ اس وقت یہاں کے لوگوں کو پانی کی بہت پریشانی تھی۔ حکومت بننے کے بعد یہاں کے لوگوں کو پانی کی سہولت فراہم کی گئی ہے جس سے لوگ بہت خوش ہیں۔ یہاں ایک محلہ کلینک کھلا ہے۔ محلہ کلینک میں لوگوں کا اچھا علاج اور مفت ادویات مل رہی ہیں۔ یہاں ایک سرکاری سکول ہے۔ لوگ سرکاری سکول سے بہت خوش ہیں۔ عوام کے بجلی کے بل زیرو آرہے ہیں۔
انہوں نے کہا، "دہلی کے لوگ آپ کو لے کر بہت پرجوش ہیں اور وہ بہت خوش ہیں۔ دہلی کے لوگ پچھلی بار سے زیادہ جوش و خروش کے ساتھ اس بار آپ کو ووٹ دیں گے۔ کارپوریشن میں آپ کی سیٹیں 230 سے ​​زیادہ ہونی چاہئیں اور بی جے پی کو 20 سے کم سیٹیں ملیں گی۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
اگر آئین کو ختم کیا گیا تو غریبوں سے سب کچھ چھین لیا جائے گا: راہل گاندھی

اگر آئین کو ختم کیا گیا تو غریبوں سے سب کچھ چھین لیا جائے گا: راہل گاندھی

نئی دہلی، 20 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ہفتہ کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) آئین کو ختم کرنا چاہتی ہے اور اگر ایسا ہوا تو غریبوں سے سب کچھ چھین لیا جائے گا۔

...مزید دیکھیں
ملک میں ریزرویشن کو کبھی ختم نہیں ہونے دیا جائے گا: شاہ

ملک میں ریزرویشن کو کبھی ختم نہیں ہونے دیا جائے گا: شاہ

کوٹا، 20 اپریل (یواین آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کانگریس پر ریزرویشن کے سلسلے میں جھوٹ پھیلانے کا الزام لگایا اور کہا ہے کہ اگر وہ ریزرویشن کو ہٹانا چاہتی ہے تو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اسے کسی بھی صورت میں ہٹانے نہیں دے گی۔

...مزید دیکھیں
عوام نے پہلے مرحلے میں انڈیا گروپ کو مسترد کر دیا: مودی

عوام نے پہلے مرحلے میں انڈیا گروپ کو مسترد کر دیا: مودی

ناندیڑ، 20 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ انڈیا گروپ اپنے بدعنوان لوگوں کو بچانے کے لیے متحد ہوا ہے لیکن عوام نے انہیں انتخابات کے پہلے مرحلے میں ہی مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
مودی حکومت کیجریوال کو انسولین نہ دے کر مارنا چاہتی ہے: سنجے سنگھ

مودی حکومت کیجریوال کو انسولین نہ دے کر مارنا چاہتی ہے: سنجے سنگھ

نئی دہلی، 20 اپریل (یو این آئی) عام آدمی پارٹی ( آپ ) نے جیل میں بند دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی زندگی سے کھلواڑ کرنے کی سازش کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ہفتہ کو کہا کہ مودی حکومت وزیر اعلیٰ کو انسولین نہ دے کر انہیں مارنا چاہتی ہے۔

...مزید دیکھیں
مودی کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں: راہل گاندھی

مودی کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں: راہل گاندھی

نئی دہلی، 20 اپریل (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی جس طرح بدعنوان لیڈروں کی حوصلہ افزائی کرکے بدعنوانی کو فروغ دے رہے ہیں، اس سے لگتا ہے کہ وہ خود کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
ہندوستانی معیشت میں گجرات کا حصہ 8.3 فیصد : سیتا رمن

ہندوستانی معیشت میں گجرات کا حصہ 8.3 فیصد : سیتا رمن

احمد آباد، 20 اپریل (یو این آئی) مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے ہفتہ کو کہا کہ گجرات قومی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) میں 8.3 فیصد سے زیادہ کا حصہ ڈال رہا ہے جبکہ اس کی آبادی پانچ فیصد ہے۔

...مزید دیکھیں
کانگریس نے بی جے پی پر تریپورہ میں اس کے پولنگ ایجنٹس پر حملہ کرنے کا الزام لگایا

کانگریس نے بی جے پی پر تریپورہ میں اس کے پولنگ ایجنٹس پر حملہ کرنے کا الزام لگایا

اگرتلہ، 20 اپریل (یو این آئی) تریپورہ میں لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے بعد کانگریس نے ہفتہ کو الزام لگایا کہ حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنوں نے جمعہ کو شہر کے ابھویا نگر، بدرگھاٹ اور نندن نگر علاقوں سمیت کئی مقامات پر اپوزیشن کے حامیوں کے کئی گھروں پر حملے کیے ۔

...مزید دیکھیں

آئین نہیں اکھلیش۔راہل کا سیاسی مستقبل ضرور خطرے میں:کیشور پرساد موریہ

20 Apr 2024 | 9:24 PM

اٹاوہ:20اپریل(یواین آئی) اترپردیش کے نائب وزیر اعلی کیشوپرساد موریہ نے کہا ہے کہ ملک کا آئین تو خطرے میں نہیں ہے لیکن اٹاوہ پارلیمان سے بی جے پی امیدوا رپروفیسر رام شنکر کٹھیریا کی انتخابی ریلی مں شرکت کرنے آئے نا ئب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ نے کانگریس اور ایس پی کو آڑے ہاتھوں لیا۔

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image