image
Monday, Apr 15 2024 | Time 18:09 Hrs(IST)
Others

نوجوان جس بھی شعبے میں کام کریں، انہیں ایک خوشحال اور ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کے لیے کام کرنا چاہیے: صدر جمہوریہ

نوجوان جس بھی شعبے میں کام کریں، انہیں ایک خوشحال اور ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کے لیے کام کرنا چاہیے: صدر جمہوریہ

رانچی، 28 فروری (یو این آئی) صدر دروپدی مرمو نے جھارکھنڈ سنٹرل یونیورسٹی (سی یو جے) کے طلباء سے اپیل کی کہ وہ ملک کی خوشحالی اور ترقی میں اہم کردار ادا کریں صدر جمہوریہ نے آج جھارکھنڈ سنٹرل یونیورسٹی چیری مناتو (رانچی) کے کیمپس میں منعقدہ تیسرے کانووکیشن تقریب میں کہا کہ ہمارے ملک کے نوجوان اس ملک کا سب سے بڑا قدرتی وسائل ہیں 55 فیصد سے زائد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، 2030 تک ہم دنیا کی تیسری بڑی معیشت بننے جا رہے ہیں 2047 تک ایک تعلیم یافتہ، خوشحال ہندوستان بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
اس کے لیے سازگار حالات پیدا کرنا ہوں گے، ایسے میں یہاں کے نوجوان جنہوں نے پڑھائی کے بعد میڈل حاصل کیے ہیں، انہیں نہ صرف اپنی اچھی زندگی بنانا چاہیے بلکہ ملک اور معاشرے کی تعمیر میں بھی اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ عالمی رہنما بننے کے خواب کو پورا کرنے اور آنے والی نسل کو اس کے فوائد پہنچانے کے لیے ضروری ہے کہ نوجوان جس بھی شعبے میں کام کریں ایک خوشحال اور ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کے لیے کام کریں۔ دیکھیں کہ سب کے لیے ہم آہنگی اور باوقار زندگی ہو، پسماندہ اور محروم لوگوں کی ترقی ہو۔
اس موقع پر صدر مملکت نے تین طالب علموں کو چانسلر میڈل دیا۔انہوں نے اس بات پر بھی خصوصی خوشی کا اظہار کیا کہ گولڈ میڈل حاصل کرنے والے کل طلباء (58) میں سے 50 فیصد لڑکیاں تھیں۔ تقریب میں دیگر مہمانوں کے ہاتھوں 58 طلبہ کو گولڈ میڈل اور 29 طلبہ کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں دی گئیں۔ اس دوران گورنر سی پی رادھا کرشنن، مرکزی وزیر اناپورنا دیوی، وزیر اعلیٰ چمپئی سورین، چانسلر جے پرکاش لال، وی سی پروفیسر کشتی بھوشن داس، مختلف شعبہ جات کے سربراہان اور فیکلٹی، طلباء اور ان کے والدین اور دیگر بھی موجود تھے۔
یواین آئی۔ ظ ا

خاص خبریں
کیجریوال کی درخواست پر ای ڈی کو  سپریم کا  نوٹس، اگلی سماعت 29  اپریل  کو

کیجریوال کی درخواست پر ای ڈی کو سپریم کا نوٹس، اگلی سماعت 29 اپریل کو

نئی دہلی، 15 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے پیر کو وزیر اعلی اروند کیجریوال کی درخواست پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی ) نوٹس بھیج کر اس سے جواب طلب کیا گیا ہے اس درخواست میں دہلی ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے ، جس میں مبینہ طور پر دہلی ایکسائز پالیسی گھوٹالے سے متعلق منی لانڈرنگ کے کیس میں وزیراعلی کی گرفتاری کے عمل کو برقرار رکھا گیا ہے جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتہ کی بنچ نے متعلقہ فریقوں کے دلائل سننے کے بعد مرکزی تفتیشی ایجنسی کو نوٹس جاری کیا۔

...مزید دیکھیں
بی آر ایس لیڈر کویتا 23 اپریل تک عدالتی حراست میں

بی آر ایس لیڈر کویتا 23 اپریل تک عدالتی حراست میں

نئی دہلی، 15 اپریل (یو این آئی) دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے مبینہ ایکسائز پالیسی 2021-2022 گھپلے کے معاملے میں بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) قانون ساز کونسل رکن کے کویتا کی سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کی تین دن کی تحویل کی مدت پوری ہونے کے بعد انہیں پیر کو 23 اپریل تک عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے راؤس ایونیو میں واقع کاویری باویجہ کی خصوصی عدالت نے محترمہ کویتا کو 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیجنے کی سی بی آئی کی درخواست پر غور کرنے کے بعد یہ حکم جاری کیا۔

...مزید دیکھیں
انڈیا گروپ کھجوراہو لوک سبھا سیٹ پر کرے گا  آل انڈیا فارورڈ بلاک کی حمایت

انڈیا گروپ کھجوراہو لوک سبھا سیٹ پر کرے گا آل انڈیا فارورڈ بلاک کی حمایت

نئی دہلی، 15 اپریل (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ مدھیہ پردیش کی کھجوراہو لوک سبھا سیٹ پر آل انڈیا فارورڈ بلاک کے امیدوار آر بی پرجاپتی انڈیا گروپ کے امیدوار ہوں گے کانگریس کے میڈیا انچارج جے رام رمیش نے پیر کو یہاں کہا کہ آل انڈیا فارورڈ بلاک کے امیدوار آر بی پرجاپتی کھجوراہو لوک سبھا سیٹ پر انڈیا گروپ کے مشترکہ امیدوار ہوں گے مسٹر رمیش نے کہا کہ کانگریس نے انڈیا گروپ کے دیگر رکن آل انڈیا فارورڈ بلاک کے امیدوار کو اپنی حمایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان کی مضبوط جمہوریت روشن مستقبل کی ضامن: سابق سی ای اوپرسار بھارتی

ہندوستان کی مضبوط جمہوریت روشن مستقبل کی ضامن: سابق سی ای اوپرسار بھارتی

نئی دہلی، 15اپریل(یو این آئی)ہندوستان کی مضبوط جمہوریت اس کے روشن مستقبل کی بنیاد ہے، جس کی بنیاد ایک انتخابی نظام پر مبنی ہے، جو اپنے شہریوں کی آواز کو طاقت بخشتا ہے  یہ جمہوری جوش ٹھوس اقتصادی پیشرفت کے لیے ایک محرک ہے، جو روزگار کے مواقع میں اضافے اور بڑھتے ہوئے ڈیجیٹل فریم ورک میں نظر آتا ہے جامع ترقی کے لیے اپنے غیرمتزلزل عزم اور بڑھتے ہوئے عالمی اثر و رسوخ کے ساتھ ہندوستان خود کو ایک مضبوط عالمی طاقت کے طور پر قائم کر رہا ہے ان خیالات کا اظہارپرسار بھارتی کے سابق سی ای اوششی شیکھر ویمپتی نے یہاں جاری ایک آرٹیکل میں کیا۔

...مزید دیکھیں
21  سابق ججوں نے چیف جسٹس چندر چوڑ کو خط لکھا

21 سابق ججوں نے چیف جسٹس چندر چوڑ کو خط لکھا

نئی دہلی، 15 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے تقریباً 21 سابق ججوں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندر چوڑ کو لکھے گئے خط میں 'عدلیہ پر دباؤ ڈالنے اور اسے کمزور کرنے' کی مبینہ کوششوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے سابق ججوں نے خط میں چیف جسٹس چندرچوڑ کی قیادت والی عدلیہ پر زور دیا ہے کہ وہ اس طرح کے دباؤ کے خلاف مضبوط ہو اور اس بات کو یقینی بنائے کہ ہمارے قانونی نظام کی حرمت اور خودمختاری کو محفوظ رکھا جائے۔

...مزید دیکھیں
انتخابی رقم اور لالچ کے خلاف چوکسی، ریکارڈ 4650 کروڑ روپے ضبط

انتخابی رقم اور لالچ کے خلاف چوکسی، ریکارڈ 4650 کروڑ روپے ضبط

نئی دہلی، 15 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا اور چار اسمبلی انتخابات کو پیسے اور لالچ سے پاک رکھنے کے لیے الیکشن کمیشن کی چوکسی کے ساتھ ملک بھر میں پولس اور قانون نافذ کرنے والی دیگر ایجنسیوں نے اب تک کل 4650 کروڑ روپے ضبط کیے ہیں، جن میں نقدی، شراب، منشیات اور دیگر اشیاء کی ضبطی شامل ہیں کمیشن کی طرف سے پیر کو جاری کردہ ریلیز کے مطابق لوک سبھا انتخابات کی 75 سالہ تاریخ میں یہ سب سے بڑی ضبطی ہے۔

...مزید دیکھیں
کانگریس اگر سیکولرزم پر عمل کرتی تو فرقہ پرست طاقتیں نہ ہوتی  سرگرم :ڈاکٹر ایوب سرجن

کانگریس اگر سیکولرزم پر عمل کرتی تو فرقہ پرست طاقتیں نہ ہوتی سرگرم :ڈاکٹر ایوب سرجن

پرتاپ گڑھ،15اپریل (یواین آئی ) ملک کی آزادی کے بعد سے ہی فرقہ پرست طاقتیں سرگرم ہوگئی ،جن کی سرپرستی کانگریس کر رہی تھی کانگریس نے ہی فرقہ پرست طاقتوں کو خوش کرنے کے لئے بابری مسجد میں مورتی رکھوائی اور مسجد میں تالا لگوایا،اور راجیو گاندھی نے رام مندر کی سنگ بنیاد ڈال کر بابری مسجد کے انہدام کی راہ ہموار کی ،جس کو بی جے پی نے صرف بھنایا ہے بی جے پی نے کچھ نیا الگ سے نہیں کیا بلکہ کانگریس کی خفیہ پالیسی پر چل کر آج وہ زیر اقتدار ہے،کانگریس نے جو گناہ کیا ،اسی کا نتیجہ ہے کہ آج فرقہ پرست طاقتیں سرگرم ہیں۔

...مزید دیکھیں

جمعیۃ علماء ہند کی پیروی سے 96 سالہ شخص کی پیرول میں سپریم کورٹ نے دسویں مرتبہ توسیع کی

15 Apr 2024 | 6:00 PM

نئی دہلی، اپریل (یو این آئی) گذشتہ 30 سالوں سے جیل میں بند عمر قید کی سزا کاٹ رہے ایک 96 سالہ ضعیف المعر شخص کو آج ایک بار پھر سپریم کورٹ نے عبوری راحت دیتے ہوئے ایک ماہ کی پیرول میں توسیع کردی، عدالت نے عرض گذار ڈاکٹر حبیب احمد خان(رائے بریلی، اتر پردیش) کی پٹیشن پر سماعت کرتے ہوئے انہیں ایک ماہ کی پیرول دی۔

حسرت ٹائٹل گیت لکھنے کے ماہر تھے

15 Apr 2024 | 10:27 AM

ممبئی، 15اپریل (یو این آئی) ہندی فلموں میں جب بھی ٹائٹل گیتوں کا ذکر ہوتا ہے، نغمہ نگار حسرت جے پوری کا نام سب سے پہلے لیا جاتا ہے۔ ویسے تو حسرت جے پوری نے ہر طرح کے گیت لکھے لیکن فلموں کے ٹائٹل گیت لکھنے میں انہیں مہارت حاصل تھی۔

...مزید دیکھیں

ہندو تو کی آڑمیں مسلمانوں کو ہراساں کیا جارہا ہے:مایاوتی

15 Apr 2024 | 5:48 PM

مرادآباد:15اپریل(یواین آئی) بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)سپریمو مایاوتی نے بی جے پی کا نام لئے بغیر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ گذشتہ کچھ سالوں سے ہندو تو کی آڑ میں مسلمانوں کو ہراساں کر ملک کو مذہب اور ذات کے نام پر تقسیم کیا جارہا ہے۔

image