image
Monday, Apr 15 2024 | Time 17:38 Hrs(IST)
International

جامعہ ہمدرد میں کھیل اور ثقافتی ہفتہ کا پر جوش انعقاد

جامعہ ہمدرد میں کھیل اور ثقافتی ہفتہ کا پر جوش انعقاد

نئی دہلی،28 فروری (یو این آئی)جامعہ ہمدرد میں کافی عرصہ سے متوقع کھیل اور ثقافتی ہفتہ یونیورسٹی کیمپس میں 19 فروری سے 26 فروری 2024 تک یونیورسٹی اسپورٹس کمپلیکس اور مختلف انڈور مقامات پر منعقد ہوا اس سال گزشتہ تقریبات کے مقابلے تمام تقاریب بڑی شان و شوکت سے منعقد کی گئیں تقریب کا افتتاح 19 فروری کی بارونق صبح کو وائس چانسلر پروفیسر (ڈاکٹر) ایم افشار عالم اور جناب ساجد احمد، سی ای او اور سیکرٹری، ہمدرد نیشنل فاؤنڈیشن- (ایچ ای سی اے ) نے کیا۔ ڈی ایس ڈبلیو پروفیسر ڈاکٹر ریشما نسرین نے طلباء، فیکلٹی ممبران اور معزز مہمانوں کے بہت بڑے اجتماع کا خیر مقدم کیا۔ آٹھ دن تک جاری رہنے والے اس پروگرام میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ادبی و ثقافتی، موسیقی اور تخلیقی تقریبات کا بھی انعقاد کیا گیا۔ کھیلوں میں شریک کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی گئی۔ طلباء نے مہینوں کی محنت سے حاصل کردہ نظم و ضبط اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کیا۔ طلباء میں اسپورٹس مین شپ کا بھر پور جذبہ دکھائی دیا جس کے تحت یونیورسٹی کا ماحول خوشی اور مسرت سے لبریز نظر آیا۔
مختلف تقریبات کی وسعت اور شرکاء کی کثیر تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے اختتامی تقریب کو دو حصوں میں منقسم کیا گیا۔ 25 فروری کو کھیلوں کے مقابلوں میں جیتنے والوں اور شرکاء کو مبارکباد دینے کے لیے پہلی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی شری بی شنکر جیسوال، جوائنٹ کمشنر، دہلی پولیس تھے۔ مہمان خصوصی جناب ساجد احمد، سی ای او اور سیکرٹری، ہمدرد نیشنل فاؤنڈیشن- (ایچ ای سی اے) شامل ہوئے۔ شام گلوکار، موسیقار اور نغمہ نگار کابل بخاری اور اسٹینڈ اپ کمیڈین حسیب خان کی پرفارمنس سے منور ہوئی۔
تقریب کی صدارت چانسلر جناب حماد احمد صاحب نے کی اور شریک صدارت وائس چانسلر پروفیسر (ڈاکٹر) ایم افشار عالم نے کی۔ اختتامی تقریب کا دوسرا حصہ ثقافتی تقریبات کے فاتحین اور شرکاء کے لیے 26 فروری 2024 کو منعقد ہوا۔ شام کی لائیو پرفارمنس 10ویں انڈین آئیڈل سیزن کے فاتح جناب سلمان علی نے پیش کی۔ جلسہ میں مہمان خصوصی کی طور پر جناب دانش اشرف، آئی اے ایس، اسپیشل سکریٹری، (ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر)، دہلی سرکار نے شرکت کی۔
اس دن کے اختتام پر انعامات کی تقسیم کی تقریب کے دوران طلباء و طالبات میں زبردست خوشی دیکھنے میں آئی کیونکہ یہ تقریب 400 سے زائد ایوارڈز پر مشتمل تھی جو معروف مہمانوں اور یونیورسٹی کے عہدیداروں کے ہاتھوں یونیورسٹی کے مختلف اسکولوں کے طلبا میں تقسیم کیے گئے۔ کل 200 طلباء کو ثقافتی تقریبات اور 200 سے زائد کو کھیلوں کے مقابلوں کے لیے اعزاز سے نوازا گیا۔ ہمدرد نیشنل فاؤنڈیشن ایچ ای سی اے نے کھیل اور ثقافت کی تمام تقریبات کو مکمل طور پر اسپانسر کیا۔ تقریب کا اختتام ڈی ایس ڈبلیو کے اظہار تشکّر کے ساتھ ہوا۔
اس پروگرام میں طلباء کی بڑی تعداد کے علاوہ ممتاز معززین نے شرکت کی جس میں شری بی شنکر جیسوال، جوائنٹ کمشنر، دہلی پولیس، ساجد احمد، سی ای او اور سکریٹری، ایچ این ایف - (ایچ ای سی اے)، ڈاکٹر ایم اے سکندر، رجسٹرار، ایس ایس اختر، کنٹرولر امتحانات، فیکلٹی ممبران کی ایک بڑی تعداد، پروفیسر سرور عالم، چیف پراکٹر، ڈاکٹر عظمیٰ بانو، ڈپٹی ڈی ایس ڈبلیو، ڈاکٹر خورشید اے انصاری، کلچرل کوآرڈینیٹر، ڈاکٹر جاوید احمد، این ایس ایس کوآرڈینیٹر اور ڈاکٹر سہراب احمد خان، اسپورٹس سکریٹری وغیرہ نمایاں طور پر موجود تھے۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
کیجریوال کی درخواست پر ای ڈی کو  سپریم کا  نوٹس، اگلی سماعت 29  اپریل  کو

کیجریوال کی درخواست پر ای ڈی کو سپریم کا نوٹس، اگلی سماعت 29 اپریل کو

نئی دہلی، 15 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے پیر کو وزیر اعلی اروند کیجریوال کی درخواست پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی ) نوٹس بھیج کر اس سے جواب طلب کیا گیا ہے اس درخواست میں دہلی ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے ، جس میں مبینہ طور پر دہلی ایکسائز پالیسی گھوٹالے سے متعلق منی لانڈرنگ کے کیس میں وزیراعلی کی گرفتاری کے عمل کو برقرار رکھا گیا ہے جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتہ کی بنچ نے متعلقہ فریقوں کے دلائل سننے کے بعد مرکزی تفتیشی ایجنسی کو نوٹس جاری کیا۔

...مزید دیکھیں
بی آر ایس لیڈر کویتا 23 اپریل تک عدالتی حراست میں

بی آر ایس لیڈر کویتا 23 اپریل تک عدالتی حراست میں

نئی دہلی، 15 اپریل (یو این آئی) دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے مبینہ ایکسائز پالیسی 2021-2022 گھپلے کے معاملے میں بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) قانون ساز کونسل رکن کے کویتا کی سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کی تین دن کی تحویل کی مدت پوری ہونے کے بعد انہیں پیر کو 23 اپریل تک عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے راؤس ایونیو میں واقع کاویری باویجہ کی خصوصی عدالت نے محترمہ کویتا کو 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیجنے کی سی بی آئی کی درخواست پر غور کرنے کے بعد یہ حکم جاری کیا۔

...مزید دیکھیں
انڈیا گروپ کھجوراہو لوک سبھا سیٹ پر کرے گا  آل انڈیا فارورڈ بلاک کی حمایت

انڈیا گروپ کھجوراہو لوک سبھا سیٹ پر کرے گا آل انڈیا فارورڈ بلاک کی حمایت

نئی دہلی، 15 اپریل (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ مدھیہ پردیش کی کھجوراہو لوک سبھا سیٹ پر آل انڈیا فارورڈ بلاک کے امیدوار آر بی پرجاپتی انڈیا گروپ کے امیدوار ہوں گے کانگریس کے میڈیا انچارج جے رام رمیش نے پیر کو یہاں کہا کہ آل انڈیا فارورڈ بلاک کے امیدوار آر بی پرجاپتی کھجوراہو لوک سبھا سیٹ پر انڈیا گروپ کے مشترکہ امیدوار ہوں گے مسٹر رمیش نے کہا کہ کانگریس نے انڈیا گروپ کے دیگر رکن آل انڈیا فارورڈ بلاک کے امیدوار کو اپنی حمایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
21  سابق ججوں نے چیف جسٹس چندر چوڑ کو خط لکھا

21 سابق ججوں نے چیف جسٹس چندر چوڑ کو خط لکھا

نئی دہلی، 15 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے تقریباً 21 سابق ججوں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندر چوڑ کو لکھے گئے خط میں 'عدلیہ پر دباؤ ڈالنے اور اسے کمزور کرنے' کی مبینہ کوششوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے سابق ججوں نے خط میں چیف جسٹس چندرچوڑ کی قیادت والی عدلیہ پر زور دیا ہے کہ وہ اس طرح کے دباؤ کے خلاف مضبوط ہو اور اس بات کو یقینی بنائے کہ ہمارے قانونی نظام کی حرمت اور خودمختاری کو محفوظ رکھا جائے۔

...مزید دیکھیں
انتخابی رقم اور لالچ کے خلاف چوکسی، ریکارڈ 4650 کروڑ روپے ضبط

انتخابی رقم اور لالچ کے خلاف چوکسی، ریکارڈ 4650 کروڑ روپے ضبط

نئی دہلی، 15 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا اور چار اسمبلی انتخابات کو پیسے اور لالچ سے پاک رکھنے کے لیے الیکشن کمیشن کی چوکسی کے ساتھ ملک بھر میں پولس اور قانون نافذ کرنے والی دیگر ایجنسیوں نے اب تک کل 4650 کروڑ روپے ضبط کیے ہیں، جن میں نقدی، شراب، منشیات اور دیگر اشیاء کی ضبطی شامل ہیں کمیشن کی طرف سے پیر کو جاری کردہ ریلیز کے مطابق لوک سبھا انتخابات کی 75 سالہ تاریخ میں یہ سب سے بڑی ضبطی ہے۔

...مزید دیکھیں
کانگریس اگر سیکولرزم پر عمل کرتی تو فرقہ پرست طاقتیں نہ ہوتی  سرگرم :ڈاکٹر ایوب سرجن

کانگریس اگر سیکولرزم پر عمل کرتی تو فرقہ پرست طاقتیں نہ ہوتی سرگرم :ڈاکٹر ایوب سرجن

پرتاپ گڑھ،15اپریل (یواین آئی ) ملک کی آزادی کے بعد سے ہی فرقہ پرست طاقتیں سرگرم ہوگئی ،جن کی سرپرستی کانگریس کر رہی تھی کانگریس نے ہی فرقہ پرست طاقتوں کو خوش کرنے کے لئے بابری مسجد میں مورتی رکھوائی اور مسجد میں تالا لگوایا،اور راجیو گاندھی نے رام مندر کی سنگ بنیاد ڈال کر بابری مسجد کے انہدام کی راہ ہموار کی ،جس کو بی جے پی نے صرف بھنایا ہے بی جے پی نے کچھ نیا الگ سے نہیں کیا بلکہ کانگریس کی خفیہ پالیسی پر چل کر آج وہ زیر اقتدار ہے،کانگریس نے جو گناہ کیا ،اسی کا نتیجہ ہے کہ آج فرقہ پرست طاقتیں سرگرم ہیں۔

...مزید دیکھیں
بھارت سر حد پار دشمن پر حملہ کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے: راج ناتھ سنگھ

بھارت سر حد پار دشمن پر حملہ کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے: راج ناتھ سنگھ

جموں، 15 اپریل (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا کہنا ہے کہ بی جے پی نے دفعہ 370 کو ہٹانے اور ایودھیا میں رام مندر تعمیر کرنے کے اپنے وعدے کو پورا کیا۔

...مزید دیکھیں

حسرت ٹائٹل گیت لکھنے کے ماہر تھے

15 Apr 2024 | 10:27 AM

ممبئی، 15اپریل (یو این آئی) ہندی فلموں میں جب بھی ٹائٹل گیتوں کا ذکر ہوتا ہے، نغمہ نگار حسرت جے پوری کا نام سب سے پہلے لیا جاتا ہے۔ ویسے تو حسرت جے پوری نے ہر طرح کے گیت لکھے لیکن فلموں کے ٹائٹل گیت لکھنے میں انہیں مہارت حاصل تھی۔

...مزید دیکھیں
image