InternationalPosted at: May 28 2023 12:45PM گھانا میں کشتی پلٹنے سے پانچ افراد ہلاک، متعدد لاپتہ
اکرا، 28 مئی (یو این آئی) گھانا کے سوانا علاقے میں لوگوں کو لے جانے والی ایک کشتی کے پلٹنے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہو گئے۔ حکام نے ہفتے کی رات دیر گئے اس کی تصدیق کی ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ آرگنائزیشن (این اے ڈی ایم او) کے ساوانا علاقائی کوآرڈینیٹر باووک ایڈمز نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کپانڈائی کی طرف جانے والی کشتی درخت کے موٹے تنے سے ٹکرا گئی اور اس میں شگاف پڑ گیا۔
مسٹر ایڈمز نے کہاکہ "مسافروں اور کشتی چلانے والوں کے ذریعہ حالات سے نمٹنے کے باوجود کشتی میں پانی سے بھرگئی اور ڈوب گئی۔ انہوں نے کہا کہ اب تک پانچ افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشتی میں سوار افراد کی تعداد کی تصدیق ہونا ابھی باقی ہے۔ تاہم کشتی میں سوار لوگوں کے دوست اور رشتہ دار اپنے قریبی عزیزوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاع این اے ڈی ایم او کو دے رہے ہیں۔
مسٹر ایڈمز نے کہا کہ تلاش اور بچاؤ آپریشن کے دوران کچھ مسافروں کو محفوظ نکال لیا گیا ہے اور تلاشی مہم جاری ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا