InternationalPosted at: Feb 4 2023 11:55AM فرانس جوہری ری ایکٹرز کی مدت میں توسیع پر غور کرے گا
پیرس، 04 فروری (یو این آئی) فرانس جوہری ری ایکٹروں کی مدت کو 60 سال اور اس سے آگے بڑھانے کے امکان پر غور کرے گا۔
فرانس کے صدر کے دفتر (ایلیسی) نے جمعہ کو ایک پریس ریلیز میں یہ معلومات دی۔
صدر ایمانوئل میکرون کی زیر صدارت نیوکلیئر پالیسی کونسل (این پی سی) کے اجلاس کے بعد ایلیسی نے کہا کہ اس مطالعہ کا مقصد موجودہ ری ایکٹرز کی مدت میں توسیع کرنا اور طویل مدتی کاربن سے پاک اور مسابقتی بجلی پیدا کرنا ہے۔
مسٹر میکرون نے پچھلے سال کم از کم چھ نئے اگلی نسل کے ای پی آر2 ری ایکٹر بنانے اور ملک کے جوہری شعبے کی تجدیدکاری کے منصوبوں کا اعلان کیا تھا۔ آج کی میٹنگ میں،این پی سی نے متعلقہ مختصر اور طویل مدتی کام کاج کا جائزہ لیا۔ این پی سی نے فروری کے آخر میں چھ نئے ری ایکٹروں کی منصوبہ بند تعمیر پر عوامی بحث منعقد کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔
یواین آئی۔ م س