InternationalPosted at: Feb 4 2023 11:53AM امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری
اسلام آباد، 04 فروری (یو این آئی) پاکستانی روپے میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں گراوٹ جاری ہے اور پاکستانی روپئے ڈالر کے مقابلے گرکر 276.58 روپے پر آگیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق انٹر بینکنگ کرنسی مارکیٹ میں جمعہ کو ڈالر کی قیمت 276.58 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جمعرات کو امریکی ڈالر 271.36 روپے پر بند ہوا تھا۔ ہفتے کے آخری کام کے دن مقامی کرنسی کی قدر ڈالر کے مقابلے میں 5.22 روپے یا تقریباً 1.89 فیصد تک گراوٹ آئی تھی۔
یواین آئی۔ م س