SportsPosted at: Feb 3 2023 7:38PM 2007 ورلڈ کپ کے ہیرو جوگندر شرما کا کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بھیوانی، 3 فروری (یو این آئی) 2007 کا ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے والی ہندوستانی ٹیم کے رکن جوگندر شرما نے جمعہ کو تمام طرز کے بین الاقوامی اور گھریلو کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا کرکٹر سے پولیس افسر بنے جوگندر نے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سکریٹری کو لکھے ایک خط میں، فراہم کیے گئے مواقع کے لیے بورڈ، ہریانہ کرکٹ ایسوسی ایشن، چنئی سپر کنگز اور ہریانہ حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
جوگندر نے بی سی سی آئی سکریٹری جئے شاہ کو خط لکھ کر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔
جوگندر (39) طویل عرصے سے بین الاقوامی کرکٹ سے دور ہیں۔