SportsPosted at: May 27 2023 8:37PM ریکارڈ پانچویں خطاب سے دھونی ایک قدم دور
احمد آباد، 27 مئی (یو این آئی) آئی پی ایل کا یہ سیزن شبھمن گل، یشسوی جیسوال اور تلک ورما جیسی ابھرتی ہوئی نوجوان صلاحیتوں کے لیے پہچانا جا سکتا ہے، یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اس سیزن کوایشانت شرما، پیوش چاولہ اور موہت شرما جیسے بھولے بسرے گیندبازوں کی دھماکے دار واپسی کے لئے یاد کیا جائے۔
ممکن ہے کہ یہ سیزن اپنے سانس روک دینے والے سنسنی خیز میچوں اور بے مثال ریکارڈوں کے لیے جانا جائے، لیکن غالب امکان ہے کہ آئی پی ایل 2023 کو دھونی کے آخری کرکٹ ٹورنامنٹ کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔
لہذا جب مہندر سنگھ دھونی اتوار کو آئی پی ایل فائنل میں گجرات ٹائٹنز کے خلاف ممکنہ طور پر آخری باراپنی پیلی جرسی پہن کراتریں گے، تو وہ چنئی سپر کنگز کو ریکارڈ پانچویں مرتبہ چیمپئن بنانا چاہیں گے۔