image
Tuesday, Apr 16 2024 | Time 15:25 Hrs(IST)
Others

ہائی کورٹ نے سلمان خان کے خلاف فوجداری کارروائی کو کالعدم قرار دے دیا

ہائی کورٹ نے سلمان خان کے خلاف فوجداری کارروائی کو کالعدم قرار دے دیا

ممبئی، 30 مارچ (یو این آئی) بامبے ہائی کورٹ نے جمعرات کو فلم اداکار سلمان خان اور ان کے عملے کے خلاف 2019 میں ایک صحافی کو دھمکی دینے کی شکایت پر فوجداری کارروائی کو منسوخ کردیا۔
جسٹس بھارتی ڈانگرے نے اداکار کے وکیل کی عرضی سے اتفاق کرتے ہوئے ان کے خلاف فوجداری کارروائی کو منسوخ کرنے کا حکم دیا۔
اکتوبر 2019 میں ممبئی شہر کے ایک صحافی ابھیشیک پانڈے نے اداکار کے خلاف ڈی این نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی جس میں الزام لگایا گیا کہ مسٹر خان نے ان کا موبائل فون اس وقت چھین لیا جب وہ ممبئی کی سڑکوں پر سائیکل چلا رہے تھے جب میڈیا والوں نے تصویریں لینا شروع کر دیں۔ اس دوران اداکار نے مبینہ طور پر ان سے بحث کی اور انہیں دھمکیاں دیں۔
مجسٹریٹ نے ڈی این نگر پولیس اسٹیشن سے رپورٹ طلب کی تھی جہاں اداکار کے خلاف شکایت درج کی گئی تھی۔ مجسٹریٹ نے مثبت پولیس رپورٹ اور دیگر مواد کی بنیاد پر پایا کہ مسٹر سلمان خان کے خلاف کارروائی کے لیے کافی بنیاد موجود ہے۔
مجسٹریٹ نے مشاہدہ کیا کہ اداکار نے تعزیرات ہند کی دفعہ 504 (امن کی خلاف ورزی پر اکسانے کے لیے جان بوجھ کر توہین)، (مجرمانہ دھمکی) کے تحت جرائم کا ارتکاب کیا ہے اور اسے ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہونے کے لیے طلب کیا ہے۔
مجسٹریٹ کی جانب سے سمن جاری ہونے کے بعد اداکار نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
یواین آئی۔ ظ ا

خاص خبریں
حکومت بنتے ہی اگنی پتھ اسکیم کو منسوخ کریں گے: راہل

حکومت بنتے ہی اگنی پتھ اسکیم کو منسوخ کریں گے: راہل

نئی دہلی، 16 اپریل (یواین آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے آج پھر مودی حکومت کی اگنی پتھ اسکیم پر تنقید کرتے ہوئے اسے فوجیوں کی توہین قرار دیا اور کہا کہ اگر مرکز میں کانگریس کی حکومت بنتی ہے تو اگنی پتھ اسکیم کو منسوخ کردیا جائے گا۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی کی 12ویں فہرست جاری، سات امیدواروں کے ناموں کا اعلان

بی جے پی کی 12ویں فہرست جاری، سات امیدواروں کے ناموں کا اعلان

نئی دہلی، 16 اپریل (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج لوک سبھا انتخابات کی 12ویں فہرست میں اتر پردیش، پنجاب، مہاراشٹر اور مغربی بنگال کی سات نشستوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔

...مزید دیکھیں
سری نگر میں بچوں اور کچھ لوگوں سے بھری کشتی دریائے جہلم میں ڈوب گئی، بچائو آپریشن جاری

سری نگر میں بچوں اور کچھ لوگوں سے بھری کشتی دریائے جہلم میں ڈوب گئی، بچائو آپریشن جاری

سری نگر، 16 اپریل (یو این آئی) سری نگر کے بٹوارہ گنڈ تل علاقے میں منگل کی صبح کچھ لوگوں اور بچوں سے بھری ایک کشتی دریائے جہلم میں ڈوب گئی جس کے نتیجے میں کئی افراد کےلاپتہ ہونے کا خدشہ ہے۔

...مزید دیکھیں
ایکواڈور کے ساحلی علاقے میں مسلح حملے میں تین افراد ہلاک، دو زخمی

ایکواڈور کے ساحلی علاقے میں مسلح حملے میں تین افراد ہلاک، دو زخمی

کوئٹو، 16 اپریل (یو این آئی) جنوب مغربی ایکواڈور کے ساحلی صوبہ گویا کے سمبورونڈن علاقے میں مسلح حملے میں دو پولس افسروں سمیت تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
مین پوری میں بی ایس پی امیدوار کی تبدیلی سے لڑائی ہوئی دلچسپ

مین پوری میں بی ایس پی امیدوار کی تبدیلی سے لڑائی ہوئی دلچسپ

مین پوری، 16 اپریل (یو این آئی) مین پوری لوک سبھا سیٹ سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار جیویر سنگھ کی نامزدگی کے بعد الٹ پھیر میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے اپنا امیدوار تبدیل کر دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
کشمیر میں موسلا دھار بارشوں کے بعد موسم میں بہتری واقع

کشمیر میں موسلا دھار بارشوں کے بعد موسم میں بہتری واقع

سری نگر، 16 اپریل (یو این آئی) وادی کشمیر میں دو دنوں کی موسلا دھار بارشوں کے بعد موسم میں قدرے بہتری واقع ہوئی ہے اور اس دوران وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ درج ہوئی ہے۔

...مزید دیکھیں
جموں وکشمیر کو ایک کھلی جیل میں تبدیل کیا گیا ہے: محبوبہ مفتی

جموں وکشمیر کو ایک کھلی جیل میں تبدیل کیا گیا ہے: محبوبہ مفتی

سری نگر، 16 اپریل (یو این آئی) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا الزام ہے کہ جموں وکشمیر کو ایک کھلی جیل میں تبدیل کیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں

حسرت ٹائٹل گیت لکھنے کے ماہر تھے

15 Apr 2024 | 10:27 AM

ممبئی، 15اپریل (یو این آئی) ہندی فلموں میں جب بھی ٹائٹل گیتوں کا ذکر ہوتا ہے، نغمہ نگار حسرت جے پوری کا نام سب سے پہلے لیا جاتا ہے۔ ویسے تو حسرت جے پوری نے ہر طرح کے گیت لکھے لیکن فلموں کے ٹائٹل گیت لکھنے میں انہیں مہارت حاصل تھی۔

...مزید دیکھیں
image